منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بی جے پی، این سی، پی ڈی پی  نے راجیہ سبھا انتخابات کے دوران ’میچ فکسنگ‘ کی:سجاد لون

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-30
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
 ای ڈبلیو ایس ریزرویشن کے معیار پر نظرثانی کا مطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر؍۲۹؍ اپریل

            پیپلز کانفرنس کے صدر ‘سجاد غنی لون نے بدھ کے روز بی جے پی، نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے گزشتہ سال جموں و کشمیر میں راجیہ سبھا کی چار نشستوں کے انتخابات کے دوران ملی بھگت کرتے ہوئے ’میچ فکسنگ‘ کی۔

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

            جہاں برسرِ اقتدار نیشنل کانفرنس نے تین نشستیں حاصل کیں، وہیں بی جے پی ایک نشست جیتنے میں کامیاب رہی حالانکہ اس کے پاس مطلوبہ تعداد نہیں تھی۔

            کم از کم چار غیر بی جے پی ارکان اسمبلی نے بی جے پی کے امیدوار ست شرما کے حق میں ووٹ دیا، جنہوں نے پارٹی کے۲۸؍ارکان اسمبلی کی طاقت کے مقابلے میں۳۲ ووٹ حاصل کیے۔

            لون نے خود ووٹنگ سے گریز کیا، جس سے بی جے پی کے امیدوار کو فائدہ پہنچا۔

            ہندواڑہ کے ممبر اسمبلی نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا’’یہ حقیقت کہ نیشنل کانفرنس نے ایجنٹوں کی تقرری پر زور نہیں دیا اور پی ڈی پی نے سادہ طور پر ایجنٹ مقرر ہی نہیں کیے، اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ میچ فکسنگ کا دائرہ اس سے کہیں زیادہ وسیع تھا‘‘۔

            لون ایک آر ٹی آئی جواب کا حوالہ دے رہے تھے جس میں اشارہ کیا گیا تھا کہ پی ڈی پی نے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے کوئی چیف ایجنٹ مقرر نہیں کیا تھا۔

            ہندواڑہ سے ایم ایل اے لون نے کہا کہ آر ٹی آئی جواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کم از کم تین جماعتیں ‘بی جے پی، این سی اور پی ڈی پی‘ راجیہ سبھا انتخابات کے دوران آپس میں ملی ہوئی تھیں۔

            لون نے مزید کہا’’این سی اور پی ڈی پی کی فعال حمایت کے بغیر بی جے پی راجیہ سبھا کی نشست نہیں جیت سکتی تھی‘‘۔

            ۲۰۱۵ کے راجیہ سبھا انتخابات کو یاد کرتے ہوئے لون نے کہا کہ اس وقت پیپلز کانفرنس کا کوئی امیدوار نہیں تھا، مگر اس وقت کی حکمران اتحاد نے ان کی پارٹی سے کہا تھا کہ وہ ان کی پسند کا ایک ایجنٹ مقرر کریں۔

            لون نے کہا’’مجھے یاد ہے جب میں نے۲۰۱۵کے راجیہ سبھا انتخابات میں ووٹ ڈالا تھا۔ ہماری پارٹی کا کوئی امیدوار نہیں تھا، لیکن حکمران اتحاد (پی ڈی پی-بی جے پی) نے ہم سے درخواست کی تھی کہ ہم ان کی پسند کا ایجنٹ مقرر کریں‘‘۔

            ہندواڑہ کے ممبر اسمبلی نے کہا کہ مقرر کیا گیا ایجنٹ کوئی رکن اسمبلی نہیں تھا اور اس نے ان کے ووٹ اور ان کے ساتھی رکن اسمبلی بشیر احمد ڈار کے ووٹ کی تصدیق کی۔

            لون نے این سی اور پی ڈی پی دونوں کے طرزِ عمل پر سوال اٹھاتے ہوئے انتخابی قوانین سے متعلق ان کی لاعلمی کے دعووں پر شدید شکوک کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا’’یہ انتہائی بعید از قیاس لگتا ہے کہ پی ڈی پی یا این سی کو قواعد کا علم نہیں تھا۔‘‘ (ایجنسیز)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خراب موسم کے باعث وزیر اعلیٰ کا بنی دورہ منسوخ

Next Post

اننت ناگ اور شوپیاں میں منشیات فروشوں سے جڑی غیر قانونی تعمیرات مسمار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
اننت ناگ اور شوپیاں میں منشیات فروشوں سے جڑی غیر قانونی تعمیرات مسمار

اننت ناگ اور شوپیاں میں منشیات فروشوں سے جڑی غیر قانونی تعمیرات مسمار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.