پیر, اکتوبر 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-18
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, قومی خبریں
A A
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

اگر مغربی ایشیا جیسی موجودہ صورتحال۲۰۱۴ سے پہلے پیدا ہوتی تو ہندوستانی ریلوے مکمل طور پر مفلوج ہو جاتی:وزیر اعظم مودی

’لیکن یہ۲۰۱۴ والا بھارت نہیں ہے‘ مودی پہلے سے سوچتا ہے اور مسائل کے حل کو عملی جامہ بھی پہناتا ہے‘

متعلقہ

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘

بچوں کیلئے انٹرنیٹ پر عمر کی بنیاد پر پابندی مسترد ‘ رسائی بنیادی حق قرار

جند (ہریانہ)؍۱۷ جولائی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی اور تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے باوجود بھارت کی ترقی کی رفتار برقرار رہی، کیونکہ گزشتہ بارہ برسوں میں ہندوستانی ریلوے کے تقریباً۹۹ فیصد نیٹ ورک کی برق کاری مکمل کر لی گئی ہے۔

ہریانہ کے جند میں بھارت کی پہلی ہائیڈروجن سے چلنے والی ٹرین کو جند سے سونی پت کے لیے روانہ کرنے کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کانگریس کی قیادت والی سابقہ یو پی اے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر مغربی ایشیا جیسی موجودہ صورتحال۲۰۱۴ سے پہلے پیدا ہوتی تو ہندوستانی ریلوے مکمل طور پر مفلوج ہو جاتی، کیونکہ اس وقت بیشتر ٹرینیں ڈیزل پر چلتی تھیں۔

مودی نے کہا کہ مغربی ایشیا میں گزشتہ کئی ماہ سے جنگ جاری ہے اور آبنائے ہرمز سمیت پورا خطہ کشیدگی کی لپیٹ میں ہے، جہاں سے بھارت کو پٹرول، ڈیزل، ایل پی جی اور کسانوں کے لیے کھاد کی بڑی مقدار درآمد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا’’سوچیے اگر یہی صورتحال۲۰۱۴ سے پہلے پیش آتی تو کیا ہوتا؟ اس وقت ملک کے بیشتر حصوں میں ٹرینیں صرف ڈیزل سے چلتی تھیں۔ اگر ڈیزل کی سپلائی متاثر ہوتی تو ریلوے کا پورا نظام رک جاتا اور ملک کو سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑتا‘‘۔

وزیر اعظم نے کہا ’’لیکن یہ۲۰۱۴ والا بھارت نہیں ہے۔ مودی پہلے سے سوچتا ہے اور مسائل کے حل کو عملی جامہ بھی پہناتا ہے‘‘۔

مودی نے بتایا کہ ہندوستانی ریلوے میں برق کاری کا عمل۱۹۲۵ میں شروع ہوا تھا، مگر اس کے بعد تقریباً۹۰ برسوں میں صرف۳۰ فیصد ریلوے نیٹ ورک ہی برقی بنایا جا سکا، جبکہ باقی۷۰ فیصد حصہ ڈیزل پر منحصر تھا۔

وزیر اعظم  نے کہا کہ اگر اسی رفتار سے کام جاری رہتا تو پورے ریلوے نیٹ ورک کی برق کاری مکمل ہونے میں مزید تقریباً۲۰۰سال لگ جاتے اور بھارتی ریلوے شاید کبھی بھی ڈیزل سے مکمل طور پر نجات حاصل نہ کر پاتی۔مودی نے کہا کہ گزشتہ۱۲ برسوں میں ان کی حکومت نے ریلوے نیٹ ورک کے تقریباً۹۹فیصد حصے کی برق کاری مکمل کر دی ہے، جبکہ ہریانہ میں ریلوے نیٹ ورک سو فیصد برقی ہو چکا ہے۔

مودی نے کہا کہ اسی وجہ سے مغربی ایشیا میں جنگ اور تیل کی سپلائی کے بحران کے باوجود نہ صرف بھارتی ریلوے کی خدمات متاثر نہیں ہوئیں بلکہ ملک کی ترقی بھی بلا تعطل جاری رہی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہائیڈروجن سے چلنے والی ٹرین بھارت میں گرین موبلٹی کی سمت ایک بڑی پیش رفت ہے اور یہ ماحول دوست نقل و حمل کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

مودی نے اپنے حالیہ انڈونیشیا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان دوروں کے دوران کئی اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے، تاہم ایک اہم موضوع جسے زیادہ توجہ نہیں ملی، وہ کھیلوں کے شعبے میں تعاون تھا۔

وزیر اعظم  نے کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی حکومتوں کے ساتھ کھیلوں کی صنعت، کھلاڑیوں کی تربیت اور دیگر متعلقہ شعبوں میں تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، جس سے خصوصاً ہریانہ کے نوجوان کھلاڑیوں کو مستقبل میں نمایاں فائدہ پہنچے گا۔

مودی نے کہا کہ آج بھارت میں کھیلوں کو فٹنس اور روزگار کے ایک بڑے ذریعہ کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے۔ حکومت نے نئی’کھیلو بھارت پالیسی‘ متعارف کرائی ہے، جبکہ کھیلو انڈیا مہم اور ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم کے ذریعے کھلاڑیوں کو بے مثال مالی اور تکنیکی تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اگرچہ آج کا پروگرام ہائیڈروجن ٹرین اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ہے، تاہم وہ نوجوانوں سے بھی کہنا چاہتے ہیں کہ بھارت۲۰۳۰کے دولتِ مشترکہ کھیلوں (کامن ویلتھ گیمز) کی میزبانی کرے گا، جبکہ۲۰۳۶کے اولمپکس کی میزبانی حاصل کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔

مودی نے نوجوان کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ مکمل محنت اور عزم کے ساتھ ابھی سے تیاری کریں اور یقین دلایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ڈبل انجن حکومت انہیں کامیابی کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

Next Post

کچرے کے ڈھیر پر کھڑی سیاحت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘
اہم ترین

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘

2026-10-18
اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال
اہم ترین

بچوں کیلئے انٹرنیٹ پر عمر کی بنیاد پر پابندی مسترد ‘ رسائی بنیادی حق قرار

2026-10-18
 لداخ میں تعطل برقرار، مرکز سیاسی حل کے لیے پُرعزم، بات چیت جاری رکھنے کی اپیل
اہم ترین

 لداخ میں تعطل برقرار، مرکز سیاسی حل کے لیے پُرعزم، بات چیت جاری رکھنے کی اپیل

2026-10-18
’کشمیر میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں اولین ترجیح برقرار رہیں گی‘
اہم ترین

عوام کو تیز رفتار خدمات کی فراہمی ‘ جواب دہی یقینی بنانے پر زور

2026-10-18
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

 کشتواڑ میں نابالغ لڑکی کی موت کیس میں فرد جرم داخل

2026-10-18
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

جموں میں مبینہ منشیات فروش  گرفتار‘۳۸۵گرام ہیروئن برآمد

2026-10-18
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

مرکز نے لداخ کی پہاڑی  ترقیاتی کونسلوں کے ڈھانچے  اور انتخابی قواعد میں ترمیم کر دی

2026-10-18
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

آئی ٹی آئی اداروں کی جدید  کاری کیلئے۴۷۵ کروڑ روپے  منظوری پر عمر کا مرکزکا شکریہ

2026-10-18
Next Post
کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب

کچرے کے ڈھیر پر کھڑی سیاحت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.