جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پی ڈی پی کا این سی پر۱۹۸۷ میں ’انتخابی دھاندلی‘ کا الزام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-10
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
پی ڈی پی کا این سی پر۱۹۸۷ میں ’انتخابی دھاندلی‘ کا الزام
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

’ مقامی انتخابات کے تئیں عوامی اعتماد کو مستقل نقصان پہنچایا‘

ویب ڈیسک

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر؍۹مئی

پی ڈی پی کے چیف ترجمان اور سابق رکن پارلیمان ڈاکٹر محبوب بیگ نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور برسرِ اقتدار نیشنل کانفرنس کو۱۹۸۷کے انتخابات میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے ذریعے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے اور اسے مجروح کرنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

پی ڈی پی کی بڈگام ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بیگ نے۱۹۸۷کے انتخابی نتائج میں مبینہ ہیرا پھیری کو، جس کا الزام انہوں نے نیشنل کانفرنس پر عائد کیا، عام کشمیریوں میں بے چینی اور مایوسی کی بڑی وجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی انتخابی عمل نے محمد یوسف شاہ کو سید صلاح الدین میں تبدیل کر دیا۔

ڈاکٹر بیگ نے کہا کہ اس مبینہ دھاندلی نے عوام کو ان کے جمہوری حقوق سے محروم کیا اور کشمیر میں مقامی انتخابات کے تئیں عوامی اعتماد کو مستقل نقصان پہنچایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اُس وقت کس نے کیا کردار ادا کیا، اس کی منصفانہ تحقیقات اب بھی اصل ذمہ داروں کو بے نقاب کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

پی ڈی پی ترجمان اعلیٰ نے عمر عبداللہ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ نئی دہلی میں بیٹھے لوگوں کو خوش کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، جبکہ اپنی ہی جماعت کے اُن اراکین اسمبلی کی آواز بھی دبا دیتے ہیں جو عوامی مسائل کو اُجاگر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ڈاکٹر بیگ نے کہا’’ہر کشمیری کے لیے یہ بات توہین آمیز ہے کہ ایک ایسا وزیر اعلیٰ، جسے عوام نے ان کے دکھ درد اور مسائل کی جمہوری آواز بننے کے لیے منتخب کیا ہو، وہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا نظر آئے۔‘‘

جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے عمرعبداللہ حکومت پر ’بے تحاشہ بدعنوانی‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مستحق نوجوانوں کو مواقع سے محروم رکھا جا رہا ہے جبکہ بھرتیوں میں سیاسی جانبداری کا غلبہ ہے۔

محبوبہ نے جبری کارروائی پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا’’عمر، اگر لوگوں کو بلڈوزر بابا پسند ہوتے تو وہ آپ کو ووٹ کیوں دیتے؟ لوگوں نے آپ کو ووٹ دیے اور۵۰؍ایم ایل ایز اس امید کے ساتھ منتخب کیا کہ آپ ان کا تحفظ کریں گے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کی نیلامی کا حکم

Next Post

حج۲۰۲۶  سعودی عرب کاعازمین پر مناسک حج کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے پر زور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
حج۲۰۲۶  سعودی عرب کاعازمین پر مناسک حج کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے پر زور

حج۲۰۲۶  سعودی عرب کاعازمین پر مناسک حج کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے پر زور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.