بدھ, جولائی 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 سیشن عدالت نے ایس ایس پی سرینگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے حکم پر روک لگا دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-15
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
 سیشن عدالت نے ایس ایس پی سرینگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے حکم پر روک لگا دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نظرثانی درخواست میں قابلِ غور قانونی نکات موجود ہیں، عدالت کا مشاہدہ‘ ریکارڈ طلب ‘۲۷جولائی کو آئندہ سماعت ہوگی

سری نگر؍۱۴ جولائی

متعلقہ

’ عالمی برادری پاکستان کا احتساب کرے‘

 منشیات کے متاثرین کی بازآبادکاری وبحالی کی نئی اسکیم کا جائزہ

                سری نگر کی ایک سیشن عدالت نے منگل کو سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سری نگر جی وی سندیپ چکرورتی کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے سے متعلق مجسٹریٹ عدالت کے حکم پر عبوری روک لگا دی۔ عدالت نے کہا کہ نظرثانی درخواست میں ایسے قابلِ غور قانونی نکات موجود ہیں جن پر تفصیلی سماعت ضروری ہے۔

                واضح رہے کہ مجسٹریٹ عدالت نے۶ جولائی کو از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی پی ایس افسر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے ان پر متعدد عدالتی احکامات کی مبینہ خلاف ورزی اور ضلع بانڈی پورہ سے متعلق گرفتاری کے وارنٹ پر عمل درآمد نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

                تاہم، یہ بھی واضح کیا گیا کہ ضلع بانڈی پورہ، ایس ایس پی سری نگر کے دائرۂ اختیار میں نہیں آتا۔

                ایس ایس پی سری نگر کی جانب سے دائر کی گئی فوجداری نظرثانی درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے دوسرے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج، سری نگر نے مجسٹریٹ کے حکم پر فوری طور پر عمل درآمد روک دیا۔

                عدالت نے اپنے دو صفحات پر مشتمل حکم میں کہا، ’’میں نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل تفصیل سے سنے ہیں اور نظرثانی درخواست، زیرِ چیلنج حکم اور اس کے ساتھ منسلک دستاویزات کا بغور جائزہ لیا ہے‘‘۔

                عدالت نے مزید کہا’’اس عبوری مرحلے پر، تنازعے کے میرٹ پر کوئی رائے قائم کیے بغیر، عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ نظرثانی درخواست میں ایسے قابلِ بحث قانونی سوالات موجود ہیں جو غور و خوض کے متقاضی ہیں‘‘۔

                عدالت نے مقدمے کی آئندہ سماعت۲۷ جولائی مقرر کرتے ہوئے ماتحت عدالت سے مقدمے کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔درخواست گزار نے مجسٹریٹ کے حکم کو مختلف قانونی بنیادوں پر چیلنج کیا ہے، جن پر عدالت آئندہ سماعت کے دوران غور کرے گی۔

                اس سے پہلے سرینگر کی ایک مقامی عدالت نے ایک فوجداری مقدمے میں اپنے متعدد احکامات کی مبینہ خلاف ورزی اور عدالتی اختیارات کو کمزور کرنے کے الزام میں سینئر آئی پی ایس افسر اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سری نگر ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

                عدالت نے ایس ایس پی سری نگر پر بار بار عدم کارروائی، کوتاہی، عدالتی وارنٹ پر عمل درآمد نہ کرنے اور عدالت کے ساتھ عدم تعاون کا الزام عائد کیا ہے۔

                جوڈیشل مجسٹریٹ ترون مہاجن نے اپنے حکم میں کہا’’یہ عدالت پولیس ایکٹ کی دفعہ۲۴ مع دفعہ۲۹کے تحت جرم کے ارتکاب کا عدالتی نوٹس لیتے ہوئے اپنی از خود کارروائی (سو موٹو) کے تحت بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا ۲۰۲۳کی متعلقہ دفعہ کے تحت ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی، آئی پی ایس، ایس ایس پی سری نگر کے خلاف مقدمہ درج کرتی ہے‘‘۔

                عدالت نے اپنے حکم میں کہا ’’یہ واضح ہے کہ ایس ایس پی سری نگر کو اس عدالت کے جاری کردہ وارنٹس کو زیر التوا رکھنے کی عادت ہے۔ انہوں نے ایک نہیں بلکہ تین مرتبہ عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کی، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ انہوں نے عدالت کے اختیار کو کمزور کیا ہے اور ان پر سپرد کی گئی ذمہ داری، یعنی عدالتی احکامات اور وارنٹس پر عمل درآمد، سے بظاہر روگردانی کی ہے‘‘۔

                عدالت نے مزید کہا کہ ایس ایس پی سری نگر کے عدم تعاون کے باعث عدالت مجبور ہوئی کہ پہلے انہی کے خلاف کارروائی کی جائے، کیونکہ بادی النظر میں وہ پولیس ایکٹ۱۹۶۱ کی دفعہ۲۴ کے تحت جرم کے مرتکب دکھائی دیتے ہیں۔عدالتی حکم کے مطابق، اس معاملے کا آغاز فروری میں ہوا جب عدالت نے ایس ایچ او بانڈی پورہ کو ملزم اعجاز احمد لون کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

                ۲ مارچ کو سماعت کے دوران نہ تو وارنٹ پر عمل کیا گیا اور نہ ہی کوئی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، جس پر عدالت نے دوبارہ وارنٹ پر عمل درآمد کی ہدایت دی۔عدالت نے یہ بھی حکم دیا تھا کہ اگر وارنٹ پر عمل نہ ہو تو ایس ایچ او بانڈی پورہ۱۷؍ اپریل کو ذاتی طور پر عدالت میں حاضر ہوں۔

                ۱۷ ؍اپریل کو بھی نہ وارنٹ پر عمل کیا گیا، نہ کوئی رپورٹ پیش کی گئی اور نہ ہی ایس ایچ او عدالت میں حاضر ہوئے، جبکہ حاضری سے استثنیٰ کی کوئی درخواست بھی پیش نہیں کی گئی۔

                اس مسلسل عدم تعمیل کے بعد عدالت نے ایس ایچ او بانڈی پورہ کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی بانڈی پورہ کو حکم دیا کہ وہ ملزم کو گرفتار کر کے۷مئی کو عدالت میں پیش کریں۔

                عدالت کے مطابق۷ مئی کو بھی عدالتی حکم پر کوئی عمل نہیں ہوا۔ نہ وارنٹ پر عمل درآمد کیا گیا اور نہ ہی ایس ڈی پی او یا ایس ایس پی بانڈی پورہ نے کوئی رپورٹ پیش کی۔اس کے بعد عدالت نے حکم دیا کہ چونکہ ’بانڈی پورہ کی پوری پولیس مشینری کوئی جواب نہیں دے رہی‘ اس لیے ایس ایس پی سری نگر، ایس ایچ او بانڈی پورہ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں۔

                عدالت نے ایس ڈی پی او بانڈی پورہ کو بھی ملزم کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا نہ ہو سکا تو وہ۸ جون کو ذاتی طور پر عدالت میں حاضر ہوں۔بعد ازاں ہونے والی سماعتوں میں نہ تو ایس ڈی پی او بانڈی پورہ اور نہ ہی ایس ایس پی سری نگر نے کوئی رپورٹ پیش کی اور نہ ہی وارنٹس پر عمل درآمد کیا گیا، جس پر عدالت نے دوبارہ احکامات جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت۳۰جون تک ملتوی کر دی۔

                ۳۰ جون کو بھی ایس ڈی پی او بانڈی پورہ اور ایس ایس پی سری نگر اپنے سپرد کیے گئے وارنٹس پر عمل درآمد میں ناکام رہے۔

                عدالت نے اپنے حکم میں ریمارکس دیے’’مذکورہ صورتحال سے ظاہر ہوتا ہے کہ ضلع سری نگر اور ضلع بانڈی پورہ کی پوری پولیس مشینری مفلوج ہو چکی ہے۔ عدالت حیران ہے کہ ایس ایچ او بانڈی پورہ کے وارنٹ پر آج تک نہ ایس ایس پی بانڈی پورہ نے عمل کیا اور نہ ہی ایس ایس پی سری نگر نے‘‘۔

                عدالت نے اس مقدمے کی آئندہ سماعت۱۶ جولائی مقرر کی ہے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 منشیات کے متاثرین کی بازآبادکاری وبحالی کی نئی اسکیم کا جائزہ

Next Post

’ عالمی برادری پاکستان کا احتساب کرے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ عالمی برادری پاکستان کا احتساب کرے‘
اہم ترین

’ عالمی برادری پاکستان کا احتساب کرے‘

2026-07-15
 منشیات کے متاثرین کی بازآبادکاری وبحالی کی نئی اسکیم کا جائزہ
اہم ترین

 منشیات کے متاثرین کی بازآبادکاری وبحالی کی نئی اسکیم کا جائزہ

2026-07-15
جموں کشمیر میںجنوب مغربی مانسون کی آمد‘ شدید بارش کی وارننگ
اہم ترین

۱۸جولائی سے جموں و کشمیر میں موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-07-15
 کشمیر کے سنگھاڑوں میں بھاری دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف، ڈل جھیل سب سے زیادہ آلودہ: تحقیق
اہم ترین

 کشمیر کے سنگھاڑوں میں بھاری دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف، ڈل جھیل سب سے زیادہ آلودہ: تحقیق

2026-07-15
 سانبہ میں انسدادِ تجاوزات   مہم، غیر قانونی تعمیرات منہدم
اہم ترین

 سانبہ میں انسدادِ تجاوزات  مہم، غیر قانونی تعمیرات منہدم

2026-07-15
 این سی کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال  ۸۳برس کی عمر میں انتقال کر گئے
اہم ترین

 این سی کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال ۸۳برس کی عمر میں انتقال کر گئے

2026-07-15
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
بانہال میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا پرائیویٹ ممبر بل منظور
اہم ترین

 سرکاری ڈگری کالجوں کیلئے  گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان

2026-07-15
Next Post
’ عالمی برادری پاکستان کا احتساب کرے‘

’ عالمی برادری پاکستان کا احتساب کرے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.