جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹرمپ کے نیتن یاہو کو پاگل کہنے کے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-03
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

تلٍ ابیب، 2 جون (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیلی وزیرِ اعظم کو پاگل قرار دینے اور اسرائیل حزب اللّٰہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسرائیل نے جنوبی لبنان پر حملہ کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق فضائی کارروائی اور گولہ باری کے بعد صور میں عمارت کے ملبے سے 2 زخمیوں کو نکال لیا گیا جبکہ مروانیہ میں پورا لبنانی خاندان شہید ہو گیا۔

متعلقہ

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

اس سے پہلے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے گفتگو کے بعد امریکا کے صدر ٹرمپ نے لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں روکنے کا اعلان کیا تھا۔ اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بیروت میں کوئی فوج نہیں بھیجی جائے گی، جو فوجیں راستے میں تھیں انہیں واپس موڑ لیا گیا ہے۔ بیروت کے نواحی علاقے ضاہیہ پر بمباری کی اسرائیلی دھمکی پر ایران نے امریکہ سے رابطے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر امریکی صدر نے اسرائیلی وزیرِ اعظم سے ہنگامی رابطہ کیا۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ٹرمپ فون پر نیتن یاہو سے انتہائی بد زبانی سے پیش آئے۔ انہوں نے لبنان پر جارحیت جاری رکھنے والے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو پاگل قرار دیا، انہیں ناشکرا بھی کہا۔ ٹرمپ نے کہا کہ میں نہ ہوتا تو تم جیل میں ہوتے، میں تمہاری چمڑی بچا رہا ہوں، ہر شخص اب تم سے اور اسرائیل سے نفرت کرتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو پاگل قرار دے دیا امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ جواب میں نیتن یاہو اوکے، اوکے کہتے رہے۔ ٹرمپ طیش میں نیتن یاہو پر چلائے کہ تم کیا احمقانہ کام کر رہے ہو؟ بیروت پر حملے کیے تو اسرائیل دنیا میں مزید تنہا ہو جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق دوسری بار صدارت سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کی یہ اسرائیلی وزیرِ اعظم کو بدترین ٹیلی فون کال ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1.8 ارب ڈالرز کے متنازع ’اینٹی ویپنائزیشن فنڈ‘ کو شدید سیاسی اور قانونی دباؤ کے بعد عارضی طور پر معطل کر دیا امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کا یہ فیصلہ کانگریس میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹ دونوں جماعتوں کی مخالفت کے بعد سامنے آیا ہے عرب میڈیا کے مطابق یہ فنڈ گزشتہ ماہ محکمۂ محصولات کے ساتھ ہونے والے ایک تصفیے کے تحت قائم کیا جانا تھا جس کا مقصد مبینہ طور پر حکومتی اختیارات کے غلط استعمال اور سیاسی انتقام کا شکار افراد کو مالی معاونت فراہم کرنا تھا۔

فنڈ کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اس رقم سے ٹرمپ کے سیاسی اتحادیوں اور 6 جنوری 2021ء کے کیپیٹل ہل حملے میں ملوث افراد کو فائدہ پہنچ سکتا ہے، اس معاملے پر متعدد مقدمات بھی دائر کیے گئے ہیں جبکہ ایک وفاقی جج نے فنڈ کے قیام پر عارضی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

ریپبلکن رہنماؤں سمیت کئی سینیٹرز نے بھی اس منصوبے پر اعتراضات اٹھائے اور اسے مفادات کے ٹکراؤ کی مثال قرار دیا ہے۔ دوسری جانب ڈیموکریٹ رہنماؤں نے صرف معطلی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس منصوبے کو مستقل طور پر قانون کے ذریعے ختم کیا جائے۔

عرب میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس نے تاحال باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے تاہم محکمۂ انصاف نے عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے فنڈ کو روکنے کی تصدیق کی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روسی میزائل اور ڈراون حملے میں یوکرین میں نو افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Next Post

’’میں تمھاری کھال بچا رہا ہوں‘‘ ٹرمپ کی نیتن یاہو پر شدید برہمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ
عالمی خبریں

اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ

2026-09-10
یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی
عالمی خبریں

یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی

2026-09-10
امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام

2026-09-10
عالمی خبریں

امریکہ لاطینی امریکہ میں اقتصادی اور سلامتی کے تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

2026-09-10
عالمی خبریں

ای یو نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کی، لڑائی روکنے کی اپیل

2026-09-10
ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
Next Post
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث

’’میں تمھاری کھال بچا رہا ہوں‘‘ ٹرمپ کی نیتن یاہو پر شدید برہمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.