بدھ, اگست 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی انٹیلی جنس کا ایران کے ارادوں پر شکوک کا اظہار، ٹرمپ اور اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-17
in عالمی خبریں
A A
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مکہ دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں :جیسوال

ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ

واشنگٹن، 16 جون (یو این آئی) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے ایران امریکہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد ہونے سے متعلق شکوک کا اظہار کردیا۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوز کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے امریکی صدر اور اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس اداروں کی معلومات ایران کی جانب سے مجوزہ جوہری معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے سنجیدہ شکوک پیدا کرتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بھی مجوزہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جب کہ نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر معاہدے کے حامی ہیں۔
ایکسیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں معاہدے کے اعلان سے قبل متعدد اعلیٰ سطح کے اجلاس ہوئے جن میں انٹیلی جنس رپورٹس کا جائزہ لیا گیا اور رپورٹس کے مطابق ایران کی اندرونی گفتگو اور مذاکراتی مؤقف میں نمایاں فرق پایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سی آئی اے ڈائریکٹر ریٹکلف اور مارکو روبیو کاکہنا تھا کہ ان معلومات کی بنیاد پر انہیں شک ہے، خفیہ معلومات بتاتی ہیں کہ ایران کے اصل ارادے معاہدے والے وعدوں سے مطابقت نہیں رکھتے۔
ایکسیوز کے مطابق وائٹ ہاؤس عہدیدار نے بتایا کہ یہ مفاہمتی یادداشت امریکی حکومت کی تمام شرائط پوری کرتی ہیں یعنی ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکے گا، ایران زیادہ افزودہ یورینیم اپنے پاس نہیں رکھ سکے گا اور نہ دنیا کی توانائی کی فراہمی یرغمال بنا سکے گا۔ رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس عہدیدار نےکہا کہ ٹرمپ مختلف آرا سنتے ہیں تاہم فیصلہ انہی کا ہوتا ہے اور ٹرمپ صرف اچھے حتمی معاہدے کو قبول کریں گے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کو ملنے والے تمام فوائد عملی اور اہم اقدامات سے مشروط ہیں، امریکہ 2، 3 ہفتوں میں جان لے گا کہ ایران جوہری رعایتیں دینے میں سنجیدہ ہے یا نہیں، ایسا نہ ہوا تو مذاکراتی عمل روک دیا جائے گا اور ایران کو زیادہ فائدہ نہیں ملے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق معاہدے میں آبنائے ہرمز کو جلد دوبارہ کھولنے کی شق بھی شامل ہے، ایران 60 دن تک تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گا، ایران اس دوران کوئی فیس وصول نہیں کرے گا، امریکا اپنی بحری پابندیوں کو مرحلہ وار ختم کرے گا اور 30 دن میں مکمل ہٹا دے گا، ایران اور عمان آبنائے ہرمزکے مستقبل کے انتظام اور بحری خدمات پرلائحہ عمل کے لیے بات کریں گے جب کہ خلیجی ممالک بھی اس عمل میں شریک ہوں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق معاہدے میں ہے کہ حتمی معاہدے میں ایران کی تعمیرِ نو شامل ہوگی، حتمی معاہدے میں ایران کی اقتصادی ترقی کے لیے 300 ارب ڈالر کے فنڈ کا واضح اور باہم منظور شدہ منصوبہ شامل ہوگا، معاہدے کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک طویل مدتی منصوبہ ہے، یہ منصوبہ صرف اسی صورت حقیقت بنے گا جب ایران اپنا جوہری پروگرام ختم کرے اور نمایاں اصلاحات نافذ کرے۔
ایکسیوز کے مطابق سی آئی اے اور وزارت خارجہ نے اس معاملے پر تبصرہ سے انکار کیا جب کہ پینٹاگون نے کوئی جواب نہیں دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تہران کے ساتھ ایم او یو پر الیکٹرانک دستخط ہو گئے: ڈونلڈ ٹرمپ

Next Post

رام مندر چندہ گھوٹالے کے لیے مودی ذمہ دار، معاملے کی تحقیقات ہائی کورٹ کے جج سے کرائی جائیں: کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’یہ اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہےُ
اہم ترین

مکہ دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں :جیسوال

2026-08-12
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ

2026-08-11
حکومتِ لبنان اسرائیل کے ساتھ سرحدی نقشے پر براہ راست مذاکرات بند کر دے:حزب الله
عالمی خبریں

حکومتِ لبنان اسرائیل کے ساتھ سرحدی نقشے پر براہ راست مذاکرات بند کر دے:حزب الله

2026-08-11
تجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
عالمی خبریں

تجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر

2026-08-11
روس کا ہندوستان تک براہِ راست ریل راہداری کے قیام پر غور
عالمی خبریں

روس کا ہندوستان تک براہِ راست ریل راہداری کے قیام پر غور

2026-08-11
یمن کی المخا بندرگاہ پر حوثیوں کے حملے میں 7 افراد ہلاک، 35 زخمی
عالمی خبریں

یمن کی المخا بندرگاہ پر حوثیوں کے حملے میں 7 افراد ہلاک، 35 زخمی

2026-08-11
سعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
عالمی خبریں

سعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک

2026-08-11
عالمی خبریں

کروشیا میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم، 20 افراد زخمی

2026-08-11
Next Post
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام

رام مندر چندہ گھوٹالے کے لیے مودی ذمہ دار، معاملے کی تحقیقات ہائی کورٹ کے جج سے کرائی جائیں: کانگریس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.