ہفتہ, جولائی 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جنتر منتر کا احتجاج محض  ڈرامہ اور آنکھوں میں دھول  جھونکنے کی کوشش:شرما

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-11
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’عوامی مینڈیٹ سے غداری‘:بی جے پی کی این سی پر لینڈ گرانٹس بل کے حوالے سے تنقید
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیاں

سری نگر؍۱۰ جولائی

متعلقہ

جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘

جنوبی کشمیر کے وسو قاضی گنڈ میں گاڑی کی ٹکر سے لڑکی جاں بحق

جموں و کشمیر اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف سنیل شرما نے جمعہ کے روز ریاستی درجے کی بحالی کے مطالبے پر حکمران نیشنل کانفرنس کی جانب سے جنتَر منتَر پر مجوزہ احتجاج کو ’آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش‘قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس طرح کے ’ڈراموں‘ کے ذریعے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے۔

نیشنل کانفرنس (این سی) نے جموں کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کے مطالبے کے حق میں۲۰ جولائی کو نئی دہلی کے جنتَر منتَر پر منعقد ہونے والے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے ملک بھر کی۵۲ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کو خطوط ارسال کیے ہیں۔

پارٹی نے جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر ست شرما کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

تاہم یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائدِ حزبِ اختلاف نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس احتجاج میں شریک نہیں ہوگی۔

شرما نے کہا’’اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے انہوں نے ایک نیا ڈرامہ رچایا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ جموں و کشمیر کے لوگ ان کے ڈراموں سے کیوں متاثر ہو جاتے ہیں۔ گزشتہ تین نسلوں سے یہ لوگ ڈرامے کرتے آئے ہیں۔ اب تیسری نسل جنتَر منتَر پر ایک اور ڈرامہ کر رہی ہے۔ یہ محض آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ہے۔ آپ ریاستی درجے کے نام پر بدعنوانی کر رہے ہیں‘‘۔

بی جے پی رہنما نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ جب عوام حکومت سے جواب مانگتے ہیں تو حکومت کہتی ہے کہ وہ جنتَر منتَر جا کر ریاستی درجے کا مطالبہ کرے گی۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ریاستی درجہ پارلیمنٹ کے ذریعے بحال ہوگا، جنتَر منتَر کے ذریعے نہیں، اور اسی لیے ان کی پارٹی اس مجوزہ احتجاج میں شرکت نہیں کرے گی۔

شرما نے کہا’’ہم جنتَر منتَر کیوں جائیں؟ اور کس کے ساتھ جائیں؟ ان جعل سازوں، ٹھگوں، چوروں اور بدعنوان لوگوں کے ساتھ؟ یہ ان لوگوں کو ساتھ لے جا رہے ہیں جو کبھی علیحدگی پسندی کی زبان بولتے تھے اور جنہوں نے کشمیر میں خونریزی کرائی۔ بی جے پی ایسے چوروں، لٹیروں اور قاتلوں کو مسترد کرتی ہے‘‘۔

بی جے پی لیڈر نے گزشتہ سال۱۵؍ اگست کو وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں دستخطی مہم شروع کرنے کے اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا’’ایک سال گزر گیا، کیا انہیں وہ اعلان یاد ہے؟‘‘

شرما نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے ساتھ مل کر حکومت کی’جاب آؤٹ سورسنگ‘ پالیسی کے خلاف ایک ’عوامی مہم‘ شروع کرے گی۔انہوں نے کہا، ’’ہم اس تحریک کا آغاز سول سیکرٹریٹ کے گھیراؤ سے کریں گے۔ کشمیر سے احتجاجی مہم شروع کی جائے گی اور انصاف کے حصول کے لیے اسے جموں و کشمیر کے ہر کونے تک لے جایا جائے گا‘‘۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ آؤٹ سورسنگ پالیسی واپس لے۔

حزب اختلاف کے لیڈر نے کہا’’بی جے پی خاموش نہیں بیٹھے گی بلکہ اس معاملے پر بھرپور جدوجہد کرے گی۔ میں نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور اپنے حقوق اور انصاف کے لیے آواز بلند کریں‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی ملازمتوں کی آؤٹ سورسنگ کے پورے عمل کی مذمت کرتی ہے اور اسے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے ساتھ ’کھلا ناانصافی‘ قرار دیتی ہے۔انہوں نے حکومت پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا اور تحقیقاتی ایجنسیوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور حکومت کے خلاف تحقیقات کریں۔

(ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امرناتھ یاترا: پولیس کا سانبہ میں سرچ  آپریشن،‘ریلوے ٹریک کی  تلاشی

Next Post

۱۹۹۶کے سرینگر تشدد  معاملے میں۶ حریت رہنماؤں  کے خلاف چارج شیٹ دائر 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘

2026-07-11
جنوبی کشمیر کے وسو قاضی گنڈ میں گاڑی کی ٹکر سے لڑکی جاں بحق
اہم ترین

جنوبی کشمیر کے وسو قاضی گنڈ میں گاڑی کی ٹکر سے لڑکی جاں بحق

2026-07-11
ریاستی درجے کی آڑ میں کشمیر کی ترقی کو پٹری سے نہ اتاریں: بخاری
اہم ترین

ریاستی درجے کی آڑ میں کشمیر کی ترقی کو پٹری سے نہ اتاریں: بخاری

2026-07-11
یاتریوں کی سلامتی، سہولت اور بلا رکاوٹ یاترا اولین ترجیح:سنہا
اہم ترین

یاتریوں کی سلامتی، سہولت اور بلا رکاوٹ یاترا اولین ترجیح:سنہا

2026-07-11
’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کا نظام۲۰۲۹ کے عام انتخابات تک نافذ ہو سکتا ہے:جے پی سی سی سربراہ
اہم ترین

’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کا نظام۲۰۲۹ کے عام انتخابات تک نافذ ہو سکتا ہے:جے پی سی سی سربراہ

2026-07-11
بانہال میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا پرائیویٹ ممبر بل منظور
اہم ترین

جموں و کشمیر میں پارکنگ کے  نئے قواعد نافذ، فیس کی نقد ادائیگی ختم

2026-07-11
این آئی اے کا ہندواڑہ نارکو ٹیررازم کیس میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
اہم ترین

۱۹۹۶کے سرینگر تشدد  معاملے میں۶ حریت رہنماؤں  کے خلاف چارج شیٹ دائر 

2026-07-11
پولے اورکماربچاؤ کارروائیوں کا جائزہ لینے کیلئے امرناتھ گھپا پہنچیں
اہم ترین

امرناتھ یاترا: پولیس کا سانبہ میں سرچ  آپریشن،‘ریلوے ٹریک کی  تلاشی

2026-07-11
Next Post
این آئی اے کا ہندواڑہ نارکو ٹیررازم کیس میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

۱۹۹۶کے سرینگر تشدد  معاملے میں۶ حریت رہنماؤں  کے خلاف چارج شیٹ دائر 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.