بدھ, اکتوبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

رام مندر چندہ گھوٹالے کے لیے مودی ذمہ دار، معاملے کی تحقیقات ہائی کورٹ کے جج سے کرائی جائیں: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-17
in قومی خبریں
A A
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرکزی وزیر ایل مروگن کا استعفیٰ  راجیہ سبھا کی رکنیت بھی چھوڑی

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

نئی دہلی، 16 جون (یواین آئی) کانگریس نے ایودھیا میں رام مندر کے چندے میں مبینہ گھوٹالے کی موجودہ ہائی کورٹ کے جج کی نگرانی میں مقررہ مدت کے اندر تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ایودھیا میں زمین، تعمیرات اور چندے سے متعلق تمام مبینہ گھوٹالوں کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی ذمہ دار ہیں۔
اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے رائے اور پارٹی رہنما آرادھنا مشرا نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ایودھیا میں ابتدا ہی سے بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کے معاملات سامنے آتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے زمین کے سودوں پر تنازعات ہوئے، پھر مندر کی تعمیر پر سوالات اٹھے اور اب چندے میں مبینہ گھوٹالے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس سے عوام کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے عوام کے عقیدے کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور مذہب کے نام پر سودے بازی کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شری رام جنم بھومی سے متعلق سامنے آنے والی معلومات ظاہر کرتی ہیں کہ ایک منظم لوٹ مار ہوئی ہے، جس میں بااثر افراد شامل ہیں، اور اس جانب اشارہ بی جے پی کے سابق رکنِ پارلیمنٹ بھی کر رہے ہیں۔
کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کا صدر سابق بیوروکریٹ نریپیندر مشرا کو بنایا گیا، جو پانچ سال تین ماہ تک وزیر اعظم مودی کے پرنسپل سیکریٹری رہے تھے۔ ٹرسٹ میں آر ایس ایس پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کو اہم ذمہ داریاں دی گئیں، جن میں چمپت رائے اور انیل مشرا بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرسٹ سے وابستہ بعض افراد پہلے بھی تنازعات میں رہے ہیں اور اس پورے معاملے کی جوابدہی وزیر اعظم پر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کا قیام دراصل اس بات کا اعتراف ہے کہ معاملے میں سنگین بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔ کانگریس رہنماؤں نے الزام لگایا کہ پہلے ’’شلا پوجن‘‘ کے نام پر بڑے پیمانے پر رقم جمع کی گئی، لیکن اس کا کوئی عوامی حساب کتاب پیش نہیں کیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 1400 کروڑ روپے سے زائد رقم کے غلط استعمال کے الزامات ہیں اور وشو ہندو پریشد کے سابق صدر آنجہانی اشوک سنگھل کے دور میں جمع کی گئی رقم کا حساب بھی سامنے آنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس سے وابستہ افراد نے عوام کے عقیدے اور بھگوان کے نام پر دی گئی رقوم کا غلط استعمال کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایودھیا میں منظم انداز میں لوٹ مار ہوئی ہے اور اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکی انٹیلی جنس کا ایران کے ارادوں پر شکوک کا اظہار، ٹرمپ اور اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا

Next Post

نیٹ دوبارہ امتحان کے لیے ریاستی حکومتوں کی تیاریوں کا مرکزی داخلہ سکریٹری نے جائزہ لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کرپشن کے الزامات یوکرین کے نائب وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دیدیا
اہم ترین

مرکزی وزیر ایل مروگن کا استعفیٰ  راجیہ سبھا کی رکنیت بھی چھوڑی

2026-10-14
ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا
قومی خبریں

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

2026-10-10
پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ
قومی خبریں

پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ

2026-10-10
ہندستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی دوڑ میں ایمیزون نے بھی دکھائی دلچسپی،
قومی خبریں

ہندستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی دوڑ میں ایمیزون نے بھی دکھائی دلچسپی،

2026-10-10
جے رام رمیش کا مودی حکومت پر ٹرمپ کو خوش کرنے کا الزام، امریکی کارروائی کو پالیسی رعایتوں سے جوڑا
قومی خبریں

جے رام رمیش کا مودی حکومت پر ٹرمپ کو خوش کرنے کا الزام، امریکی کارروائی کو پالیسی رعایتوں سے جوڑا

2026-10-10
سی جے پی مظاہرہ: نئی دہلی اور نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر ہفتے کو پہنچنے والی 38 میل و ایکسپریس ٹرینیں منسوخ
قومی خبریں

سی جے پی مظاہرہ: نئی دہلی اور نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر ہفتے کو پہنچنے والی 38 میل و ایکسپریس ٹرینیں منسوخ

2026-10-10
قومی خبریں

دہلی اسمبلی میں ننھے ماحولیاتی محافظین کی گونج، نیشنل چلڈرنس انوائرنمنٹ پارلیمنٹ، 2026 میں بیداری سے عمل کی جانب پیش قدمی

2026-10-10
قومی خبریں

خلا کے شعبے میں نجی شراکت داری سے نوجوانوں کے لیے مواقع میں اضافہ: جتیندر سنگھ

2026-10-10
Next Post
این ٹی اے کشمیر میں اپنے امتحانی مرکز کو بند کرنے پر غور کر رہا ہے‘طلبا میں تشویش

نیٹ دوبارہ امتحان کے لیے ریاستی حکومتوں کی تیاریوں کا مرکزی داخلہ سکریٹری نے جائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.