جمعہ, ستمبر 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

برفباری اور بارش سے کشمیر میں درجۂ حرارت میں کمی  

سرینگر،بانڈی پورہ سڑک پر دارالعلوم رحیمیہ کے نزدیک سیلابی صورتحال‘ دو افراد زخمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-22
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وادی کے بالائی علاقوں بشمول گلمرگ میں سیزن کی پہلی برف باری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سری نگر؍۲۱مئی

            جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں جمعرات کی علی الصبح بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں درجۂ حرارت میں نمایاں کمی آئی، حکام نے بتایا۔

            شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی گریز سیکٹر، سری نگر،لیہہ قومی شاہراہ پر واقع زوجیلا پاس اور سونہ مرگ میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ وادی کے دیگر کئی بالائی پہاڑی سلسلے بھی برف کی سفید چادر اوڑھے نظر آئے۔

متعلقہ

این سی اور بھاجپا کا ایک دوسرےکیخلاف احتجاج

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

            وادی کے میدانی علاقوں، بشمول گرمائی دارالحکومت سری نگر، میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

            حکام کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب گرج چمک کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث ضلع بانڈی پورہ میں ایک سڑک کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ کئی قریبی گھروں میں پانی اور کیچڑ داخل ہوگیا۔

            بارش کے سبب کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور مٹی کے تودے بہنے سے آمد و رفت بھی متاثر ہوئی۔بارش اور برفباری سے کشمیر میں گزشتہ دنوں جاری شدید گرمی جیسی صورتحال سے لوگوں کو راحت ملی۔

            محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعرات اور جمعہ کو کئی مقامات پر ہلکی بارش، گرج چمک، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے ایک یا دو سلسلے متوقع ہیں۔

            محکمے کے مطابق۲۵ مئی تک صبح کے اوقات میں موسم عمومی طور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم دوپہر کے بعد بعض مقامات پر مختصر بارش ہوسکتی ہے۔

            اس دوران جمعرات کو شدید بارش کے باعث سری نگر-بانڈی پورہ سڑک پر دارالعلوم رحیمیہ کے نزدیک اچانک سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے نتیجے میں پانی اور کیچڑ کئی رہائشی گھروں میں داخل ہوگیا۔ حکام کے مطابق واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے جبکہ املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

            ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ اس واقعے میں نسو علاقے کے رہائشی غلام احمد ڈار کے دو بیٹوں، نذیر احمد ڈار اور ریاض احمد ڈار کے مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

            حکام کے مطابق دو افراد، جن میں مسکان اور ایک کمسن بچہ شامل ہیں، معمولی زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے ایک کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ دوسرے کا ضلع اسپتال بانڈی پورہ میں علاج جاری ہے۔

            مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ اگر متعلقہ محکمے بروقت کارروائی کرتے تو اس صورتحال سے بچا جا سکتا تھا۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے واقعے سے ایک روز قبل ہی میونسپل کمیٹی اور آر اینڈ بی محکمہ سے رابطہ کرکے بند نالے اور علاقے میں رساؤ والے پی ایچ ای پائپ کی شکایت کی تھی۔

            مقامی شہری ظہور احمد نے کہا’’ہم کل میونسپل دفتر اور آر اینڈ بی دفتر گئے تھے اور ہاتھ جوڑ کر افسران سے گزارش کی تھی کہ بند نالے کی صفائی کی جائے اور رسنے والے پانی کو روکا جائے‘‘۔

            احمد نے مزید کہا’’کارروائی کرنے کے بجائے دونوں محکمے ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے رہے۔ ایک نے کہا یہ میونسپلٹی کی غلطی ہے جبکہ دوسرے نے اسے آر اینڈ بی کی ذمہ داری قرار دیا‘‘۔

            رہائشیوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ زیر تعمیر نالے کو پرانے نالے کے مقابلے میں جان بوجھ کر تنگ بنایا گیا، جس کی وجہ سے پانی اُبل کر باہر آگیا۔

            مقامی لوگوں نے کہا’’پرانا نالہ کافی چوڑا تھا۔ آج تباہی سب کے سامنے ہے‘‘۔

            مقامی افراد نے متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری معاوضے کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑک کی جلد مرمت اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مضبوط حفاظتی دیوار تعمیر کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

            ادھر تحصیلدار بانڈی پورہ نے موقع کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے بتایا کہ مختلف ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں اور بحالی کا کام جاری ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کٹھوعہ:منشیات فروش کی ۷کروڑ روپے مالیت کی جائیداد ضبط

Next Post

اقوامِ متحدہ میں بھارت کا پاکستان کے ’نسل کشی سے آلودہ ماضی‘ پر حملہ  

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘
اہم ترین

این سی اور بھاجپا کا ایک دوسرےکیخلاف احتجاج

2026-09-03
گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
۲۰۲۵ میں سرکاری اداروں کے خلاف بدعنوانی کی۷۰ہزار سے زائد شکایات موصول
اہم ترین

۲۰۲۵ میں سرکاری اداروں کے خلاف بدعنوانی کی۷۰ہزار سے زائد شکایات موصول

2026-09-03
۲۰۲۵ میں سرکاری اداروں کے خلاف بدعنوانی کی۷۰ہزار سے زائد شکایات موصول
اہم ترین

جموں کشمیر کے آر ٹی آئی پورٹل پر۱۹ ماہ میں ۶۵ہزار درخواستیں موصول

2026-09-03
سرینگر میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ دہشت گرد معاونین کے گھروں پر چھاپے:پولیس
اہم ترین

کشتواڑ عصمت دری و موت کا معاملہ‘مرکزی ملزم کے گھر پر چھاپہ

2026-09-03
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

اننت ناگ میں چٹان گاڑی پر گرنے سے سیاح جاں بحق

2026-09-03
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

نمبر پلیٹ ماسکنگ کے خلاف پولیس  کی کارروائی‘۱۵۰  زائد گاڑیاں ضبط

2026-09-03
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

جعلی ٹیچر کی تقرری کے معاملےمیں پانچ افراد کے  خلاف چارج شیٹ داخل

2026-09-03
Next Post
’یو این میںآپریشن سندور کے متعلق پاکستان کا دعوی جھوٹا اور خودغرضی پر مبنی ہے ‘

اقوامِ متحدہ میں بھارت کا پاکستان کے ’نسل کشی سے آلودہ ماضی‘ پر حملہ  

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.