منگل, جون 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

خواجہ آصف پرجنگ کا جنون

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-23
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پالی تھین کا استعمال اور ہم!

 سب کچھ مہنگا ہے

 

کچھ ماہ پہلےامریکی صدر‘ ڈونالڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع کا نام تبدیل کرکے اسے محکمہ جنگ رکھا۔یہ ایک کام ٹرمپ صاحب نے صحیح کیا اور اس لئے کیا کہ …….کہ امریکہ کے سر پر ہمیشہ جنگ کا جنون سوار رہتا ہےاور یہ جنگ کر بھی لیتا ہے …….اس لئے ٹرمپ صاحب کا نام تبدیل کرنا صحیح قدم تھا اور سو فیصد تھا۔ایک اور ملک کو اپنی وزارت دفاع کا نام بدل کر امریکہ کے نقش قدموں پر چلتے ہوئے اسے وزارت جنگ رکھنا چاہئے ۔اس لئے نہیں کہ اس ملک پر بھی جنگ کا جنون سوار رہتا ہے ……. بلکہ اس لئے کہ اس ملک کے وزیر دفاع‘ پر ضرور رہتا ہے……. جنگ کا جنون۔ خواجہ آصف بات بات اور ہر بات میں جنگ کی بات کرتے ہیں کبھی بھارت کے ساتھ جنگ تو کبھی افغانستان کے ساتھ ۔ اب کی با ر بھی انہوں نے بھارت سے پانی روکنے پر جنگ کی  دھمکی دی ہے اور سو فیصد دی ہے ۔ہمارا بھی ماننا ہے کہ خواجہ آصف کے ملک کو جنگ کرنی چاہئے کیونکہ یہ اس کی قومی سلامتی کا مسئلہ ہے ……. لیکن یہ جنگ بھارت یا کسی اور ہمسایہ ملک کےخلاف نہیں کرنی ہے ……. بلکہ پاکستان کی ان بیماریوں ‘ کوتاہیوں اور محرومیاں کےخلاف لڑنی چاہئے جس سے یہ ملک جوجھ رہاہے ……. پاکستان کو غریبی ‘ بے روز گاری اور مہنگائی کےخلاف جنگ کا اعلان کرنا چاہئے ‘ توانائی کے اُس بحران کےخلاف اعلان جنگ کرنا چاہئے جس کا اس ملک کو سامنا رہتا ہے ……. ایران امریکہ جنگ سے پہلے بھی ‘ اس ودران اور اس کے بعد بھی رہے گا ۔خواجہ آصف کے ملک کو اس سوچ کےخلاف جنگ لڑنی چاہئے جس کے تحت ‘غیر مسلموں کو وہاں دوسرے درجے کا شہری تصور کیا جاتا ہے ……. ان انسانی حقوق کی پامالیوں کےخلاف جنگ لڑنی چاہئے جن کا یہ ملک بلوچستان ‘ گلگت بلتستان اور مقبوضہ کشمیر میں مرتکب ہو رہا ہے ……. جب ان سب جنگوں سے پاکستان اور خواجہ آصف فارغ ہو جائیں گے ‘ ان میں فتح حاصل کریں گے ‘ ان سب کو شکست فاش دیں گے تو تب جا کے انہیں بھارت سے جنگ لڑنے کی بات کرنی چاہئے اور……. اور اگر انہیں سچ میں جنگ کا شوق بھی ہے تو……. تو طاقت آزمائی کرنی چاہئے کہ ہمیں امید سے زیادہ یقین ہے کہ انہیں مایوسی نہیں ہو گی کہ …….کہ  ان کا یہ شوق پورا کرنے کیلئے یہاں بھی سب تیاریاں مکمل ہیں۔ہاں اس سے پہلے خواجہ آصف بھی اپنی ماتحت وزارت کا نام تبدیل کرکے وزارت جنگ رکھ دیں۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس کی دھڑہ بندی:

Next Post

فیفا ورلڈ کپ: اسپین نے سعودی عرب کو 4-0 سے ہرایا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

پالی تھین کا استعمال اور ہم!

2026-06-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

 سب کچھ مہنگا ہے

2026-06-20
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ثالثی !

2026-06-19
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اور نیندیں حرام ہو گئیں!

2026-06-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

کشمیر کا موسم اور سیاستدان

2026-06-14
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ تواللہ میاں بھی نہیں !

2026-06-13
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرکاری نوکری

2026-06-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موبائل فون !

2026-06-11
Next Post
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا

فیفا ورلڈ کپ: اسپین نے سعودی عرب کو 4-0 سے ہرایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.