بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ریکھا گپتا نے ودیا واہنی یوجنا کے تحت 200 طالبات میں سائیکلیں تقسیم کیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-11
in قومی خبریں
A A
ریکھا گپتا نے ودیا واہنی یوجنا کے تحت 200 طالبات میں سائیکلیں تقسیم کیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

نئی دہلی، 10 اگست ( یواین آئی ) دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے ودیا واہنی یوجنا کے تحت پیر کے روز اسمبلی احاطے میں نویں جماعت میں زیر تعلیم طالبات کو سائیکلیں تقسیم کیں اس دوران محترمہ گپتا نے طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں سائیکل ملنے پر مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ ایک سائیکل صرف آمد و رفت کا ذریعہ نہیں، بلکہ بیٹیوں کی تعلیم اور ان کے خوابوں کو آگے بڑھانے کا ذریعہ ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ کسی بھی بیٹی کو اسکول تک پہنچنے میں آنے والی دوری یا ٹرانسپورٹ کا مسئلہ اس کی پڑھائی کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ ‘ودیا واہنی یوجنا کے ذریعے دہلی حکومت بیٹیوں کی تعلیم کو مزید آسان اور سہل بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال نویں جماعت میں پڑھنے والی تقریباً 1.40 لاکھ طالبات کو یوجنا کے تحت سائیکلیں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ بیٹیوں کی تعلیم میں کی گئی سرمایہ کاری معاشرے کے روشن مستقبل میں کی گئی سرمایہ کاری ہے۔ حکومت یہ یقینی بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے کہ دہلی کی بیٹیوں کو تعلیم، جدید سہولیات اور آگے بڑھنے کے مساوی مواقع ملیں۔
وزیراعلیٰ نے طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سہولت کا استعمال اپنی تعلیم کو مزید مضبوط بنانے میں کریں، اپنے اہداف مقرر کریں اور پورے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں۔ دہلی حکومت کا مقصد طلباء کو بہتر تعلیم کے ساتھ جامع اور اہل ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ ہر طالب علم بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے خوابوں کی طرف آگے بڑھ سکے۔
اس موقع پر دہلی کے وزیر تعلیم مسٹر آشیش سود نے کہا کہ آج ہماری باصلاحیت طالبات کو سائیکلوں کی تقسیم صرف آمد و رفت کا ذریعہ فراہم کرنے تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ انہیں خود کفیل بنانے، رکاوٹوں کو پار کرنے اور اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے پر دینے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ کے مسلسل تعاون اور ناری شکتی کے تئیں ان کی اٹوٹ عہد بستگی کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ‘ودیا واہنی یوجنا’ کے ذریعے حکومت یہ یقینی بنا رہی ہے کہ دہلی کی کوئی بھی طالبہ تعلیم حاصل کرنے کے اپنے سفر میں پیچھے نہ چھوٹے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اپوزیشن پارٹیوں نے کیا پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں مظاہرہ

Next Post

دہلی حکومت میں کوئی گھپلہ نہیں: بی جے پی 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

2026-09-29
اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار
قومی خبریں

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

2026-09-27
وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا
قومی خبریں

وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا

2026-09-27
بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی
قومی خبریں

بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی

2026-09-27
ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت
قومی خبریں

ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت

2026-09-27
سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی
قومی خبریں

سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی

2026-09-27
مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
قومی خبریں

مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-27
قومی خبریں

مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر آج کولکاتا پہنچیں گے نبین

2026-09-27
Next Post
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس

دہلی حکومت میں کوئی گھپلہ نہیں: بی جے پی 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.