پیر, جولائی 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایران کے خلاف ’’پروجیکٹ فریڈم‘‘ دوبارہ شروع کرنے پر غور جاری : وائٹ ہاؤس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-13
in عالمی خبریں
A A
’ہم روس کے سیاحتی ٹور کا منصوبہ نہیں بنا رہے‘وائٹ ہاؤس کا ماسکو کی پابندیوں کا تمسخر

Washington

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

 

واشنگٹن، 12 مئی (یو این آئی) وائٹ ہاؤس کی نائب ترجمان این کیلی نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر امریکی صدر مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے تمام متبادل موجود ہیں۔ فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے این کیلی نے کہا کہ ایران کو اپنی موجودہ بدترین صورتحال کی حقیقت کو سمجھنا چاہیے۔
دوسری جانب امریکی صدر مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ آبنائے ہرمز میں ’’پروجیکٹ فریڈم‘‘ دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کو ’’انتہائی کمزور‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ’’وینٹی لیٹر پر ہے‘‘۔
امریکی صدر نے کہا، ’’ایران کے پاگل لوگ جوہری ہتھیار حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسا ہرگز نہیں ہونے دیا جائے گا۔‘‘
انہوں نے واشنگٹن کی جانب سے فوجی کارروائیاں ختم کرنے کی تجاویز پر تہران کے نئے ردعمل کو ’’فضول‘‘ اور ’’غیر سنجیدہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اس وقت اپنی کمزور ترین حالت میں ہے۔
مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ امریکہ ایران پر دباؤ اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک کوئی معاہدہ طے نہیں پا جاتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران بالآخر ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہو جائے گا جبکہ ایرانی مذاکرات کار خود اعتراف کر چکے ہیں کہ انہیں جوہری ذخائر سے متعلق معاملات میں امریکہ کی ٹیکنالوجی درکار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’پروجیکٹ فریڈم‘‘ دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں اس کا دائرہ صرف بحری جہازوں کے تحفظ تک محدود نہیں رہے گا۔
سی بی ایس کو دیے گئے ایک اور انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ انہیں پہلے سے علم تھا کہ ایران آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کرے گا کیونکہ یہی اس کے پاس واحد ’’ہتھیار‘‘ ہے۔
انہوں نے ایران کے خلاف بحری دباؤ کو ’’انتہائی ذہین منصوبہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
ٹرمپ کے مطابق ایران نے حالیہ ہفتوں میں اپنی صلاحیتیں بحال کرنے کی کوشش کی تاہم اس کی تجاویز ناقابل قبول تھیں، جبکہ اب تہران مذاکرات کی طرف مائل دکھائی دے رہا ہے کیونکہ اسے اپنی قیادت میں نمایاں نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پلی آف کی جنگ: کیا آر سی بی اپنی برتری برقرار رکھ پائے گی یا کے کے آر کا جادو چلے گا؟

Next Post

حج 2026: سعودی وزارتِ حج کی اردو سمیت 11 زبانوں میں نئی سہولت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

2026-07-24
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

2026-07-24
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

میئر نیویارک کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے بیان پر یوٹرن

2026-07-24
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے بیلسٹک میزائل اب بھی مؤثر جنگی صلاحیت کے حامل ہیں: امریکی اخبار

2026-07-24
اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
Next Post
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت

حج 2026: سعودی وزارتِ حج کی اردو سمیت 11 زبانوں میں نئی سہولت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.