اونتی پورہ/ ۱۰ ؍اگست
جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں پیر کے روز ایک بُلٹ پروف گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) اور دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ زیارت شریف سید حسن منتقیؒ کے قریب اس وقت پیش آیا جب بُلٹ پروف گاڑی سڑک پر چل رہی تھی اور اچانک اس کا ایک ٹائر پھٹ گیا۔
پولیس کے مطابق بُلٹ پروف گاڑی کے زیادہ وزن کو ٹائر پھٹنے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی دورانِ سفر تھی کہ اس کا ٹائر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی اور ان کے ساتھ تعینات دو پولیس پرسنل سکیورٹی افسران (پی ایس اوز) زخمی ہوئے۔
افسر نے واضح کیا کہ تینوں اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور ان میں سے کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔حکام کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔ایجنسیاں










