اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

رفیع آباد میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں سیلابی صورتحال، کھڑی فصلوں کو نقصان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-21
in مقامی خبریں
A A
بڈگام میں بادل پھٹنے سے تین غیر کشمیری مزدور ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//
شمالی کشمیر کے منڈ دجی حمام مرکوٹ رفیع آباد بارہ مولہ میں بادل پھٹنے کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آئی جس وجہ سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ، پانی کا تیز بہاؤ ایک پل اور متعدد درختوں کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔
اس بیچ منڈ دجی سیاحتی مقام پر پھنسے ہوئے مقامی اور غیر مقامی سیاحوں کو پولیس نے محفوظ مقام کی اور منتقل کیا۔
نامہ نگار نے بتایا کہ بدھ کی سہ پہر کو شمالی ضلع بارہمولہ کے منڈ دجی حمام مرکوٹ رفیع آباد میں موسم نے اچانک کروٹ لی جس کے ساتھ ہی بادل پھٹنے کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آئی۔انہوں نے بتایا کہ چند منٹوں کے اندراندر ہی علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو ئی اور لوگ محفوظ مقامات کی اور بھاگنے پر مجبور ہوئے۔
نمائندے کے مطابق پانی کے تیز بہاؤ کے نتیجے میں متعدد درخت جڑ سے اکھڑ گئے جبکہ ایک پل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
منڈجی کے مقام درجنوں مقامی اور غیر مقامی سیلانی سیلابی صورتحال کے باعث پھنس کر رہ گئے تاہم پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اْنہیں بچا یا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بادل پھٹنے سے رفیع آباد کے منڈ دجی علاقے میں فصلوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔اْن کے مطابق نقصان کا تخمینہ لگانے کی خاطر ٹیم کو روانہ کیا گیا۔
بادل پھٹنے کے باعث کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
دریں اثناجموںکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں موسلا دھار بارشوں اور بادل پھٹ جانے کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آنے سے کئی مکانات اور سرکاری عمارتوں کے علاوہ ایک پل کو پانی کے تیز بہاو نے اپنے ساتھ بہا کر لیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ضلع ڈوڈہ کے کھارا گاوں میں درمیانی شب موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔
ذرائع نے بتایا کہ بارشوں کے ساتھ ہی اونچے پہاڑوں پر بادل پھٹنے کے باعث ندی نالوں میں اچانک طغیانی آئی جس وجہ سے پانی رہائشی علاقوں میں گھس آیا۔
اُن کے مطابق ایک سرکاری مڈل اسکول کی عمارت، دو دکان، دو واٹر ملز اور ایک زیر تعمیر عمارت کے ساتھ ساتھ ایک پل کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ علامہ اقبال میموریل ایکاڈمی کے ساتھ ساتھ کئی سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ درمیانی شب ڈوڈہ کے کھارا گاوں میں افرا تفری کا ماحول پھیل گیا کیونکہ بادل پھٹنے کے باعث ندی نالوں میں اچانک طغیانی آئی اور سیلابی پانی رہائشی بستیوں میں داخل ہوا۔
مقامی لوگوں نے ایل جی منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ علاقے میں فوری طورپر ایک اعلیٰ سطحی ٹیم کو بھیجا جائے تاکہ وہ نقصان کا تخمینہ لگا سکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجوری میں کمسن لڑکا مٹی کے تودے کے نیچے زندہ دفن ہو گیا

Next Post

پلوامہ میں پر اسرار دھماکہ، دو غیر مقامی مزدور زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
راجوری میںدو پُرا سرار دھماکےکوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

پلوامہ میں پر اسرار دھماکہ، دو غیر مقامی مزدور زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.