ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-18
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جناب! غصہ تھوک دیجئے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

 

لگتا ہے کہ اب کے کشمیر میں گرمیاں کچھ زیادہ ہی پڑ رہی ہیں ۔اسی لئے اس گرما گرم موسم میں اپنے کچھ سیاستدان بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں ……. اور اس لئے کررہے ہیں کہ گرمیوں نے ان کا حال بے حال کردیا ہے …….اس لئے انہیںاس بات کا خیال نہیں رہ رہا ہے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں اور کیا نہیں ……. نہیں کیا کہنا چاہئے اور کیا نہیں ۔ہمیں گمان تھا کہ آغا صاحب……. آغا روح اللہ صاحب بڑے ٹھنڈے مزاج کے ہیں اور ان پر اس گرما گرم موسم کا بالکل بھی اثر نہیں ہو گا ……. لیکن ہم غلط تھے کہ سب سے زیادہ اثر تو ان جناب پر ہی پڑ گیا ہے ‘ جو تعزیت کے موقع پر بھی سیاست سے باز نہیں آ رہے ہیں ……. ان جناب کا کہنا ہے ‘ گرچہ یہ بہت کچھ کہتے رہتے ہیں ‘ لیکن اب ان جناب کاکہنا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ ‘ عمرعبداللہ اپنی جماعت کے بنیادے ایجنڈے پر واپس لوٹ آتے ہیں ……. یعنی اگر وزیر اعلیٰ ۳۷۰کی بحالی کا اسی طرح مطالبہ کریں گے جس طرح یہ جناب ریاستی درجے کی بحالی کا کررہے ہیں تو وہ (آغا صاحب )فوراً لوک سبھا کی سیٹ خالی کر دیں گے ‘ مستعفی ہو جائیں گے ……. اللہ میاں خیر کرے یہ کیسی منطق ہے‘ یہ کیسی بہکی بات ہے ۔ صاحب اگر وزیر اعلیٰ ایسا کرتے ہیں تو ……. تو اس صورت میں ان جناب کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائےگا ‘ ان کی تمام شکایات دور ہو جائیں گی اور جب مطالبات اور شکایات دور ہو جائیں گی تو پھر استعفیٰ دینا کاکیا مطلب ہے ……. سوائے اس ایک بات کے کہ ……. کہ آغا صاحب پر سچ میں گرمی نے کچھ زیادہ ہی اثر کیا ہے ۔لیکن ایک اکیلے آغا صاحب ایسے نہیں ہیں ‘ بالکل بھی نہیں ہیں ……. اپنی میڈم ……. میڈم محبوبہ جی نہیں بلکہ درخشاں اندرابی صاحبہ بھی گرما گرم موسم کی مار سہ رہی ہیں اوروار کررہی ہیں …….محترمہ بھی عمرعبداللہ پر ہی وار کررہی ہیں یہ کہہ کر کررہی ہیں کہ دہلی جانے سے ‘ جنتر منتر پر بیٹھنے سے ‘ احتجاج کرنے سے ریاستی درجہ بحال نہیں ہو گا اور ……. بالکل بھی نہیں ہو گا ۔ میڈم جی ہم بھی آپ سے اتفاق نہیں بلکہ سو فیصد اتفا ق کرتے ہیں کہ جنتر منتر پر بیٹھنے سے ریاستی درجہ بحال نہیں ہو گا …….اگر کچھ ہو گا تو یہ ہو گا کہ بہت سے لوگوں کو مرچیں لگیں گی اور جن کو مرچیں لگ رہی ہیں وہی ایسی باتیں ……. بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں  …….اور کریں گے کیوں نہیں کہ کم بخت گرما گرم موسم نے ان کا سچ میں حال بے حال کردیا ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

Next Post

سرینگر میں آبی ٹرانسپورٹ:

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سفینہ بیگم:معجزے اب بھی…….

2026-07-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

توڑ یا پھر جوڑ کر …….؟

2026-07-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما،سرما نہیں‘لیکن گرما ،گرما گرم

2026-07-07
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

سرینگر میں آبی ٹرانسپورٹ:

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.