جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ممبئی انڈینس رائے پور پہنچ گئی، ہاردک پانڈیا کی غیر موجودگی موضوعِ بحث

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-08
in کھیل
A A
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

cricket leather ball resting on bat on the stadium pitch

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت نیدرلینڈز کو 24 رن سے شکست دے دی

رائے پور،7مئی (یو این آئی) ممبئی انڈینس 10 مئی کو شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اپنے اہم آئی پی ایل میچ سے قبل رائے پور پہنچ گئی ہے، جہاں اس کا مقابلہ رائل چیلنجرز بنگلورو سے ہوگا۔
میچ شام 7:30 بجے شروع ہوگا، تاہم ٹیم کے کپتان ہاردک پانڈیا کی اسکواڈ کے ساتھ عدم موجودگی سب سے بڑی بحث بن گئی ہے۔
ہاردک پانڈیا ممبئی سے ٹیم کے ساتھ روانہ نہیں ہوئے تھے۔ وہ گزشتہ میچ میں بھی لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف نہیں کھیلے تھے، جہاں سوریا کمار یادو نے ٹیم کی قیادت کی تھی۔
رپورٹس کے مطابق ہاردک کی غیر موجودگی کی وجہ کمر میں کھچاؤ ہے۔ فرنچائز نے واضح کیا ہے کہ ان کی عدم دستیابی صرف انجری سے متعلق ہے اور اس کے علاوہ کوئی اور مسئلہ نہیں۔
گزشتہ میچ کے ٹاس کے دوران سوریا کمار یادو نے بھی تصدیق کی تھی کہ ہاردک مکمل فٹ نہیں ہیں، اسی لیے قیادت میں تبدیلی کی گئی۔
اس وضاحت کے باوجود ان کی واپسی کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، خاص طور پر ٹورنامنٹ کے اہم مرحلے میں مسلسل میچ نہ کھیلنے کی وجہ سے۔ اس سیزن میں ان کی فارم بھی خاصی متاثر رہی ہے اور وہ بلے اور گیند دونوں سے زیادہ اثر نہیں چھوڑ سکے ہیں۔
ادھر ھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں آئی پی ایل 2026 کے دو اہم مقابلوں کے تعلق سے کرکٹ شائقین میں زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ آئندہ 10 مئی کو ممبئی انڈینز (ایم آئی) اور رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کے درمیان ہونے والے ہائی پروفائل میچ اور 13 مئی کو آر سی بی اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مقابلے کے تعلق سے ٹکٹوں کی زبردست مانگ برقرار ہے۔ خاص طور پر ایم آئی اور آر سی بی کے میچ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہونے کے چند ہی منٹوں میں ختم ہو گئی۔
منتظمین کے مطابق 2600 روپے سے 8000 روپے تک کے ٹکٹ آن لائن دستیاب کرائے گئے تھے۔ ان میں 2600 اور 2700 روپے کے زمرے کے قریب تین ہزار ٹکٹ سب سے پہلے فروخت ہوگئے۔ دوسری جانب 13 مئی کو ہونے والے آر سی بی اور کے کے آر مقابلے کے ٹکٹوں کی فروخت نسبتاً سست رہی ہے اور اب بھی تقریباً 40 فیصد ٹکٹ دستیاب بتائے جا رہے ہیں۔
ٹکٹوں کی زبردست مانگ کے درمیان کالا بازاری میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ مارکیٹ میں سرگرم ایجنٹ ٹکٹوں کو مقررہ قیمت سے کئی گنا زیادہ قیمت پر فروخت کر رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق تقریباً 3000 روپے مالیت والے ٹکٹ 6000 روپے یا اس سے زیادہ میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔ لوئر اور اپر اسٹینڈ کے ٹکٹ 5500 سے 8000 روپے تک پہنچ گئے ہیں، جبکہ پریمیم اے اور بی اسٹینڈ کے ٹکٹ 16000 روپے تک میں دستیاب کرائے جا رہے ہیں۔
اس دوران ممبئی انڈینز کی ٹیم رائے پور پہنچ چکی ہے۔ ٹیم کے کھلاڑی روہت شرما، سوریہ کمار یادو، نمن دھیر سمیت دیگر ارکان سخت سکیورٹی کے درمیان ایئرپورٹ سے براہ راست ہوٹل روانہ ہوئے۔ ایئرپورٹ پر بڑی تعداد میں موجود مداحوں نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ تاہم کپتان ہاردک پانڈیا ٹیم کے ساتھ نہیں پہنچے ہیں۔ ان کے وقت پر نہ پہنچنے کی صورت میں سوریہ کمار یادو کے ٹیم کی کمان سنبھالنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ٹیم نوا رائے پور میں واقع مے فیئر ہوٹل میں ٹھہری ہوئی ہے۔
رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیم نو مئی کو وراٹ کوہلی کے ساتھ رائے پور پہنچے گی۔ ٹیم یہاں پانچ دنوں تک قیام کر کے دونوں مقابلوں کی تیاری کرے گی۔ کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن شام کے وقت منعقد کیا جائے گا تاکہ گرم موسم سے بچا جاسکے۔
سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پریکٹس سیشن کے دوران شائقین کا داخلہ مکمل طور پر ممنوع رہے گا۔ ہوٹل کے احاطے میں بھی عام مداحوں کے داخلے پر روک لگائی گئی ہے۔ انتظامیہ نے اسٹیڈیم اور ہوٹل کے احاطے میں سکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے ہیں اور پولیس و سکیورٹی ایجنسیوں کو مسلسل نگرانی کی ہدایات دی گئی ہیں

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پنجاب کے کنگز ڈھیر، سن رائزرز حیدرآباد کا آئی پی ایل 2026 میں راج برقرار

Next Post

غزہ میں گرمی کے آتے ہی پناہ گزین کیمپوں میں جلدی بیماریاں پھیلنے لگیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
کھیل

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

2026-06-05
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت نیدرلینڈز کو 24 رن سے شکست دے دی

2026-06-05
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
Next Post
اسرائیل کا غزہ شہر پر۴۰فیصد قبضے کا دعویٰ

غزہ میں گرمی کے آتے ہی پناہ گزین کیمپوں میں جلدی بیماریاں پھیلنے لگیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.