جمعرات, ستمبر 3, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ عالمی برادری پاکستان کا احتساب کرے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-15
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’ عالمی برادری پاکستان کا احتساب کرے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

پی او جے کے میں جاری احتجاج اسلام آباد کا گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری ’منظم استحصال اور انتظامی جبر‘ کا براہِ راست نتیجہ

مقامی آبادی کے جائز مطالبات پر توجہ دینے کے بجائے پاکستان نے سخت پولیس کارروائی کا راستہ اختیار کیا ہے:دہلی

(ویب ڈیسک)

متعلقہ

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

سرینگر؍۱۴ جولائی

بھارت نے منگل کو پاکستان کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر (پی او جے کے) میں جاری احتجاجی مظاہروں کو اسلام آباد کی جانب سے گزشتہ کئی دہائیوں سے مبینہ طور پر جاری ’منظم استحصال اور انتظامی جبر‘ کا براہِ راست نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو وہاں ہونے والی ’سنگین خلاف ورزیوں‘پر پاکستان کا احتساب کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ ماہ سے مہنگائی، انتظامی بے حسی، سیاسی امتیاز اور اقلیتوں پر مبینہ مظالم کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کی سخت کارروائیوں میں متعدد مظاہرین ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ نئی دہلی کو توقع ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں ہونے والی ’سنگین زیادتیوں اور بداعمالیوں‘ پر پاکستان کو مکمل طور پر جوابدہ ٹھہرائے گی۔

جیسوال نے کہا’’پی او جے کے میں جاری احتجاج پاکستان کی جانب سے اپنے غیر قانونی اور جبری قبضے والے علاقوں میں دہائیوں سے جاری منظم استحصال، بنیادی حقوق سے محرومی اور انتظامی جبر کا براہِ راست نتیجہ ہے‘‘۔

ترجمان نے الزام عائد کیا کہ مقامی آبادی کے جائز مطالبات پر توجہ دینے کے بجائے پاکستانی ریاست نے سخت پولیس کارروائی کا راستہ اختیار کیا ہے، جس میں بے بس خواتین اور بچوں پر بھی تشدد کیا گیا، خوراک اور ادویات سمیت ضروری اشیاء کی فراہمی روکی گئی، انٹرنیٹ خدمات معطل کی گئیں اور نہتے شہریوں کے خلاف مہلک طاقت کا استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا’’ہم توقع کرتے ہیں کہ عالمی برادری ان سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بداعمالیوں پر پاکستان کو مکمل طور پر جوابدہ ٹھہرائے گی‘‘۔انہوں نے یہ بیان ایک صحافی کے سوال کے جواب میں دیا۔

جیسوال نے کہا کہ جنوبی بحیرۂ چین کے مسئلے پربھارت  کا مؤقف پہلے سے واضح ہے۔انہوں نے کہا ’’ بھارت آزادانہ بحری آمدورفت، فضائی پروازوں، سمندر کے دیگر قانونی استعمال اور بین الاقوامی قانون، بالخصوص اقوام متحدہ کے سمندری قانون کے مطابق بلا رکاوٹ تجارتی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیتا ہے‘‘۔

ترجمان نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ سمندری تنازعات کو پرامن ذرائع سے اور یو این سی ایل او ایس کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

جیسوال نے یہ بھی کہا کہ دس برس قبل ثالثی ٹریبونل کی جانب سے سنایا گیا فیصلہ ایک اہم سنگِ میل ہے اور متعلقہ فریقوں کے درمیان تنازعات کے پرامن حل کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایرانی حملوں کے نتیجے میں جہاز کے عملے میں شامل ایک انڈین شہری ہلاک اور۱۰ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

جیسوال کے مطابق دو آئل ٹینکرز ’ال بہیہ‘ اور ’مومباسا‘ کو رات کے وقت عمان کے ساحل کے قریب ایرانی کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ان دونوں جہازوں پر مجموعی طور پر۴۶؍ افراد موجود تھے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ ’ال بہیہ پر سوار۱۲ ؍انڈین شہریوں میں سے ایک حملے میں ہلاک ہو گیا جبکہ ایک زخمی ہوا۔بیان کے مطابق مومباسا پر۱۸؍ انڈین شہری سوار تھے، جن میں سے نو افراد زخمی ہوئے، جبکہ ان میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

جیسوال نے کہا ہے کہ انھوں نے ایرانی ناظم الامور کو طلب کر کے ان حملوں کے خلاف ’سخت احتجاج‘ ریکارڈ کرایا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم ان حملوں اور سمندری راستوں سے گزرنے والے افراد کو نشانہ بنانے اور آبنائے ہرمز جیسے بین الاقوامی آبی راستوں میں آزاد اور محفوظ جہاز رانی کو متاثر کرنے والے پرتشدد اقدامات کی سخت مذمت کرتے ہیں۔‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 سیشن عدالت نے ایس ایس پی سرینگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے حکم پر روک لگا دی

Next Post

رام بن میں قومی شاہراہ پر چٹان  گرنے سے سابق سرپنچ جاں بحق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل
اہم ترین

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

2026-09-02
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

2026-09-02
’عوام نے سیاسی استحکام اور مستحکم حکومت کی اہمیت کو سمجھا ‘
اہم ترین

شہباز شریف بھی موجودگی میں وزیر اعظم مودی کا دہشت گردی پر سخت موقف

2026-09-02
جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل
اہم ترین

جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل

2026-09-02
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

 این سی کا جموں، سری نگر میں بی جے پی دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان

2026-09-02
پانچ کشمیری گلیشیائی جھیلیں انتہائی زیادہ سیلابی خطرے کی حامل قرار
اہم ترین

جموں و کشمیر کے گلیشیئرز بھی خطرے کی زد میں‘ ۲۷ گلیشیائی جھیلوں کوخطرہ

2026-09-02
اہم ترین

ایس ایس بی کی۲۸۶۳؍اسامیوں  کیلئے آن لائن درخواستیں طلب

2026-09-02
بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی
اہم ترین

بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی

2026-09-02
Next Post
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی

رام بن میں قومی شاہراہ پر چٹان  گرنے سے سابق سرپنچ جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.