منگل, اگست 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-04
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

وزراء اور افسران کو مختلف اضلاع میں سرکاری تقریبات کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

جموں؍۳ ؍اگست

متعلقہ

’قدرتی نظام کا تحفظ ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت‘

بادل پھٹنے اور اچانک سیلاب سے کشمیر و کرگل متاثر

            جموں و کشمیر حکومت نے پیر کے روز مرکز کے زیر انتظام علاقے میں۷۹ یں یومِ آزادی کی تقریبات کے انعقاد کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ، کابینہ وزراء، وزیر اعلیٰ کے مشیر اور سینئر سول افسران کو مختلف اضلاع میں سرکاری تقریبات کی صدارت اور سلامی لینے کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

            جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ (جی اے ڈی) کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی مرکزی تقریب کی صدارت کریں گے، جہاں وہ قومی پرچم لہرائیں گے اور پریڈ کی سلامی لیں گے۔

            سرکاری حکم نامے کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری جموں میں یومِ آزادی کی تقریب کی قیادت کریں گے، جبکہ وزیر صحت و طبی تعلیم سکینہ مسعود ایتو کو اننت ناگ، وزیر جل شکتی، جنگلات، ماحولیات و قبائلی امور جاوید احمد رانا کو پونچھ، وزیر زراعت، دیہی ترقی و پنچایتی راج جاوید احمد ڈار کو بارہمولہ اور وزیر خوراک، شہری رسد، امور صارفین، ٹرانسپورٹ و آئی ٹی ستیش شرما کو کٹھوعہ میں تقریب کی صدارت اور سلامی لینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

             وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کپوارہ میں سرکاری تقریب کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

            حکم نامے کے مطابق دیگر تمام ضلعی ہیڈکوارٹروں میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر یومِ آزادی کی تقریبات کی صدارت کریں گے اور سلامی لیں گے، جبکہ سب ڈویژن سطح پر سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) تقریبات کی قیادت کریں گے۔ تحصیل، بلاک اور میونسپل ہیڈکوارٹروں میں تقریبات کی صدارت تحصیلدار یا متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے نامزد سینئر ترین سول افسر کریں گے۔

            جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے اس سلسلے میں حکم نامہ تمام انتظامی سیکریٹریوں، ڈائریکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس (سی آئی ڈی)، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکریٹری، تمام ڈپٹی کمشنروں اور دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ جموں و کشمیر بھر میں۷۹ ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے پُرامن اور کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بادل پھٹنے اور اچانک سیلاب سے کشمیر و کرگل متاثر

Next Post

’قدرتی نظام کا تحفظ ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’قدرتی نظام کا تحفظ ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت‘
اہم ترین

’قدرتی نظام کا تحفظ ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت‘

2026-08-04
بادل پھٹنے اور اچانک سیلاب سے کشمیر و کرگل متاثر
اہم ترین

بادل پھٹنے اور اچانک سیلاب سے کشمیر و کرگل متاثر

2026-08-04
جنتَر منتَر اب احتجاج کیلئے موزوں مقام نہیں؟ سپریم کورٹ کا عرضی پر مرکز سے جواب طلب
اہم ترین

جنتَر منتَر اب احتجاج کیلئے موزوں مقام نہیں؟ سپریم کورٹ کا عرضی پر مرکز سے جواب طلب

2026-08-04
راجوری: مشتبہ دہشت گردوں   کی تلاش کیلئے آپریشن جاری
اہم ترین

آئی جی پی کا سیکورٹی جائزہ  امن خراب کرنے اور  شہریوں کو نشانہ بنانے کی ہر  کوشش ناکام بنانے کی ہدایت

2026-08-04
این آئی اےکاآسیہ اندرابی کیلئے عمر قید کی سزا کا مطالبہ
اہم ترین

آسیہ کی سزا کے خلاف اپیلوں پر این آئی اے سے جواب طلب

2026-08-04
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

پلوامہ میں مشتبہ شخص گرفتار، دستی گرینیڈ اور ملک مخالف پوسٹر برآمد

2026-08-04
 ’دہشت گردی مخالف کارروائیاں تیز کی جائیں ‘
اہم ترین

 ’دہشت گردی مخالف کارروائیاں تیز کی جائیں ‘

2026-08-02
سرینگرپولیس نے قتل کی واردات چھ گھنٹوں میں حل کر لی
اہم ترین

سرینگرپولیس نے قتل کی واردات چھ گھنٹوں میں حل کر لی

2026-08-02
Next Post
’قدرتی نظام کا تحفظ ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت‘

’قدرتی نظام کا تحفظ ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.