لندن//
برطانیہ کے شہر لندن میں قائم 134 سال پرانے تاریخی ہیمرسمتھ پل کو گرمی کے ستائے عوام نے تفریحی مقام بناتے ہوئے پل سے دریا میں چھلانگیں لگانا شروع کر دی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی خوب وائر ل ہو رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ نوجوان پل سے دریا میں چھلانگ لگا رہے ہیں جو بہترین تیراکی جانتے ہیں۔ایک صارف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ جب لندن برج لاہور کینال میں بدل جائے۔ صارفین نے اس ویڈیو کو پنجابی گانے سے بھی جوڑ دیا جسے دیگر صارفین نے بھی خوب پسند کیا اور اس پر مزاحیہ تبصرے بھی کیے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ’لکھ لو یہ کام بھی پاکستانیوں نے ہی سکھایا ہے ان کو‘۔شدید گرمی سے ستائے شہریوں نے لندن برج کو ’جمپنگ پیڈ‘ بنا لیا۔
یاد رہے گزشتہ دنوں برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں ریکارڈ توڑ گرمی پڑی جس سے ناصرف جاندار متاثر ہوئے ہیں بلکہ انفرااسٹرکچر کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے۔