منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی کے تمام سرکاری اسکولوں کا ہوگا آڈٹ: ریکھا گپتا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-09
in قومی خبریں
A A
دہلی میں پہلی بار نوجوان براہِ راست حکومتی عمل میں شامل ہو رہے ہیں: ریکھا گپتا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی، 08 مئی (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ دہلی حکومت دارالحکومت کے تمام سرکاری اسکولوں کا جامع ‘اسٹرکچرل آڈٹ’ (ساختی معائنہ) کرائے گی۔
محترمہ گپتا نے آج روپ نگر نمبر چار میں واقع راجکیہ سروودے ودیالیہ کا اچانک معائنہ کر کے اسکول کے احاطے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران وزیر اعلیٰ نے مختلف کلاسوں میں جا کر طلباء سے براہِ راست بات چیت کی اور ان سے پانی کے انتظام، فائر سیفٹی، بیت الخلا کی حالت، صاف صفائی، گرمی سے نجات کے انتظامات، اساتذہ کی دستیابی اور تعلیمی نظام کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔ طلباء نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ اسکول میں پینے کے صاف پانی کا مناسب انتظام نہیں ہے۔ واٹر کولر اور آر او سسٹم طویل عرصے سے خراب پڑے ہیں، جس کی وجہ سے زیادہ تر طلباء براہِ راست نل کا پانی پینے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو یہ بھی بتایا کہ بیت الخلا کی حالت انتہائی خراب ہے، کئی ٹوائلٹس کے دروازے ٹوٹے ہوئے ہیں اور وہاں باقاعدگی سے صفائی اور پانی کی فراہمی نہیں ہوتی۔
وزیر اعلیٰ نے معائنے کے دوران پایا کہ اسکول کا فائر سیفٹی سسٹم بھی کام نہیں کر رہا تھا۔ ان بے ضابطگیوں کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے حکام کی سخت سرزنش کی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی حفاظت سے متعلق کسی بھی قسم کی لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ اسکول کے تمام حفاظتی انتظامات میں فوری طور پر بہتری لائی جائے۔ طلباء نے وزیر اعلیٰ کے سامنے اساتذہ کی کمی کا مسئلہ بھی اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ اسکول تعلیم کے مندر ہوتے ہیں۔ تعلیمی نظام میں حساسیت، جوابدہی اور طلباء کی حقیقی ضروریات کو پورا کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ اسی مقصد کے لیے تمام سرکاری اسکولوں کا جامع اسٹرکچرل آڈٹ کرایا جائے گا تاکہ اسکولوں میں موجود بنیادی کمیوں اور ضروری سہولیات کی اصل صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی کے تقریباً 700 اسکولوں میں نئی عمارتوں اور بڑے پیمانے پر تزئین و آرائش کی ضرورت ہے، کیونکہ کئی اسکولوں کی عمارتیں 40 سے 50 سال پرانی اور بوسیدہ ہو چکی ہیں۔ اس آڈٹ کے ذریعے عمارتوں کی مضبوطی، پینے کے پانی، بیت الخلا، صفائی اور فائر سیفٹی جیسی بنیادی سہولیات کی جانچ کی جائے گی، جس کے لیے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے سابقہ حکومت کے تعلیمی نظام پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برسوں میں تعلیمی ماڈل کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی گئی، لیکن زمینی حقیقت اب سرکاری اسکولوں کی حالت دیکھ کر سامنے آ رہی ہے۔ اگر سابقہ حکومت نے تعلیمی نظام کو واقعی مضبوط کیا ہوتا تو آج بچوں کو بنیادی سہولیات کے لیے شکایت نہ کرنی پڑتی۔ صرف اشتہارات اور تشہیر سے نظام بہتر نہیں بنتا، بلکہ اسکولوں میں حقیقی سہولیات، محفوظ ماحول اور معیاری تعلیم کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریلوے جرائم کے معاملات میں 2024 میں دہلی ملک میں سرفہرست: این سی آر بی

Next Post

اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سیلاب اور لو کی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے شاہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
سیاحوں کا جموں و کشمیر آنے کا جوش کم نہیں ہوا:وزیر داخلہ

اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سیلاب اور لو کی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.