ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

آپریشن سندور:’ فوج نے نماز کے دوران حملہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-11
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
آپریشن سندور:’ فوج نے نماز کے دوران حملہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ہماری یونٹ میں بہت سے ایسے اُساتذہ ہیں جو قرآن اور گرو گرنتھ کو بھی سمجھتے ہیں:جنرل دیویدی

سرینگر؍۱۰؍اپریل

متعلقہ

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

              آرمی چیف جنرل اُپندر دویدی کا کہنا ہے کہ ’آپریشن سندور‘ کے دوران بھارتی فوج نے نماز کے دوران حملہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

             شائع ہونے والے ایک انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں جنرل دویدی کا کہنا تھا کہ ’آپریشن کے دوران ایک موقع پر ہم اپنے اہداف کو تباہ کرنے کے وقت کا تعین کر رہے تھے۔ ان کا کہنا ہے حملے کا وقت دو بجے، چار بجے یا کوئی بھی بھی وقت ہو سکتا تھا۔

            ان کامزید کہنا تھا’لیکن ہم نے یہ یقینی بنایا کہ ہم اس وقت دہشت گردوں کے کیمپوں پر حملہ نہ کریں جب وہاں لوگ نماز پڑھ رہے ہوں کیونکہ سب کا خدا ایک ہی ہے۔‘

            جنرل دویدی نے مزید کہا، ’اسی لیے ہم نے وہ وقت چنا جب ہمیں معلوم تھا کہ نماز ادا نہیں کی جا رہی ہو گی۔‘

            یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب گذشتہ برس مئی میں  بھارت اور پاکستان کے مابین ہونے والی لڑائی کے دوران انڈین فوجی قیادت کی جانب سے آپریشن سندور پر بات کی گئی ہو۔

            اس سے قبل بھارتی  ایئر فورس چیف اور دیگر اعلی حکام بھی ’آپریشن سندور‘ میں پاکستان میں دہشت گردی کے کیمپ کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کر چکے ہیں۔ تاہم آرمی چیف کی جانب سے اس لڑائی کے دوران وقت کے تعین اور نمازیوں کا خیال رکھنے کا بیان پہلی مرتبہ سامنے آیا ہے۔

            انٹرویو کے دوران بھارت  کے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وہ کوئی بھی بڑا فیصلہ لینے سے پہلے ’گیتا‘ سے رہنمائی لیتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ کسی بھی لڑائی کے دوران لوگوں کا اجتماعی نقصان نہ ہو۔

            اُن کا کہنا تھا کہ ’ہماری یونٹ میں بہت سے ایسے اُساتذہ ہیں جو قرآن اور گرو گرنتھ کو بھی سمجھتے ہیں اور میرا معمول ہے کہ میں ان کے ساتھ بھی بیٹھتا ہوں، اور اُن سے پوچھتا ہوں کہ یہ صورتحال ہے، آپ کی مذہبی کتاب کیا کہتی ہے؟

            جنرل دیویدی کا کہنا تھا کہ ’ہر مذہبی کتاب آپ کو ہر مسئلے کا جواب دیتی ہے، ایسے میں آپ کو فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ کیا درست ہے اور کیا غلط۔‘

            بھارتی آرمی چیف کے بیان پر سوشل میڈیا پر بھی بات ہو رہی ہے اور صارفین اس پر مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔

            واضح رہے کہ۲۲؍ اپریل ۲۰۲۵ کو جنوبی کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر دہشت گرد حملے کے بعد بھارت نے کہا تھا کہ۶۔۷مئی کی درمیانی شب کو اس نے پاکستان میں دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا۔ اس آپریشن کو ’آپریشن سندور‘ کا نام دیا گیا، جس کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی تنازع شروع ہوا تھا۔

            پاکستان اور بھارت کے مابین کھلی جنگ کے خدشات بڑھ رہے تھے کہ۱۰ مئی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے جنگ بندی ہونے کا اعلان کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حیدرپورہ میں مدرسہ میں آگ، دو شہری اور ایک فائر مین زخمی

Next Post

لشکر کا پاکستانی دہشت گرد کیسے  ملک سے فرار ہوگیا ‘تحقیقات شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

2026-07-16
’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘
اہم ترین

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

2026-07-16
 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی
اہم ترین

 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی

2026-07-16
 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ
اہم ترین

 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ

2026-07-16
ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف
اہم ترین

ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف

2026-07-16
فنڈنگ بحران :پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کی یونیورسٹی بند‘۸ہزارطلبہ متاثر
اہم ترین

پی او کے نہ ’آزاد‘ ہے، نہ ’متنازع‘، بلکہ ’زیرِ قبضہ‘ علاقہ ہے:مقامی رہنما

2026-07-16
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

  پربھات کا کارگو کمپلیکس سری نگر  کا دورہ، سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-16
ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
Next Post
لشکر کا پاکستانی دہشت گرد کیسے   ملک سے فرار ہوگیا ‘تحقیقات شروع

لشکر کا پاکستانی دہشت گرد کیسے  ملک سے فرار ہوگیا ‘تحقیقات شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.