ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ریاستی درجہ ….تھوڑاصبر کیجئے !

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2026-04-22
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جناب! غصہ تھوک دیجئے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

صاحب جب کہہ دیا کہ ایک مناسب وقت پر کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کیا جائےگا تو…. تو بس ۔ اس کے آگے اب ایک لفظ بھی کہنے اور سننے کی گنجائش نہیں رہتی ہے اور….اور اس لئے نہیں رہتی ہے کہ گزشتہ سات برسوں میں مرکز نے کم از کم سات درجن بار یہ یقین د ہانی کرائی ہو گی…. وہ بھی پارلیمنٹ میں کہ کشمیر کا ایک مناسب وقت پر ریاستی درجہ بحال کیا جائےگا …. لیکن ایک گورے گورے بانکے چھورے ‘وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ ہیں‘ جنہیں اس یقین دہانی پر یقین ہے اور نہ صبر ۔تھوڑا انتظار کیجئے ‘ صبر کیجئے اور…. اور اس مناسب وقت کے آنے کا انتظا رکیجئے جو گزشتہ سات برسوں سے نہیں آرہا ہے …. لیکن اس کا یہ ہر گز بھی مطلب نہیں کہ یہ مناسب وقت آئے گا ہی نہیں …. نہیں اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہو سکتا ہے ۔ ہمیں امید سے زیادہ یقین ہے ایک مناسب وقت پر یہ مناسب وقت آئے گا اور…. اور مرکز اپنا وعدہ نبھائے گا…. تب تک یو ٹی کے درجہ کے ساتھ ہی گزارا کیجئے کہ …. کہ اللہ میاں کی قسم اس درجے سے کم از کم ہمیں تو کانٹے نہیں لگ رہے ہیں…. جن کو اس سے مرچیں لگ رہی ہیں…. ہم ان سے صرف اتنا کہنا چاہتے ہیں کہ صاحب جب کشمیر ایک ملک…. معاف کیجئے گا کہنے کا مطلب ہے ریاست تھی تب آپ نے اس ریاست کے ساتھ کیا کیا …. آپ کو تو کئی مواقع آئے …. کئی بار آپ حکومت میں رہے…. کئی بار کیا ‘ آپ ہی ہر بار حکومت میں رہے …. پھر آپ نے اس ریاست کے ساتھ کون سا انصاف کیا ‘ اس کےلئے کون سے تارے توڑ لائے ‘ اس کے ہاں کون سی دودھ اور شہد کی نہریں بہا دیں‘ بنیادی ڈھانچے میں کون سی انقلابی تبدیلیاں لائیں ‘ کون سے روز گار کے مواقع پیدا کئے …. امن اور قانون کےلئے کون سا قدم اٹھایا …. لوگوں کے مسائل حل کرنے میں آپ نے کون سی دلچسپی دکھائی‘ کرپشن کے خاتمے کےلئے آپ نے کیا کوشش کی جو…. جو آج آپ ریاستی درجے کی بحالی کی با ت کررہے ہیں اور…. اور ہر ایک بات میں کررہے ہیں ۔ہم کہہ رہے ہیں کہ یہ مناسب وقت یقیناً آئے گا اور…. اور ایک مناسب وقت پر آئےگا۔تب تک آپ انتظار کیجئے‘ اورہاں صبر بھی ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بڑھتے سڑک حادثات

Next Post

دو منشیات فروشوں کی۵۵لاکھ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سفینہ بیگم:معجزے اب بھی…….

2026-07-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

توڑ یا پھر جوڑ کر …….؟

2026-07-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما،سرما نہیں‘لیکن گرما ،گرما گرم

2026-07-07
Next Post
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘

دو منشیات فروشوں کی۵۵لاکھ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.