بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بی سی سی آئی نے تین مقابلوں کے لیے ٹیم کا اعلان کیا، شریس ایّر بنائے گئے ٹی-20 کپتان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-07
in کھیل
A A
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

ممبئی، 6 جون (یو این آئی) بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہفتے کے روز آئرلینڈ اور انگلینڈ کے آئندہ دوروں (جون-جولائی) اور ستمبر سے جاپان میں ہونے والے 2026 ایشینگیمز کے لیے شریس ایّر کو قومی ٹی-20 ٹیم کا نیا کپتان بنایا ہے۔ قومی ٹیم کے سلیکٹرز نے نوجوان طوفانی بلے باز ویبھو سوریا ونشی کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ تلک ورما ہندوستانی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔ اس کے علاوہ 15 سالہ نوجوان سنسنی ویبھو سوریا ونشی کو پہلی بار قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، انہیں تینوں ٹیموں میں جگہ ملی ہے۔ ٹیم میں ہرشیت رانا کی بھی واپسی ہوئی ہے، جنہوں نے آخری بار اس سال فروری کی شروعات میں کوئی مسابقتی میچ کھیلا تھا۔ سوریہ کمار یادو کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔
وہیں، گھریلو میدان پر ورلڈ کپ کے دوران نو اننگز میں 136.72 کے اسٹرائیک ریٹ سے 242 رن بنانے والے 35 سال کے سوریہ کمار کو خراب فارم کی وجہ سے ٹیم سے باہر کر دیا گیا۔ آئی پی ایل 2026 میں بھی انہوں نے ممبئی انڈینز کے لیے 13 اننگز میں 270 رن بنائے تھے۔ بی سی سی آئی نے ٹیم کی قیادت میں یہ تبدیلی لاس اینجلس 2028 اولمپکس اور اسی سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ٹی-20 ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک نئی ٹی-20 ٹیم تیار کرنے کے لیے کی ہے۔
اس سیزن میں پنجاب کنگز کے ساتھ پلے آف میں جگہ بنانے سے معمولی فرق سے چوکنے کے باوجود، شریس ایّر نے 14 میچوں میں شاندار 498 رن بنائے۔ اس میں ان کی پہلی آئی پی ایل سنچری بھی شامل تھی۔ شریس ایّر ہندوستانی مرد ٹی-20 کرکٹ ٹیم کی تاریخ میں 15ویں کپتان ہوں گے۔ ہندوستان اپنے دورے کی شروعات آئرلینڈ کے خلاف بیلفاسٹ میں 26 اور 28 جون کو دو ٹی-20 میچوں سے کرے گا، جس کے بعد ٹیم ایک سے 11 جولائی تک انگلینڈ میں پانچ میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلے گی۔ ایشین گیمز میں مردوں کا کرکٹ ٹورنامنٹ 24 ستمبر سے شروع ہوگا اور 13 اکتوبر کو تمغوں کے میچوں کے ساتھ ختم ہوگا۔
آئرلینڈ کے خلاف ہندوستانی ٹی-20 ٹیم: شریس ایّر (کپتان)، ابھشیک شرما، سنجو سیمسن، ایشان کشن، شیوم دوبے، تلک ورما، نتیش کمار ریڈی، اکشر پٹیل، ورون چکرورتی، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، محمد سراج، ہرشیت رانا، ارشدیپ سنگھ، پرنس یادو اور ویبھو سوریا ونشی۔
انگلینڈ کے خلاف ہندوستانی ٹی-20 ٹیم: شریس ایّر (کپتان)، تلک ورما (نائب کپتان)، روی بشنوئی، ابھشیک شرما، نتیش کمار ریڈی، محمد سراج، سنجو سیمسن، اکشر پٹیل، ایشان کشن، ہرشیت رانا، واشنگٹن سندر، ارشدیپ سنگھ، شیوم دوبے، ورون چکرورتی، پرنس یادو اور ویبھو سوریا ونشی۔
ایشین گیمز کے لیے ہندوستانی ٹیم: شریس ایّر (کپتان)، تلک ورما (نائب کپتان)، روی بشنوئی، ابھشیک شرما، نتیش کمار ریڈی، جسپریت بمراہ، سنجو سیمسن، اکشر پٹیل، ہرشیت رانا، ایشان کشن، واشنگٹن سندر، ارشدیپ سنگھ، شیوم دوبے، ورون چکرورتی اور ویبھو سوریا ونشی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایشین گیمز میں بمراہ کی واپسی ہوگی

Next Post

ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
کھیل

کرن سنگھ نے آئی ٹی ایف ایم 15 بالی میں سنگلز خطاب جیتا

2026-09-08
کھیل

مارک کولس زمبابوے خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

2026-09-08
کھیل

این سری رام بالاجی کی دوسرے راؤنڈ میں شکست کے ساتھ یو ایس اوپن میں ہندستان کا سفر ختم

2026-09-08
وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
Next Post
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ

ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.