ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

جہاں چاہ وہاں راہ !

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-13
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جناب! غصہ تھوک دیجئے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

 

تو صاحب کہنے والوں کاکہنا ہے کہ جہاں چاہ وہاں راہ …….دوسرے الفاظ میں جہاں چاہ نہیں وہاں راہ نہیں ‘ بالکل بھی نہیں اور ……. اور ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ اپنے گورے گورے بانکے چھورے وزیراعلیٰ ‘عمرعبداللہ میں چاہ نہیں ہے ‘ اس لئے ان کے پاس کوئی راہ نہیں ہے……. بالکل بھی نہیں ہے ۔ہاں ہم مانتے ہیں اور سو فیصد مانتے ہیں کہ عمرعبداللہ ایک یو ٹی کے وزیر اعلیٰ ہیں ‘ لیکن وزیرا علیٰ تو ہیں ……. بالکل اسی طرح جس طرح تمل ناڈو کے وجے بابو وزیر اعلیٰ ہیں ……. دو دن سے وزیر اعلیٰ ہیں اور…….اور ان دو دنوں میں وجے بابو نے کیا کیا ‘انہوں نے انتظار نہیں کیا ……. بالکل بھی نہیں کیا اور مفت بجلی کا اعلان کیا ……. وہ اعلان جو انہوں نے الیکشن کے دوران لوگوں سے کیا تھا …….وجے بابو نے انتظار نہیں کیا ‘ سمارٹ میٹروں کی تنصیب کا انتظار کیا اور نہ کسی اور بات کا انتظار کیا ……. بس قلم اٹھایا اور مفت بجلی کا اعلان کیا ……. اورکیا کیا ‘ یہ کیا کہ ……. کہ شراب کی سرکاری دکانوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ……. شراب پر یوں سمجھ لیجئے پابندی عائد کی ……وجے بابونے یہ نہیں دیکھا ‘ یہ نہیں سوچا کہ اگر انہوں نے شراب بند کی تو ……. تو ریاست کو اس سے سالانہ ۴۸ہزار کروڑ روپے ……. جی ہاں ۴۸ ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہو گا ……. انہوں نے یہ نہیں سوچا ‘ بالکل بھی نہیں سوچا ۔ بس قلم اٹھالیا اور بندش کا اعلان نامہ جاری کردیا اور …….اور یہاں اپنے گورے گورے بانکے چھورے وزیر اعلیٰ کے والد گرامی ہیں ‘جن کا کہنا ہے کہ اگر مرکز جموں کشمیر میں شراب پر عائد پابندی سے ہونے والے نقصان کی بھر پائی کرے گا تو ……. تو حکومت دو منٹوں میں اس پر پابندی عائد کر دے گی۔ اور سرکار ……. جموںکشمیر سرکار کو سالانہ شراب سے ۴۵۰ کروڑ روپے سے زیادہ کی آمدنی نہیں ہو تی ہے ……. بالکل بھی نہیں ہو تی ۔ کہاں تمل ناڈو کے ۴۸ ہزار کروڑ اور کہاں ۴۵۰ کروڑ ۔تو صاحب سوال یہ ہے …….آپ ڈرئے مت بڑا نہیں ایک چھوٹا سا سوال ہے کہ وجے بابو اتنی چھوٹی سی مدت ‘بھلا دو دن بھی کوئی مدت ہو تی ہے ……. تو اس چھوٹی سی مدت میں وجے بابو اتنے بڑے بڑے فیصلے کیوں لے رہے ہیں اور ……. اور اللہ میاں کی قسم ان کے فیصلوں کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور بالکل بھی نہیں ہے کہ وہ ایک ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیں……. وجے بابو اتنے بڑے فیصلے اس لئے لے رہے ہیں کیوں کہ ان کے پاس چاہ ہے اور جہاں چاہ ہے وہاں راہ بھی ہو تی ہے ……. سو فیصد ہو تی ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شراب پر پابندی کا مطالبہ اور وزیر اعلیٰ کا موقف

Next Post

دہلی کیپیٹلز نے پنجاب کنگز کو تین وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف کی امید برقرار رکھی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سفینہ بیگم:معجزے اب بھی…….

2026-07-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

توڑ یا پھر جوڑ کر …….؟

2026-07-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما،سرما نہیں‘لیکن گرما ،گرما گرم

2026-07-07
Next Post
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے

دہلی کیپیٹلز نے پنجاب کنگز کو تین وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف کی امید برقرار رکھی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.