منگل, جولائی 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کھانا کھائیں…. لیکن کیا ؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-24
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’یہ تو بنتا ہے‘

اور راہل کا کھیل پھر بگڑ گیا!

سوشل میڈیا نے پریشان کر کے رکھ دیا ہے …. یا پھر کنفیوز…. ایک پوسٹ…. ایک ریل میں …. ایک فیڈ میں کسی چیز کے کھانے کے فوائد گنے جاتے ہیں اور دوسرے پوسٹ میں اس کے صحت پر پڑنے والے مضر اثرات کا خاکہ…. تفصیلی خاکہ پیش کیا جاتا ہے…. انسان دھنگ رہ جاتا ہے کہ بھلا ایک ہی چیز کےسے ابن آدم کیلئے فائدے مند ہو سکتی ہے اور مضر صحت بھی …. مشکل …. بڑی مشکل سے دل و دماغ کو پھر سمجھانا پڑتا ہے کہ صاحب اب ہم شوسل میڈیا کے دور میں رہ رہے ہیں…. یہ آپ سے اجازت طلب نہیں کر تا ہے…. کسی بات کی اجازت نہیں مانگتا ہے ‘ یہ آپ کے گھر ‘ آپ کے بیڈ روم حتیٰ کہ آپ کی زندگی میں بھی داخل ہو تا ہے…. اور اسے اس کیلئے آپ کی پیشگی اجازت کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی ہے…. بالکل بھی نہیں ہو تی ہے…. داخل ہونے کے بعد اس کا جو جی چاہے وہ آپ سے کرواتا ہے اور آپ سے کرتا ہے….کسی سے دنوں فاقے کرواتا ہے اور کسی کو بغیر کسی خوف کے پیٹ بھر کے کھانا کھانے کا حوصلہ دیتا ہے …. اس صورتحال کے بیچ کشمیر میں کبھی گلا سڑا گوشت برآمدہوتا ہے تو کبھی اس گوشت سے بنے رستا اور گوشتابا و کباب۔ نلوں سے تو اب زیادہ پانی آتا نہیں ہے…. وہ زیاہ تر پیاسے ہی ہو تے ہیں…. اور اگر کبھی کبھار ان کی پیاس بجھ بھی جائے تو…. تو کیا ہم بھی اس پانی سے اپنی پیاس بھجا سکتے ہیں…. ہم نہیں جانتے ہیں…. اس لئے ہم میں بہت ساروں نے بند بوتل پانی سے رجوع کیا…. اسے پینا شروع کردیا …. اور اب اس پانی کو بھی ناقابل استعمال قرار دیا گیا ہے…. ایک برانڈ کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے…. امتحانات میں انڈا آئے تو بے چارے کی خیر ہوتی …. گھر میں ہر ایک ڈانٹ سنی پڑتی تھی…. اب تو امتحانات میں انڈے نہیں آتے ہیں…. لیکن اگر انڈے کو امتحان میں انڈا آیا تو…. تو صاحب پھر یہ سوال پوچھنا ہی چاہئے کہ ہم آخر کھائیں کیا…. اس لئے نہیںکہ پیٹ کی آگ بھجانی ہے…. بلکہ اس لئے کہ ہمیں زندہ رہنا ہے….یازندہ رہنے کیلئے کھانا ضروری ہے…. وہ کھانا جو ہمیں زندہ رکھے…. جو ہمیں زندگی کی طرف لے جائے نہ کہ وہ کھانا جو ہمیں زندگی سے کہیں اور لے جائے…. اس سے دور لے جائے…. لیکن صاحب ہمارے کشمیر میں کیا ایسا کوئی کھانا ہے دستےاب؟ہم نہیں جانتے ہیں….لیکن اتنا جانتے ہیں کہ …. کہ اس کا جواب بھی سوشل میڈیا نے تیار رکھا ہو گا ….بس آپ کے دیکھنے کی دیر ہے ۔اپنے موبائل کو آن کیجئے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہشت گردی کو شکست دینے کے عزم کا اعادہ

Next Post

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

’یہ تو بنتا ہے‘

2026-07-28
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اور راہل کا کھیل پھر بگڑ گیا!

2026-07-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

پردھان سیوک اور پردھان

2026-07-25
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لوگوں کیلئے لڑنا …. لڑائی نہیں

2026-07-24
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

2026-07-23
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
Next Post
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.