ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

غلطی کا اعتراف نہیں 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-15
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جناب! غصہ تھوک دیجئے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

 

اللہ میاں کی قسم ہمیں اس بات میں کوئی شک نہیں ہے اور بالکل بھی نہیں ہے کہ ……. کہ کشمیر کی کوئی بھی سیاسی جماعت کبھی کچھ غلط نہیں کر سکتی ہے ……. بالکل بھی نہیں کر سکتی ہے ۔ اگر آپ دنیا کے سب بڑے وکیل کی خدمات حاصل کریں وہ بھی کشمیر کی کسی سیاسی جماعت کو مجرم کے کٹہرے میں کھڑا نہیں کر پائے گا اور بالکل بھی نہیں کر پائے گا۔نیشنل کانفرنس سے کہاجارہا ہے کہ وہ شراب پر پابندی عائدکرے…….گورےگورے بانکے چھورےوزیر اعلیٰ ‘عمرعبداللہ سے جواب مانگا جارہاہے کہ انہوں نے شراب کی دکانوں کا یہ کہہ کر دفاع کیا کہ حکومت کسی کو ہاتھ پکڑ پر شراب پینے نہیں لیتی ہے ……. ہندو اکثریتی ریاستوں میں شراب کی دکانیں بند کی جاری ہیں ‘ ان پر پابندی لگائی جاتی ہے ……. لیکن ایک مسلم اکثریتی ریاست ……. معاف کیجئے یو ٹی میں شراب کی دکانوں اور شرابیوں ‘ دونوں کا دفاع کیا جارہا ہے ……. لیکن صاحب این سی یہ ’غلطی ‘ ماننے کیلئے تیار نہیں ہے ……. بالکل بھی نہیں ہے اور اس لئے نہیں ہے کہ ……. کہ اس کا جاننا اور ماننا ہے کہ دوسری سیاسی جماعتوں کی حکومتوں نے کون سا شراب پینا ممنوع قرار دیا تھا ……. پہلے ان سے حساب لیا جائے‘ ان سے جواب مانگا جائے ……. پھر ہم سے جواب طلب کیا جائے …….کہا جاتا ہے کہ دو غلطیاں مل کر ایک صحیح بات نہیں بنا سکتی ہیں …….  بالکل بھی نہیں بنا سکتی ہیں ……. لیکن کشمیر کی سیاسی جماعتوں کا کیا کیجئے گا جو خود کا حساب ‘ خود کا جائزہ نہیں لیتی ہیں ……. اپنی غلطیوں کو غلط نہیں مانتی ہیں اوراس لئے نہیں مانتی ہیں کیونکہ یہی غلطی ان کے سیاسی حریفوں سے سرزد ہو تی ہے ……. اپنی غلطی کا جواز دوسرے کی غلطی کی نشاندہی کرکے تلاش کیا جاتا ہے اور …….  اور باربار کیا جاتا ہے …….  تو بتایئے کہ کون سا مائی کا لال کشمیر کی سیاسی جماعتوں کو مجرم کے کٹہرے میں کھڑا کر سکے گا ……. عمرگزر جائیگی لیکن …….  لیکن کوئی نہیں کر سکے گا ‘بالکل بھی نہیں کر سکے گا ۔اس لئے صاحب بات چاہے شراب کی ہو ‘ روز گار کی فراہمی کی ہو ‘یا حکمرانی ہو ‘ تعمیر و ترقی کی ہو ‘ رشوت سے پاک گورننس کی ہو …….کسی سیاسی جماعت کا آپ گریبان نہیں پکڑ سکتے ہیں …….  بالکل بھی نہیں پکڑ سکتے ہیں کیونکہ وہ اپنا دفاع حریف سیاسی جماعتوں کی غلطیوں کی نشاندہی کرکے کرےگی اور سو فیصد کرے گی۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’پاکستان نے اشتعال دلایا تو منہ توڑ جواب دیں گے‘

Next Post

میسی نے ایم ایل ایس میں میامی کو جیت دلائی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سفینہ بیگم:معجزے اب بھی…….

2026-07-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

توڑ یا پھر جوڑ کر …….؟

2026-07-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما،سرما نہیں‘لیکن گرما ،گرما گرم

2026-07-07
Next Post
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے

میسی نے ایم ایل ایس میں میامی کو جیت دلائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.