جمعہ, جولائی 31, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

این ڈی اے حکومت کے 12 سال مکمل ہونے پر وزیراعظم نے خواتین کو بااختیار بنانے پر دیا زور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-13
in قومی خبریں
A A
مغربی ایشیا بحران کا بھارت بھرپور مقابلہ کر رہا ہے:وزیر اعظم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈپارٹمنٹ آف ملٹری میڈیسن’ کا افتتاح کیا

طلبہ کے احتجاج کے معاملہ میں راہل نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا، طالب علموں پر نہیں چلائی گئی تھی گولی: بی جے پی

نئی دہلی، 12 جون (یو این آئی) مرکز میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے 12 سال مکمل ہونے کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے خواتین کی قیادت میں ترقی پر خصوصی زور دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی میں خواتین نے تعلیم، صحت، سائنس اور کاروباری انٹرپرینیورشپ جیسے شعبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر کہا کہ حکومت کی کوششوں سے خواتین کو مالیاتی شمولیت اور انٹرپرینیورشپ سے لے کر تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، صفائی ستھرائی، رہائش، کھیل، سائنس اور انتظامیہ جیسے شعبوں میں بڑی ترقی کرنے میں مدد ملی ہے۔
وزیراعظم نے کہا، ”گزشتہ 12 سال میں این ڈی اے حکومت نے خواتین کی قیادت میں ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے کام کیا ہے اور یہ تمام شعبوں میں دکھائی دیتا ہے۔“ انہوں نے کہا، ”مالیاتی شمولیت اور انٹرپرینیورشپ سے لے کر تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، صفائی ستھرائی، رہائش، کھیل، سائنس اور انتظامیہ تک خواتین مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔“ وزیراعظم مودی نے خواتین کی بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے نظریے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دہائی میں شروع کی گئی پہلیں ”وقار، موقع اور بااختیار بنانے“ پر مبنی تھیں۔ انہوں نے کہا، ”این ڈی اے حکومت کی کوششیں وقار، موقع اور بااختیار بنانے پر مبنی ہیں۔ انہوں نے ایسا ماحول بنانے میں مدد کی ہے جہاں خواتین اپنی پوری صلاحیتوں کا استعمال کر سکتی ہیں اور ملک کی تعمیر میں اور بھی مضبوطی سے اپنا تعاون دے سکتی ہیں۔“
وزیراعظم نے ابھرتے ہوئے اور ٹیکنالوجی سے چلنے والے شعبوں، خاص طور پر سائنس، خلائی تحقیق اور اختراع میں خواتین کی بڑھتی ہوئی موجودگی پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔ مسٹر مودی نے کہا، ”مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستان کی ناری شکتی سائنس، خلا اور انوویشن جیسے شعبوں میں اپنی پہچان بنا رہی ہیں۔ ڈرون ٹیکنالوجی جیسے ابھرتے ہوئے شعبے میں ان کی بڑھتی ہوئی شرکت سے مواقع کے نئے راستے کھل رہے ہیں اور پورے ملک میں ترقی کا ماحول بدل رہا ہے۔“ انہوں نے خواتین میں معاشی آزادی کو فروغ دینے میں سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسے گروپس کی سرگرمی سے حمایت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ”ہماری حکومت سیلف ہیلپ گروپس کی سرگرمی سے حمایت کر رہی ہے، جو خواتین کو اقتصادی طور پر خودمختار بنانے میں کافی اہم ہیں۔“
قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم کی یہ بات اس وقت سامنے آئی جب این ڈی اے حکومت نے 2014 میں مرکز میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اپنی کامیابیوں کا ذکر کیا۔ حکومت نے گزشتہ چند سالوں میں خواتین کی سماجی و اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کے مقصد سے کئی اسکیمیں شروع کی ہیں، جن میں مالیاتی شمولیت، صفائی ستھرائی، رہائش، زچگی کی صحت، انٹرپرینیورشپ اورہنرمندی کے فروغ پر توجہ دینے والی پہلیں شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سپریم کورٹ نے راجیہ سبھا نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف میناکشی نٹراجن کی عرضی کی مسترد، انتخابی عرضی دائر کرنے کی دی چھوٹ

Next Post

وادی میں۵ منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ نشہ آور مواد برآمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’فوج کی مشترکہ صلاحیتوں کا مظاہرہ ‘
قومی خبریں

ڈپارٹمنٹ آف ملٹری میڈیسن’ کا افتتاح کیا

2026-07-30
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

طلبہ کے احتجاج کے معاملہ میں راہل نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا، طالب علموں پر نہیں چلائی گئی تھی گولی: بی جے پی

2026-07-30
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے اینیمیشن فلم ‘مہا پربھو جگن ناتھ پر روک لگانے سے کیا انکار

2026-07-30
پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی جاری
قومی خبریں

لوک سبھا میں منگل کو بھی وقفہ سوالات خلل کا شکار رہا

2026-07-29
’منیر کا پاکستان کو ڈمپر ٹرک سے تشبیہ دینا اسلام آباد کی ناکامی کا اعتراف‘
قومی خبریں

راجناتھ نے کوسٹ گارڈ میں صنفی مساوات اور امدادی رقم سے جڑے دو پالیسی اصلاحات کا آغاز کیا

2026-07-29
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ کا بغیر مجرمانہ ریکارڈ والے طلباء کو رہا کرنے کا حکم

2026-07-29
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

مظاہرین کےخلاف پولیس کی کارروائی نہ رکی تو دوبارہ مظاہرہ کریں گے: سی جے پی

2026-07-28
لداخ احتجاج کے درمیان سونم وانگچک کی این جی او کا فارن فنڈنگ لائسنس منسوخ
قومی خبریں

سو سال بعد بھی اہمیت کا حامل ہے گاندھی کا ستیہ گرہ: سونم وانگچک

2026-07-28
Next Post
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘

وادی میں۵ منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ نشہ آور مواد برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.