بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یوکرین جنگ: روس نے امریکہ کو مذاکرات کی دعوت دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-30
in عالمی خبریں
A A
یوکرینی صدر نے اہلیہ کا میلانیا ٹرمپ کے نام خصوصی خط صدر ٹرمپ کے حوالے کردیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ٹرمپ نے ایران کے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے منصوبے کو مسترد کر دیا

چینی صدر شی جن پنگ کے پرتکلف استقبال پر ریپبلکن سینیٹرز ناراض، چین کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ

ماسکو، 29 جون (یو این آئی) روس نے یوکرین کے معاملے پر امریک کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔
نیشنل ٹی وی پر خطاب میں روسی صدر ولادیمیر یوتن نے کہا کہ ماسکو امریکہ کے ساتھ مذاکرات پرراضی ہے، امید ہے امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر یوکرین جنگ کے خاتمے کے سلسلے میں مذاکرات کے لیے ماسکو آئیں گے۔
پوتن نے کہا کہ انھوں نے الاسکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ممکنہ سمجھوتوں پر تبادلہ خیال کیا تھا، امریکہ کی پیش کردہ بعض تجاویز پر آمادگی بھی ظاہر کی تھی۔ الاسکا میں زیرِ بحث آنے والے نکات پر مزید بات چیت کے لیے تیار ہوں۔
یوتن نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ تجربہ کار سیاست دان ہیں اور اپنے فیصلے خود کرتے ہیں۔
روسی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں صدر ولادیمیریوتن نے کہا کہ اگر یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ مذاکرات ہوتے ہیں تو وہ بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں ہو سکتے ہیں۔
یوتن نے کہا مجھے یقین ہے کہ اگر کبھی مذاکرات کی نوبت آئی تو بیلاروس ایک بار پھر ان کے انعقاد کے لیے جگہ فراہم کر سکتا ہے۔ میں الیگزینڈر لوکاشینکو کے مؤقف سے واقف ہوں، وہ پرامن ذرائع سے تنازعات کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون پر تیار ہیں۔
یوتن نے یاد دلایا کہ 2022 میں روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا آغاز منسک سے ہوا تھا، جب کہ 2014 کے منسک معاہدے بھی وہیں طے پائے تھے۔ انھوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ امریکی صدر کے ساتھ اینکریج میں ہونے والی ملاقات کے دوران کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا، اگرچہ دونوں فریقوں نے ممکنہ سمجھوتوں پر بات چیت کی تھی۔
یوتن نے کہا ’’اینکریج میں واقعی کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا، تاہم امریکی مذاکرات کاروں نے ہم سے کچھ سمجھوتے کرنے کو کہا تھا، تاہم روس کو امریکہ کی جانب سے اس کے بعد کوئی اور تجویز موصول نہیں ہوئی، ہم سے سمجھوتے کرنے کو کہا گیا، ہم نے ان تجاویز پر غور کیا اور فوری طور پر نہیں، لیکن بعد میں اینکریج جا کر کہا کہ ہم ان سے اتفاق کرتے ہیں۔ لیکن اس کے بعد ہمیں امریکی فریق کی جانب سے کوئی مختلف مؤقف سننے کو نہیں ملا۔‘‘
انھوں نے کہا ’’ہمیں توقع ہے کہ ایران سے متعلق موجودہ کشیدہ مرحلہ ختم ہونے کے بعد امریکی انتظامیہ کے نمائندے، جن سے ہم ماسکو میں کئی بار ملاقات کر چکے ہیں، یہاں آئیں گے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیل کا معاہدہ طے ہونے کے بعد لبنان پر پھر حملہ

Next Post

گڈکری نے جھارکھنڈ-اتراکھنڈ میں جاری پروجیکٹوں کا جائزہ لیا، معیار پر زور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے ایران کے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے منصوبے کو مسترد کر دیا

2026-09-27
چینی صدر شی جن پنگ کے پرتکلف استقبال پر ریپبلکن سینیٹرز ناراض، چین کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
عالمی خبریں

چینی صدر شی جن پنگ کے پرتکلف استقبال پر ریپبلکن سینیٹرز ناراض، چین کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ

2026-09-27
ترکیہ کا پہلا مقامی اور قومی اسکینگ بحری جہاز سمندر میں اتار دیا گیا
عالمی خبریں

ترکیہ کا پہلا مقامی اور قومی اسکینگ بحری جہاز سمندر میں اتار دیا گیا

2026-09-27
پزشکیان کا آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے پر آمادگی کا اعلان
عالمی خبریں

پزشکیان کا آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے پر آمادگی کا اعلان

2026-09-27
ایران جنگ میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 861 ہوگئی
عالمی خبریں

ایران جنگ میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 861 ہوگئی

2026-09-27
عالمی خبریں

یمنی رہنما کی عوام سے مسلح افواج میں شامل ہونے کی اپیل، حوثی باغیوں سے علیحدگی اختیار کرنے والوں کے لیے عام معافی کا اعلان

2026-09-27
عالمی خبریں

ایران کی امریکہ کو آبنائے ہرمز کو 7 دنوں کے اندر دوبارہ کھولنے کے لیے ایک نئی تجویز

2026-09-27
عالمی خبریں

ایتھنز میں دھماکے سے زمین بوس ہونے والی عمارت سے ایک عورت کی لاش برآمد، 5 لاپتہ

2026-09-27
Next Post
اسمارٹ سٹی بس سروس کی توسیع کیخلاف ’چکہ جام‘   

گڈکری نے جھارکھنڈ-اتراکھنڈ میں جاری پروجیکٹوں کا جائزہ لیا، معیار پر زور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.