جمعرات, اگست 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

افغانستان بین الاقوامی اجلاسوں میں نمائندگی کے مطالبے پر بضد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-06
in عالمی خبریں
A A
افغانستان بین الاقوامی اجلاسوں میں نمائندگی کے مطالبے پر بضد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ

اے آئی فراڈ سے امریکیوں کو ایک سال میں کھربوں کا نقصان

کابل، 5 اگست (یواین آئی/اسپوتنک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان میں طالبان حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے کے مدنظر ہونے والے جائزہ اجلاس سے قبل افغانستان کی موجودہ انتظامیہ نے بین الاقوامی اجلاسوں میں اپنے نمائندے کی شرکت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
افغان ریڈیو اسٹیشن ‘سلام وطندار’ کی رپورٹ کے مطابق، حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغان نمائندوں کی بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر موجودگی کے لیے ضروری حالات بنائے جانے چاہئیں۔
فی الحال اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل نمائندے کے طور پر سابق حکومت کے مقرر کردہ نصیر احمد فائق برائے نام نمائندے بنے ہوئے ہیں۔
مسٹرمجاہد نے کہا، "افغانستان بین الاقوامی برادری کا اٹوٹ حصہ ہے اور تمام ممالک کو اقوام متحدہ کی رکنیت کا حق حاصل ہے۔ افغانستان کے اس حق کو بھی تسلیم کیا جانا چاہیے تھا، لیکن تقریباً پانچ سالوں سے اسے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کے تحفظ کا دعویٰ کرنے والی تنظیم کے لیے یہ بدقسمتی کی بات ہے۔ افغانستان اقوام متحدہ میں موجود ہو کر اپنے حقوق کا تحفظ کرنا اور اپنے متعلق اٹھائے جانے والے مسائل پر جواب دینا چاہتا ہے۔”
قابل ذکر ہے کہ پیر کو اقوام متحدہ میں ڈنمارک کی مستقل نمائندہ کرسٹینا مارکس لاسن نے کہا تھا کہ سلامتی کونسل افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں واپسی کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر وہاں کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں خاص طور پر افغان شہریوں، بالخصوص خواتین اور لڑکیوں پر پڑنے والے اثرات پر بات چیت ہوگی۔
واضح رہے کہ اگست 2021 میں طالبان نے امریکہ کی حمایت یافتہ حکومت کو ہٹا کر افغانستان کے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس کے بعد امریکہ اور نیٹو کی افواج تقریباً 20 سالہ فوجی موجودگی ختم کر کے ملک سے واپس لوٹ گئی تھیں۔ اس وقت کے صدر اشرف غنی دارالحکومت کابل کے زوال سے کچھ گھنٹے پہلے ہی ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے، جس کے بعد اس وقت کی حکومت کا خاتمہ ہو گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایبولا وائرس کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی

Next Post

ٹرمپ اور امیر قطر کا خطے کی صورتحال اور پاک قطر عمان کی ثالثی پر تبادلہ خیال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ

2026-08-06
اے آئی فراڈ سے امریکیوں کو ایک سال میں کھربوں کا نقصان
عالمی خبریں

اے آئی فراڈ سے امریکیوں کو ایک سال میں کھربوں کا نقصان

2026-08-06
ٹرمپ اور امیر قطر کا خطے کی صورتحال اور پاک قطر عمان کی ثالثی پر تبادلہ خیال
عالمی خبریں

ٹرمپ اور امیر قطر کا خطے کی صورتحال اور پاک قطر عمان کی ثالثی پر تبادلہ خیال

2026-08-06
ایبولا وائرس کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی
عالمی خبریں

ایبولا وائرس کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی

2026-08-06
آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکہ، ایران اور عمان کے درمیان عبوری معاہدے کا اعلان آج متوقع
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکہ، ایران اور عمان کے درمیان عبوری معاہدے کا اعلان آج متوقع

2026-08-06
ایران کے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے حوالے سے مثبت اشارے
عالمی خبریں

ایران کے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے حوالے سے مثبت اشارے

2026-08-06
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ایرانی فوج کا کویت میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ

2026-08-01
بے دخل کرنے کے اسرائیلی بیانات ناقابل قبول ہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں:سعودی عرب
عالمی خبریں

سعودی عرب نے بحیرۂ احمر میں جہاز رانی کے تحفظ کیلئے بحری دفاعی اتحاد قائم کر لیا

2026-08-01
Next Post
ٹرمپ اور امیر قطر کا خطے کی صورتحال اور پاک قطر عمان کی ثالثی پر تبادلہ خیال

ٹرمپ اور امیر قطر کا خطے کی صورتحال اور پاک قطر عمان کی ثالثی پر تبادلہ خیال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.