اتوار, نومبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پی او جے کے میں مظاہرین کیخلاف  کریک ڈاؤن بند کیا جائے: محبوبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-31
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
شاہراہ کی بندش کے دوران   باغبانی کی پیداوار کی بلا رکاوٹ   ترسیل یقینی بنائی جائے:محبوبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیاں

سرینگر؍۳۰ جولائی

متعلقہ

’ آٹھ سالہ سفر میں ترقی‘ امن اور خوشحالی نمایاں رہی‘

’دفعہ۳۷۰کی منسوخی سے کشمیر ملک کے ساتھ متحد ہوا‘

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کو پاکستان کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر (پی او جے کے) کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت کو مظاہرین کے خلاف جاری کریک ڈاؤن فوری طور پر بند کرنا چاہیے، انسانی ہمدردی پر مبنی رویہ اختیار کرنا چاہیے اور طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے۔

محبوبہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا’’کنٹرول لائن کے اُس پار کشمیر کے دوسرے حصے سے سامنے آنے والے مناظر انتہائی دل خراش ہیں۔ یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ پُرامن مظاہرین کے ساتھ طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی حکومت کو زیادہ انسانی رویہ اختیار کرتے ہوئے طاقت کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے‘‘۔

پی ڈی پی صدر نے کہا کہ اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مظاہرین کے مطالبات حقیقی نوعیت کے ہیں اور انہیں سنجیدگی سے سنا جانا چاہیے۔

سابق وزیر اعلیٰ نے مزید کہا’’کوئی بھی ملک اپنے ہی عوام کو بے اختیار بنا کر یا بندوق کے زور پر ان کی آواز دبا کر مضبوط نہیں ہو سکتا۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ کریک ڈاؤن فوری طور پر بند کرے اور پُرامن مظاہرین پر گولیاں چلانا روکے۔ کشمیری عزت، انصاف اور اپنی آواز سنے جانے کے حق کے مستحق ہیں، نہ کہ جبر و تشدد کے‘‘۔

نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق جون کے اوائل سے پیر کو پیش آنے والے تازہ ترین پرتشدد واقعات تک مظاہرین، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور عام شہریوں سمیت کم از کم۳۰؍افراد جھڑپوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مختلف سماجی و عوامی تنظیموں کے اتحاد جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے گزشتہ ماہ سے پاکستان کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کی نام نہاد علاقائی قانون ساز اسمبلی کی۱۲ متنازع نشستوں کے خلاف احتجاجی سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ (پی ٹی آئی)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریاسی کے پانچ پاکستان  میں مقیم لشکر دہشت گردوں  کی۱ء۷ ہیکٹر اراضی ضبط

Next Post

۲۰۱۶ میں پیلیٹ متاثرہ  انشا مشتاق کی ایل پی جی  ایجنسی کیلئے۴۱ لاکھ روپے منظور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

’ آٹھ سالہ سفر میں ترقی‘ امن اور خوشحالی نمایاں رہی‘

2026-10-31
’لداخ  یو وزیر اعظم مودی کی ترجیح‘
اہم ترین

’دفعہ۳۷۰کی منسوخی سے کشمیر ملک کے ساتھ متحد ہوا‘

2026-10-31
۴نومبر کو این سی کے بارے   میں سب کچھ ظاہر کروں گا :گل
اہم ترین

این سی کے ناراض ارکان کے مطالبات وسیع، کابینہ میں تبدیلی سے۳۷۰ کی بحالی پر زور تک

2026-10-31
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

’کوئی اختلاف نہیں‘ارکانِ اسمبلی کی میٹنگ معمول کی ملاقات تھی‘

2026-10-31
دہشت گردی کیس میںملزم کو چار سال چار ماہ قید کی سزا
اہم ترین

این ڈی پی ایس قانون کے تحت اننت ناگ میں دو رہائشی عمارتیں قرق

2026-10-31
بڈگام ضمنی الیکشن :’ میں نیشنل کانفرنس کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لوں گا‘
اہم ترین

آغا روح اللہ کا 3 نومبر کو استعفیٰ دینے کا اعلان، کہا: لڑائی دفعہ 370 پر نیشنل کانفرنس کے موقف کے خلاف ہے، کسی عہدے کے لیے نہیں

2026-10-31
عمر عبداللہ نے صحافی  نِدھی رازدان سے شادی کرلی
اہم ترین

عمر عبداللہ نے صحافی نِدھی رازدان سے شادی کرلی

2026-10-31
۴نومبر کو این سی کے بارے   میں سب کچھ ظاہر کروں گا :گل
اہم ترین

۴نومبر کو این سی کے بارے  میں سب کچھ ظاہر کروں گا :گل

2026-10-31
Next Post
بانہال میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا پرائیویٹ ممبر بل منظور

۲۰۱۶ میں پیلیٹ متاثرہ  انشا مشتاق کی ایل پی جی  ایجنسی کیلئے۴۱ لاکھ روپے منظور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.