جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-24
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد چھ اضلاع میں تلاشی کارروائیاں

سری نگر میں تقریباً۷۰۰ مشتبہ او جی ڈبلیوز زیرِ حراست‘۲ مکانات منہدم

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

ایجنسیاں

سرینگر؍۲۳جولائی

اننت ناگ میں بدھ کو دہشت گردانہ حملے میں مقامی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل اشفاق حسین کی ہلاکت کے بعد جموں و کشمیر پولیس نے وادی کے مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر انسدادِ دہشت گردی کارروائی شروع کرتے ہوئے ایک ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے وادی کے مختلف اضلاع میں مربوط تلاشی کارروائیاں شروع کیں تاکہ امرناتھ یاترا کی ڈیوٹی پر تعینات ہیڈ کانسٹیبل اشفاق حسین کو اننت ناگ کے لال چوک میں گولی مار کر ہلاک کرنے والے حملہ آور کا سراغ لگایا جا سکے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق چھ اضلاع میں دہشت گرد تنظیموں سے مبینہ طور وابستہ ایک ہزار سے زائد مشتبہ اوور گراؤنڈ ورکرز (او جی ڈبلیوز) کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا، جن میں صرف سری نگر سے تقریباً۷۰۰؍افراد شامل ہیں۔تاہم خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد تقریباً۳۵۰۰ ہے۔

یہ کریک ڈاؤن ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) نلین پربھات کے حملے کے مقام کا دورہ کرنے اور صورتحال کا جائزہ لینے کے فوراً بعد شروع کیا گیا۔

حملہ آور کی شناخت اور دہشت گرد تنظیموں کی مبینہ معاونت کرنے والے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے مقصد سے اننت ناگ، سری نگر، بڈگام، پلوامہ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں بیک وقت تلاشی اور انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں شروع کی گئیں۔

سری نگر پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ یہ ضلع گیر چھاپے مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر جاری تحقیقات کے سلسلے میں مارے گئے۔

ترجمان کے مطابق’’مربوط کارروائیوں کے دوران تقریباً۷۰۰ مشتبہ او جی ڈبلیوز کو قانونی ضابطوں کے مطابق پوچھ گچھ اور تصدیق کے لیے حراست میں لیا گیا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد دہشت گرد تنظیموں کو لاجسٹک، مالی، مواصلاتی، نقل و حمل، پناہ گاہ اور دیگر سہولتیں فراہم کرنے والے نیٹ ورک کی نشاندہی اور اس کا خاتمہ کرنا ہے۔

پلوامہ میں پولیس نے تخریبی عناصر کی نقل و حرکت روکنے کے لیے مختلف مقامات پر موبائل ناکے قائم کیے، جہاں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شفاعت نذیر نے تلاشی اور چیکنگ کارروائیوں کی نگرانی کی۔

شوپیاں میں امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی تخریبی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پولیس نے وسیع پیمانے پر سکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں انجام دیں۔

بڈگام میں بھی پولیس نے ضلع بھر میں احتیاطی چھاپے مار کر۲۰۰ سے زائد مشتبہ افراد، جن میں مبینہ او جی ڈبلیوز، شرپسند عناصر اور منشیات سے متعلق جرائم میں ملوث افراد شامل ہیں، کو پوچھ گچھ اور تصدیق کے لیے حراست میں لیا۔

دو مکانات منہدم

دریں اثنا، حکام نے اننت ناگ حملے کے چند گھنٹوں بعد مبینہ طور پر لشکرِ طیبہ سے وابستہ دو سرگرم جنگجوؤں کے مکانات منہدم کر دیے۔حکام نے ان کی شناخت عادل ٹھوکر اور ہارون رشید گنائی کے طور پر کی ہے۔ دونوں کے مکانات بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب منہدم کیے گئے۔

یہ کارروائی اننت ناگ کے لال چوک میں ایک مسلح حملہ آور کے ہاتھوں ہیڈ کانسٹیبل اشفاق حسین کی ہلاکت کے بعد عمل میں لائی گئی۔

قابلِ ذکر ہے کہ ماضی میں بھی کشمیر میں سرگرم دہشت گردوں کے مکانات منہدم کیے جاتے رہے ہیں، تاہم گزشتہ تقریباً ایک سال کے دوران عسکری سرگرمیوں میں کمی آنے کے بعد اس نوعیت کی کارروائیوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی۔

اس دوران پوری وادی کشمیر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کشمیر بھر میں سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے، جبکہ نگرانی کا نظام مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ فورسز نے مختلف مقامات پر ناکوں کی تعداد اور چیکنگ میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ تلاشی کارروائیاں بھی تیز کر دی ہیں۔ یہ اطلاع خبر رساں ایجنسی کے این او نے دی ہے۔

دریں اثنا، سرینگر سی آر پی ایف سیکٹر نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اننت ناگ میں دہشت گردانہ حملے کے بعد کشمیر بھر میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سیکورٹی فورسز نے نگرانی میں اضافہ، ناکوں کو مزید مضبوط اور تلاشی کارروائیوں کو تیز کر دیا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

ادھر، جیسا کہ پہلے بھی اطلاع دی گئی تھی، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا آج سرینگر کے لوک بھون میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں سیکورٹی صورتحال اور امرناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔

واضح رہے کہ ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین بدھ کی دوپہر اننت ناگ کے لال چوک علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے تھے۔ انہیں انتہائی قریب سے گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوگوں کیلئے لڑنا …. لڑائی نہیں

Next Post

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.