ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-02
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

جناب! غصہ تھوک دیجئے

 

ہمیں لگتا ہے اور سو فیصد لگتا ہے کہ اپنے شرما جی …….سنیل شرما جی گورے گورے بانکے چھورے‘وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کی کسی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھنے کا ہنر رکھتے ہیں ……. زبردست ہنر کہ یہ جناب جب بھی عمرعبداللہ ‘ ان کی جماعت نیشنل کانفرنس اور ان کی حکومت کے بارے میں کچھ بھی بولتے ہیں ‘ اپنا منہ کھولتے ہیں تو وزیر اعلیٰ صاحب تلملا اٹھتے ہیں …….وہ غصے میں آتے ہیں ‘وہ غصے سے آگ بگولہ ہو تے ہیں‘ ان کے تن بدن میں آگ لگتی ہے اور …….اور پھر وہ اپنے منہ سے آگ اگلتے بھی ہیں ۔ جس انداز میں وزیر اعلیٰ صاحب پھر آگ اگل رہے ہیں تو اس سے اگر کوئی بات ثابت ہو تی ہے تو یہ ایک بات ثابت ہو تی کہ ……. کہ شرماجی سچ میں ان کی کسی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ رہے ہیں یا رکھنے میں کامیاب ہو رہے ہیں اور بار بار ہو رہے ہیں ۔شرما جی کاکہنا ہے کہ عمرعبداللہ کی حکومت کی نیا ڈوب رہی ہے‘ یہ ڈوبنے والی ہے اور ۳ جون کو گورے گورے بانکے چھورے وزیر اعلیٰ نے اپنے ممبران اسمبلی کی جو میٹنگ رکھی ہے وہ اسی ڈوبتی ہوئی نیا کو بچانے کی کوشش میں رکھی ہے ۔ اب صاحب کیا واقعی ایسا ہے ‘یہ تو ہم نہیں جانتے اور ……. اور بالکل بھی نہیں جانتے ہیں لیکن جس انداز میں عمرعبداللہ اور ان کے ساتھی شرما جی کی باتوں پر ردعمل ظاہر کررہےہیں اس سے تو صاحب یہ اندازہ ہو ہی جاتا ہے کہ صاحب این سی حکومت میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے اور بالکل بھی نہیں ہے ۔اور یہ بات شرماجی جانتے ہیںاور ہم بھی مانتے ہیں کہ عمرعبداللہ کی حکومت میں واقعی کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے اور اس لئے نہیں ہے کہ …….کہ اس حکومت میں کچھ ٹھیک ہو بھی نہیں سکتا ہے اور اس لئے نہیں ہو سکتا ہے کہ ……. کہ اگر عمرحکومت میں سب کچھ ٹھیک ہو گا تو صاحب یہ تو ان لوگوں کی ناکامی ہے اور سو فیصد ہے جو چاہتے ہیں ‘ جن کی کوشش ہے …….اوریہ کوشش ۲۴x۷  ہے کہ اس حکومت میں کچھ بھی ٹھیک نہ ہو اور اپنے گورے گورے بانکے چھورے خود بھی اس بات میں کثر نہیں چھوڑ رہے ہیں کہ ایسے لوگوں کی کوششیں کامیاب ہو ں اور …….اور لگتا ہے کہ ایسی کوششیں کامیاب ہو رہی ہیں کہ اگر ایسا نہیں ہو تا تو اپنے شرما جی وہ سب نہیں کہتے جو وہ کہہ رہے ہیں ……. وہ ایک بار پھر عمرعبداللہ کی کسی دکھتی رگ پر ہاتھ نہیں رکھ پاتے ‘ بالکل بھی نہیں رکھ پاتے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عمر عبداللہ حکومت:

Next Post

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سفینہ بیگم:معجزے اب بھی…….

2026-07-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

توڑ یا پھر جوڑ کر …….؟

2026-07-08
Next Post
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.