جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پنجاب کے کنگز ڈھیر، سن رائزرز حیدرآباد کا آئی پی ایل 2026 میں راج برقرار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-08
in کھیل
A A
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

حیدرآباد، 7 مئی (یواین آئی )انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 49 ویں مقابلے میں سن رائزرز حیدرآباد نے اپنی دھواں دھار بیٹنگ اور عمدہ بالنگ کی بدولت پنجاب کنگز کو 33 رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی حیدرآباد 14 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے، جبکہ پنجاب کنگز کو مسلسل تیسری ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پنجاب کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا، جو حیدرآباد کے بلے بازوں نے غلط ثابت کر دیا۔ ابھیشیک شرما (35) اور ٹریوس ہیڈ (38) نے اوپننگ میں برق رفتار شروعات فراہم کی۔ تاہم، اصل تباہی ہینرک کلاسن اور ایشان کشن نے مچائی۔ہینرک کلاسن نے 43 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی۔
ایشان کشن 32 گیندوں پر 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔نیتیش ریڈی نے آخری لمحات میں 13 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 29 رنز جوڑے۔
پنجاب کے فیلڈرز نے میچ کے دوران کئی کیچز چھوڑے اور اسٹمپنگ کے مواقع گنوائے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 235 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کیا۔
236 رنز کے بڑے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے پنجاب کی شروعات انتہائی مایوس کن رہی۔ صرف 4 رنز کے اسکور پر دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔ کپتان شریاس ایر بھی صرف 5 رنز بنا سکے۔ ایک وقت پر پنجاب کی آدھی ٹیم بکھر چکی تھی، لیکن کوپر کونلی نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا۔
کونلی نے آئی پی ایل کی اپنی پہلی سنچری اسکور کی، انہوں نے محض 59 گیندوں پر 7 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 107 رنز بنائے، لیکن دوسرے اینڈ سے تعاون نہ ملنے کے باعث وہ ٹیم کو جیت نہ دلا سکے۔
مارکس اسٹونیس (28) اور سورینش شیڈگے (25) نے کچھ مزاحمت کی، لیکن پوری ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 202 رنز ہی بنا سکی۔سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز اور شیوانگ کمار نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایشان ملنگا، نیتیش ریڈی اور ثاقب حسین نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس بڑی جیت کے بعد حیدرآباد کی ٹیم اب پلے آف کی دوڑ میں سب سے مضبوط پوزیشن پر آ گئی ہے، جبکہ پنجاب کنگز کے لیے اگلے مرحلے کی راہ مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آپریشن سندور:یہ تو ہونا ہی تھا

Next Post

ممبئی انڈینس رائے پور پہنچ گئی، ہاردک پانڈیا کی غیر موجودگی موضوعِ بحث

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

ممبئی انڈینس رائے پور پہنچ گئی، ہاردک پانڈیا کی غیر موجودگی موضوعِ بحث

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.