جمعرات, جون 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اور نیندیں حرام ہو گئیں!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-18
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر کا موسم اور سیاستدان

یہ تواللہ میاں بھی نہیں !

 

خبر یہ ہے اور یہ ایک دم تازہ خبر ہے کہ …….کہ آجکل اپنے گورے گورے بانکے چھورے ‘ وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کی نیندیں اڑ گئی ہیں ‘ حرام ہو گئی ہیں ‘ لاکھ کوششوں کے باوجود ‘ ڈاکٹروں سے مشاور ت اور ادویات کا استعمال کرنے پر بھی وزیر اعلیٰ صاحب کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ستم بالائے ستم یہ کہ ……. کہ اس دوران جب بھی ان کی آنکھ لگ جاتی ہے ‘مشکل سے کچھ ایک منٹ کیلئے لگ جاتی ہے تو انہیں ڈراؤنے سپنے آ رہے ہیں …….ان سپنوں میں کبھی انہیں مغربی بنگال اور ممتا بینر جی تو کبھی مہاراشٹرا اور ادھو ٹھاکرے دکھائی دیتا ہے ……. اور اب حال حال ہی میں انہیں ان ٹوٹے پھوٹے خوابوں میں اتر پردیش بھی دکھائی دینے لگا ہے ……. اور ہاں اکھلیش یادو بھی ۔ممتا بینر جی ‘ ادھو ٹھاکرے اور یادو کو عمرعبداللہ جس حال بے حال میں ریکھ رہے ہیں ‘ اس سے ان جناب کا حال سچ میں بے حال اور بد حال ہو گیا ہے کہ ……. کہ کبھی کبھی وزیر اعلیٰ صاحب خود کو بھی خوابوں میں اسی حال ……. بے حال او ر بدحال میں دیکھتے ہیں ۔وزیر اعلیٰ ان سب کو خواب سمجھ کر بھول جانا چاہتے ہیں ‘ لیکن ان کا مسئلہ یہ ہے کہ ریاستوں ……. ایسی ریاستوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے اور وزیرا علیٰ صاحب کو ڈر ہے ……. یہ ڈر ہے کہ کہیں ان ریاستوں میں جموں کشمیر بھی شامل نہ ہو جائے ۔ بس اسی غم نے وزیرا علیٰ کی نیندوں کو حرام کر کے رکھ دیا ہے ……. لیکن ہم ان جناب کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ صاحب آپ فکر نہ کریں …….آپ گھبرائیں نہ کہ آپ کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور اس لئے نہیں ہے کہ مانا کہ ایسی ریاستوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور سو فیصد ہو رہا ہے ‘ لیکن ……. لیکن آپ کو گھبرانا نہیں ہے کہ جموں کشمیر ریاست نہیں بلکہ ایک یو ٹی ہے اور …….اور فی الحال اس فہرست میں یکے بعد دیگرے ریاستیں شامل ہو رہی ہیں‘ کوئی یوٹی نہیں ‘ بالکل بھی نہیں ۔ ہاں ہم جانتے ہیں کہ اپنے گورے گورے بانکے چھورے کیلئے یہ یقین دہانی کافی نہیں ہو گی اور انہیں یقینا ًراتوں کی نیند اور دن کا سکون میسر نہیں ہو گا ‘ بالکل بھی نہیں ہو گا ……. لیکن کہتے ہیں نا کہ جب شیر سامنے آتا ہے تو جو کرنا ہے وہ شیر کو ہی کرنا ہے‘سامنے کھڑا شکار کو نہیں ‘ بالکل بھی نہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کھانسی کے سرپ پر نسخے کی شرط:

Next Post

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بنگلہ دیشی گیند بازوں کی بڑی چھلانگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

کشمیر کا موسم اور سیاستدان

2026-06-14
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ تواللہ میاں بھی نہیں !

2026-06-13
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرکاری نوکری

2026-06-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موبائل فون !

2026-06-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ دہلی ہے دہلی!

2026-06-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

 مشکلیں !

2026-06-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

میڈم جی کی’ جائزہ ‘میٹنگ

2026-06-07
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا….

2026-06-06
Next Post
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بنگلہ دیشی گیند بازوں کی بڑی چھلانگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.