جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سلنڈر کے دام بڑھا کر حکومت نے جنتا کو تھمایا ‘انتخابی بل’: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-02
in قومی خبریں
A A
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی،یکم مئی (یواین آئی ) کانگریس نے کمرشل رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافے کو حکومت کا ‘انتخابی بل’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا براہ راست اثر عام لوگوں کی تھالی پر پڑنا طے ہے۔
کانگریس کے سینئر لیڈر ابھشیک منو سنگھوی اور پارٹی کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ حال ہی میں کچھ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے بعد حکومت نے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں ایک ہی دن میں 993 روپے کا اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فروری سے اب تک سلنڈر کی قیمتوں میں 1380 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جو کہ تقریباً 81 فیصد کا اضافہ ہے۔
کانگریس لیڈروں نے الزام لگایا کہ اس اضافے سے چائے والا، ڈھابہ، ہوٹل، بیکری اور حلوائی جیسے چھوٹے کاروباریوں کی رسوئی پر پر براہ راست اثر پڑے گا اور اس کا بوجھ آخر کار عام جنتا پر پڑے گا۔ کانگریس نے خدشہ ظاہر کیا کہ گیس کے بعد پیٹرول اور ڈیزیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ اسی دوران کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی سلنڈر کی قیمت بڑھانے پر حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا، "میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ انتخابات کے بعد مہنگائی کی گرمی آئے گی۔ آج کمرشل گیس سلنڈر میں 993 روپے کا ایک ہی دن میں سب سے بڑا اضافہ ہوا ہے۔ یہ انتخابی بل ہے۔ فروری سے اب تک 1380 روپے کا اضافہ، صرف تین مہینوں میں 81 فیصد کا اضافہ۔ چائے والا، ڈھابہ، ہوٹل، بیکری، حلوائی—ہر کسی کی رسوئی پر بوجھ بڑھا ہے اور اس کا اثر آپ کی تھالی پر بھی پڑے گا۔ پہلا وار گیس پر، اگلا وار پیٹرول-ڈیزیل پر۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صدرجمہوریہ مرمونے فوج کی تربیتی کمان کا دورہ کیا، تربیت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا

Next Post

موبائل فونز پر ٹیسٹ الرٹ ظاہر  ہنگامی حالات میں حکومت استعمال کرے گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
ملک میں۶۳فیصد لوگ فرصت میں موبائل پر وقت گزارتے ہیں:سروے

موبائل فونز پر ٹیسٹ الرٹ ظاہر  ہنگامی حالات میں حکومت استعمال کرے گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.