اتوار, اگست 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پریکٹس میچ میں بنگلہ دیش 54 رن پر ڈھیر، کیمبل تھامپسن نے 25 رن دے کر آٹھ وکٹیں لیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-09
in کھیل
A A
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

cricket leather ball resting on bat on the stadium pitch

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ٹیسٹ کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شرکت کے حوالے سے کچھ سخت فیصلے کرنے پڑ سکتے ہیں: میکڈونلڈ

اجنکیا رہانے یورپیئن ٹی-20 پریمیئر لیگ میں ایمسٹرڈیم فلیمز کے’ مارکی پلیئر ‘ بن گئے

ڈارون، 8 اگست (یو این آئی) ٹیگ ولی کے 130 رن اور کیمبل تھامپسن کی شاندار گیندبازی کی بدولت آسٹریلیا الیون نے یہاں کھیلے گئے پریکٹس میچ میں بنگلہ دیش کو اننگز اور 38 رن سے شکست دی۔ بنگلہ دیش کی دوسری اننگز محض 54 رن پر سمٹ گئی، جس میں بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز کیمبل تھامپسن نے 25 رن دے کر آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلہ دیش نے تیسرے دن اپنی دوسری اننگز دو وکٹوں پر شروع کی، لیکن تھامپسن کی تباہ کن گیندبازی کے سامنے اس کا کوئی بلے باز زیادہ دیر نہیں ٹک سکا اور اگلے 17 اوورز میں باقی آٹھ وکٹیں بھی گر گئیں۔ سلامی بلے باز تنزید حسن 22 رن بناکر واحد بلے باز رہے جو دہرے ہندسے تک پہنچ سکے۔
22 سالہ تھامپسن نے دوسری اننگز میں پہلے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ آف اسپنر کوری روککیچیولی نے ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ تھامپسن نے دوبارہ حملہ کرتے ہوئے کپتان نجم الحسن شانتو کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کیا اور مسلسل دو گیندوں پر آخری دو وکٹیں حاصل کرکے میچ ختم کردیا۔
میچ کے بعد تھامپسن نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز سے قبل کسی ٹیسٹ ٹیم کے خلاف کھیلنے کا موقع ان کے لیے بہترین تجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور بنگلہ دیش کے ٹاپ بلے بازوں کے خلاف گیندبازی سے انہیں قیمتی تجربہ حاصل ہوا ہے۔
گزشتہ سیزن تھامپسن نے انگلینڈ کے خلاف پرائم منسٹر الیون کی نمائندگی کی تھی، جس کے بعد انہوں نے جنوبی آسٹریلیا کے لیے ون ڈے اور شیفیلڈ شیلڈ میں ڈیبیو کیا۔ تاہم ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ان کا سیزن قبل از وقت ختم ہوگیا تھا۔
بنگلہ دیش کی یہ شکست آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل تشویش کا باعث ہے۔ اسے اب صرف چار دن بعد مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ جیسے تیز گیندبازوں کا سامنا کرنا ہوگا۔
بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں مہدی حسن کی ساتویں نمبر پر بنائی گئی شاندار سنچری کی بدولت 263 رن بنائے تھے، جبکہ حسن محمود نے 42 رن دے کر چار وکٹیں حاصل کی تھیں، لیکن دوسری اننگز میں بلے بازی پوری طرح بکھر گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صرف سوال نہ پوچھیں، جواب تلاش کریں‘

Next Post

ٹیسٹ کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شرکت کے حوالے سے کچھ سخت فیصلے کرنے پڑ سکتے ہیں: میکڈونلڈ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کرکٹ آسٹریلیا نے سرکاری فنڈنگ کا خیرمقدم کیا
کھیل

ٹیسٹ کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شرکت کے حوالے سے کچھ سخت فیصلے کرنے پڑ سکتے ہیں: میکڈونلڈ

2026-08-09
اجنکیا رہانے یورپیئن ٹی-20 پریمیئر لیگ میں ایمسٹرڈیم فلیمز کے’ مارکی پلیئر ‘ بن گئے
کھیل

اجنکیا رہانے یورپیئن ٹی-20 پریمیئر لیگ میں ایمسٹرڈیم فلیمز کے’ مارکی پلیئر ‘ بن گئے

2026-08-08
زیادہ سے زیادہ بچے کھیلوں میں حصہ لیں گے تو مستقبل کے چیمپئن بننے کے امکانات بھی اتنے ہی بڑھیں گے: نیرج چوپڑا
کھیل

زیادہ سے زیادہ بچے کھیلوں میں حصہ لیں گے تو مستقبل کے چیمپئن بننے کے امکانات بھی اتنے ہی بڑھیں گے: نیرج چوپڑا

2026-08-08
خلن جوشی نے جے اینڈ کے اوپن جیت کر سیزن کا دوسرا خطاب اپنے نام کر لیا
کھیل

خلن جوشی نے جے اینڈ کے اوپن جیت کر سیزن کا دوسرا خطاب اپنے نام کر لیا

2026-08-08
ویبھَو سوریہ ونشی کی توجہ ریڈ بال کرکٹ پر مرکوز
کھیل

ویبھَو سوریہ ونشی کی توجہ ریڈ بال کرکٹ پر مرکوز

2026-08-08
جیت کا تسلسل برقرار رہے گا: آکاش نانگیا
کھیل

جیت کا تسلسل برقرار رہے گا: آکاش نانگیا

2026-08-08
کھیل

الیگزینڈرا ایلا اور وینس ولیمز کینیڈا اوپن خواتین کے ڈبلز کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر

2026-08-08
کھیل

انگلینڈ کے تیز گیندباز جان ٹرنر نے صرف 25 برس کی عمر میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

2026-08-08
Next Post
کرکٹ آسٹریلیا نے سرکاری فنڈنگ کا خیرمقدم کیا

ٹیسٹ کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شرکت کے حوالے سے کچھ سخت فیصلے کرنے پڑ سکتے ہیں: میکڈونلڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.