ہفتہ, اکتوبر 31, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں،سرینگر شاہراہ پر آج ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہے گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-31
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں،سرینگر شاہراہ پر آج ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہے گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

’ سڑک کی توسیع اور بحالی کے ضروری کام انجام دئے جا رہے ہیں‘

(ویب ڈیسک )

متعلقہ

کابینہ توسیع کے بعد این سی میں بغاوت کے آثار

ایل جی سنہا کاکشمیر صوبے کی سلامتی صورتحال کا اعلیٰ سطحی جائزہ

سرینگر؍۳۰ جولائی

جموں،سرینگر قومی شاہراہ  پر۳۱ جولائی کو پورے دن ٹریفک معطل رہے گی تاکہ شاہراہ پر سڑک کی توسیع اور بحالی کے ضروری کام انجام دیے جا سکیں۔

حکام کے مطابق ضلع مجسٹریٹ ادھم پور اور رام بن نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کو لدھا اور سمرولی کے مقامات پر سڑک کی توسیع اور ادھم پور،بانہال سیکشن میں گنگرو اور کشتواڑی پتھر کے نزدیک ڈھلوان سے لٹکتے خطرناک پتھروں اور ملبے کو ہٹانے کی اجازت دی ہے، جس کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اس دوران۳۱ جولائی کو ادھم پور کے جکھینی سے بنیہال کے نویوگ ٹنل تک ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت مکمل طور پر بند رہے گی۔

ایڈوائزری کے مطابق جموں کے نگروٹا سے سرینگر، ڈوڈہ، کشتواڑ، رام بن اور پٹنی ٹاپ جانے والی کسی بھی گاڑی کو آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ مخالف سمت میں بھی ٹریفک بند رہے گی۔

اسی طرح۳۰ جولائی کی رات۱۰ بجے کے بعد قاضی گنڈ سے رام بن، ادھم پور اور جموں کی طرف بھی کسی گاڑی کو روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

حکام نے بتایا کہ یہ پابندیاں این ایچ اے آئی کی درخواست پر مسافروں اور ڈرائیوروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے عائد کی گئی ہیں۔

ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سفری منصوبہ بندی اسی کے مطابق کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اُدھم پور کے دفتر سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق۱۸ جولائی سے مسلسل ہونے والی بارشوں کے باعث متعلقہ مقام پر بار بار لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے گرنے اور ڈھیلے ملبے کے مسلسل گرنے کے واقعات پیش آ رہے ہیں، جس سے مسافروں اور بحالی کے کام میں مصروف عملے کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ اگرچہ وادی کی جانب واقع سڑک کو کشادہ کر کے دونوں سمتوں میں ٹریفک بحال کر دی گئی ہے، تاہم متاثرہ ڈھلوان کو مستقل طور پر محفوظ بنانے کے لیے اوپر لٹکے ہوئے ڈھیلے ملبے کو بھاری مشینری کے ذریعے ہٹانا ناگزیر ہے، اور ٹریفک کی موجودگی میں یہ کام محفوظ انداز میں انجام دینا ممکن نہیں۔

حکم نامے میں نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی)، پی آئی یو رام بن کو ہدایت دی گئی ہے کہ ٹریفک کی معطلی کے دوران ملبہ ہٹانے، ڈھلوان کو مستحکم بنانے اور بحالی سے متعلق تمام ضروری کام تیز رفتاری سے مکمل کیے جائیں تاکہ شاہراہ کو جلد از جلد اور محفوظ طریقے سے دوبارہ ٹریفک کے لیے کھولا جا سکے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹس آف پولیس اُدھم پور اور رام بن، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ٹریفک) این ایچ ڈبلیو رام بن اور دیگر متعلقہ افسران کو مناسب ٹریفک ریگولیشن اور متبادل راستوں کا انتظام یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ حکم نامے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت دی گئی ہے۔

این ایچ اے آئی کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مناسب افرادی قوت اور مشینری تعینات کرے، انتباہی بورڈز اور بیریکیڈ نصب کرے، سول اور پولیس انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار رکھے اور پورے آپریشن کے دوران ایمرجنسی رسپانس ٹیموں، ایمبولینسوں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وسائل کو ہمہ وقت تیار رکھے۔

ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر اُدھم پور کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس عارضی بندش سے متعلق اطلاع پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے وسیع پیمانے پر عام کریں تاکہ مسافر اپنی سفری منصوبہ بندی اسی کے مطابق کر سکیں۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پریم سنگھ (جے کے اے ایس) کی جانب سے جاری کردہ یہ حکم نامہ صرف مقررہ مدت تک نافذ العمل رہے گا، تاہم ضرورت پڑنے پر اس میں ترمیم یا اسے واپس بھی لیا جا سکتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی ٹریڈ سیل کے عہدیدار  نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات  کی، منشیات مخالف مہم کو سراہا

Next Post

’جب تک حکومتی ہدایات میں اجازت موجود ہے،پیلٹ گنوں پر پابندی عائد نہیں کی جا سکتی‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ  کی نئے وزراء سے ملاقات   نیک خواہشات کا اظہار
اہم ترین

کابینہ توسیع کے بعد این سی میں بغاوت کے آثار

2026-10-31
نوجوان جموںکشمیر کا سرمایہ‘ منشیات سے دور رہیں
اہم ترین

ایل جی سنہا کاکشمیر صوبے کی سلامتی صورتحال کا اعلیٰ سطحی جائزہ

2026-10-31
’۲۰۲۵تک پن بجلی صلاحیت کو بڑھا کر۱۱ہزار میگاواٹ کرنے کا ہدف ہے ‘
اہم ترین

ہائی کورٹ نے پن بجلی منصوبوں پر آبی محصول عائد کرنے کا قانون کالعدم قرار دے دیا

2026-10-31
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

۱۶۳کروڑ روپے کی لاگت سے دو نئے صنعتی اسٹیٹس قائم کرنے کو منظوری

2026-10-31
کے ڈی اے کی کرگل میں آدھے دن کی ہڑتال کی کال‘لہیہ میں احتجاج
اہم ترین

لداخ میں شراب پالیسی کے خلاف خواتین کا احتجاج معطل

2026-10-31
سپریم کورٹ ہولی کے بعد حجاب تنازعہ کی سماعت کرے گی
اہم ترین

سپریم کورٹ نے خرم پرویز  کو ضمانت دینے کے فیصلے کیخلاف عرضی خارج کردی

2026-10-31
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

راجوری کے کوٹرنکہ میں گاڑی حادثے کا شکار  استاد جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

2026-10-31
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

’ہمارا قصور کیا ہے ‘؟: عام لوگوں کو جموں سرینگر شاہراہ پر روکنے پر وزیر صحت کا سوال

2026-10-31
Next Post
’جب تک حکومتی ہدایات میں اجازت موجود ہے،پیلٹ گنوں پر پابندی عائد نہیں کی جا سکتی‘

’جب تک حکومتی ہدایات میں اجازت موجود ہے،پیلٹ گنوں پر پابندی عائد نہیں کی جا سکتی‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.