بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-04
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی کی بے دلی!

بارش پر مقدمہ

 

ہم حیران ہیں اور سو فیصد حیران ہیں ۔اس ایک بات پر حیران ہیں کہ کیا ابھی میڈم جی …….میڈم محبوبہ جی کی سمجھ میں یہ بات نہیں آ رہی ہے کہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں میں کبھی اتحاد ……. معاف کیجئے کبھی کسی بات پر اتفاق نہیں ہو سکتا ہے‘بالکل بھی نہیں ہو سکتا ہے ۔ اگر کشمیر کی سیاسی جماعتوں میں کسی بات ‘کسی مشترکہ لائحہ عمل اور حکمت عملی پر اتفاق ہو گیا تو ……. تو صاحب پھر وہ کشمیرکی سیاسی جماعتیں نہیں ہو سکتی ہیں ‘ بالکل بھی نہیں ہو سکتی ہیں ۔یہ کشمیر اور کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے ڈی این اے میں ہے ……. یہ ہے کہ ان میں کسی بات پر اتفاق نہیں ہو سکتا ہے ‘ اتحاد تو دور کی بات ہے ۔ اس لئے میڈم محبوبہ جی کی یہ کوشش کہ کشمیر……. جموںکشمیر کے ریاستی درجے کی بحال پر ایک مشترکہ لائحہ وضع کیا جائے ‘ ایک مشترکہ جد و جہد کی جائے …….ایسا ہو نہیں سکتا ‘بالکل بھی نہیں ہو سکتا ہے اوراگر یہ بات میڈم جی کی سمجھ میں اب تک نہیں آئی تو اللہ میاں کی قسم ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ …….کہ محترمہ نے سیاست میں اپنے بال سچ میں دھوپ میں سفید کئے ہیں …….اور سو فیصد کئے ہیں ۔ان کے خط کا تو ابھی گورے گورے بانکے چھورے‘وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے کوئی جواب نہیں دیا ہے‘ لیکن خط کے لب و لہجے پر ہی فی الحال یہ دونوں جماعتیں جس طرح آمنے سامنے ہیں ‘وہ اس ایک بات کی پھر چغلی کھا رہا ہے کہ کشمیر کی سیاسی جماعتیں اپنے مفادات پر قوم کے مفادات کو قر بان کر سکتی ہیں اور سو فیصد کر سکتی ہیں ۔ ہاں کچھ محدود وقت کیلئے کشمیر کی سبھی جماعتیں ایک ہو گئی تھیں ……. سو فیصد ایک اور اللہ میاں کی قسم یہ کرشمہ صرف اس لئے ہوا کیونکہ اُس وقت کشمیر کی کوئی بھی سیاسی جماعت برسر روز گار نہیں تھی ……. سبھی جماعتیں اقتدار سے باہر تھیں اوراقتدار سے باہر رہنے کی وجہ سے ہی یہ کرشمہ ہوا تھا …….گپکار ایلائنس کے نام کا کرشمہ ۔اور جب اقتدار حاصل کرنے کی دوڈ شروع ہوئی تو ……. تو سبھی سیاسی جماعتیں اپنے اصلی رنگ اور روپ میں آئیں اور اب تک اسی رنگ و روپ میں یہ ہمارے اور آپ کے سامنے جلوہ گر ہیں ۔اس لئے صاحب کوئی اپنی میڈم جی کو سمجھائیے کہ اگر وہ بھی اقتدار میں ہو تیں تو ان کا رویہ بھی ایسا ہی ہو تا جو رویہ اپنے گورے گورے بانکے چھورے عمرعبداللہ نے اختیار کیا ہے ۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر کی سیاسی جماعتیں سبق نہیں سیکھیں گی

Next Post

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
Next Post
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.