منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

گھی کے چاربرانڈ اور غلط لیبل والے منجمد گوشت کا استعمال غیر محفوظ قرار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-01
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
گھی کے چاربرانڈ اور غلط لیبل والے منجمد گوشت کا استعمال غیر محفوظ قرار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

  ڈھائی ہزار لیٹر سے زائد گھی اور۲۶۰۰کلو منجمد گوشت ضبط؛ ایف ڈی اے کی عوام سے مشکوک غذائی اشیا کی اطلاع دینے کی اپیل

(ایجنسیاں)

متعلقہ

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

سرینگر؍۳۱ جولائی

            جموں و کشمیر فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے نیشنل فوڈ لیبارٹری غازی آباد کی رپورٹ کے بعد چار برانڈز کے گھی کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ سرینگر میں غلط لیبل اور غیر صحت بخش حالات میں ذخیرہ کیے گئے۲۶۰۰کلو گرام منجمد گوشت کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

            سرکاری بیان کے مطابق ڈیری موہن، اپنا ڈیری ملک، ساہی تاج اور ملک بائٹ نامی گھی کے چار نمونوں کو نیشنل فوڈ لیبارٹری، غازی آباد نے انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ قرار دیا ہے۔

            لیبارٹری رپورٹ کی بنیاد پر ضلع اننت ناگ کے نامزد فوڈ سیفٹی افسر نے متعلقہ بیچ نمبروں سے تعلق رکھنے والے۱۲۵۰ لیٹر گھی کو، جس کی مالیت تقریباً۴ لاکھ۸۸ ہزار روپے بتائی گئی ہے، ضبط کر کے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ۲۰۰۶کے تحت اس کی فروخت اور تقسیم پر پابندی عائد کر دی ہے۔

            بیان کے مطابق جموں ڈویژن میں بھی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے متعلقہ برانڈز کے مزید تین نمونے حاصل کر کے معیار اور حفاظت کی جانچ کے لیے این اے بی ایل سے منظور شدہ لیبارٹریوں کو بھیج دیے ہیں۔

            اس دوران جموں ڈویژن میں۱۲۷۷ لیٹر گھی بھی، جس کی مالیت تقریباً۴لاکھ۹۷ ہزار روپے ہے، لیبارٹری رپورٹ آنے تک احتیاطی طور پر ضبط کر لیا گیا ہے۔

            ایک علیحدہ کارروائی میں فوڈ سیفٹی ٹیم سرینگر نے گوشت اور گوشت سے تیار شدہ مصنوعات فروخت کرنے والے سات اداروں کا معائنہ کیا۔

            معائنے کے دوران کواڈارہ، بَبغیر میں واقع ایک ادارے سے۲۶۰۰ کلو گرام منجمد گوشت، جس کی مالیت تقریباً۵  لاکھ۹۸ ہزار روپے ہے، ضبط کیا گیا۔

            حکام کے مطابق گوشت کی پیکنگ پر درج معلومات اور اندر موجود مصنوعات میں مطابقت نہیں پائی گئی، جس کے باعث اسے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ۲۰۰۶؍اور متعلقہ ضابطوں کے تحت غلط لیبل  قرار دیا گیا۔ مزید یہ کہ منجمد گوشت کو غیر صحت بخش اور غیر معیاری حالات میں ذخیرہ کیا گیا تھا۔

            اس سلسلے میں فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر، جو اس معاملے میں ایڈجوڈیکیٹنگ آفیسر ہیں، کے روبرو فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ۲۰۰۶ کی دفعہ۶۱ کے تحت غلط یا گمراہ کن معلومات فراہم کرنے اور دفعہ۵۶ کے تحت غیر صحت بخش حالات میں خوراک ذخیرہ کرنے کا مقدمہ درج کر دیا ہے۔

            حکام کے مطابق دفعہ۶۱ کے تحت زیادہ سے زیادہ۱۰ لاکھ روپے جبکہ دفعہ۵۶ کے تحت ایک لاکھ روپے تک جرمانے کی گنجائش ہے۔

            فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر ممنوعہ گھی کے مذکورہ بیچ مارکیٹ میں فروخت ہوتے نظر آئیں یا کسی غیر محفوظ، ملاوٹ شدہ یا غلط لیبل والی غذائی شے کے بارے میں اطلاع ہو تو فوری طور پر ٹول فری ہیلپ لائن۱۰۴ پر رابطہ کرکے متعلقہ حکام کو آگاہ کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آخون نے اپنی پارٹی کو اپنایا

Next Post

سجاد نے شہری ہلاکتوں کیلئے مرحوم مفتی سعید کو ذمہ دار قراردیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حیدر پورہ جھڑپ:عامر ماگرے کے لواحقین کو ۵لاکھ روپے کا معاوضہ برقرار
اہم ترین

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

2026-09-15
ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع
اہم ترین

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

2026-09-15
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

برکس اجلاس :’دہشت گردی پر اتفاقِ رائے قابلِ ذکر رہا‘

2026-09-15
’جموں کشمیر کی وحدت ناقابلِ سمجھوتہ‘
اہم ترین

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا جموں و کشمیر کے شعبہ صحت میں اصلاحات کا جائزہ

2026-09-15
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی
اہم ترین

۲۱ستمبر سے جموں و کشمیر اسمبلی کا۱۰روزہ خزاں اجلاس

2026-09-15
اہم ترین

لداخ میں۱۲۹ جونیئر اسکیل عہدوں  کے لیے بھرتی کے قواعد کا مسودہ منظور

2026-09-15
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

بجبہاڑہ :پولیس افسر کو گاڑی سے  ٹکر مارنے پر پولیس اہلکار گرفتار

2026-09-15
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

پاکستان نے جیش کے سربراہ  مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی

2026-09-15
Next Post
سجاد نے شہری ہلاکتوں کیلئے مرحوم مفتی سعید کو ذمہ دار قراردیا

سجاد نے شہری ہلاکتوں کیلئے مرحوم مفتی سعید کو ذمہ دار قراردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.