جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ہم نے صورتحال کو موثر انداز میںسنبھالا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-01
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’ہم نے صورتحال کو موثر انداز میںسنبھالا‘

THARAD,MAR 31 (UNI):-Prime Minister Narendra Modi addresses during lays the foundation stone, inaugurates and dedicates to the nation various projects, in Vav-Tharad, Gujarat on Tuesday..UNI PHOTO-D12U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

’ دنیا جنگ‘ بے چینی اور بڑھتی ہوئی ایندھن قیمتوں کا سامنا کر رہی ہے‘ہماری مضبوط خارجہ پالیسی نے صورتحال کوقابو میں رکھا ‘

کانگریس ’سیاسی گِدھ‘  ہےجو حالات کے بگڑنے کا انتظار کر رہی ہے تاکہ اس سے سیاسی فائدہ اٹھایا جا سکے:وزیر اعظم مودی

ایجنسیز

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

تھراڈ (گجرات)؍۳۱مارچ

             وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز کہا کہ جب دنیا جنگ، بے چینی اور ایندھن کی بڑھتی قیمتوں سے دوچار ہے، بھارت نے مضبوط خارجہ پالیسی اور عوام کے اتحاد کے سبب صورتحال کو مؤثر طریقے سے سنبھالا ہے۔

            گجرات کے واؤ تھراڈ ضلع کے نانی گاؤں میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر جاری مغربی ایشیا کے تنازع نے ہر ملک کو متاثر کیا ہے، تاہم بھارت نے اس صورتحال کو بہتر انداز میں سنبھالا۔

            مودی نے کہا’’جب دنیا جنگ، بے چینی اور بڑھتی ہوئی ایندھن قیمتوں کا سامنا کر رہی ہے، بھارت نے مضبوط خارجہ پالیسی اور عوام کے اتحاد کے ذریعے اس صورتحال کو مؤثر طریقے سے سنبھالا ہے‘‘۔

            وزیر اعظم نے کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ اس صورتحال سے سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے خوف اور گھبراہٹ پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کانگریس کو ’سیاسی گِدھ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ حالات کے بگڑنے کا انتظار کر رہی ہے تاکہ اس سے سیاسی فائدہ اٹھایا جا سکے۔

            وزیر اعظم نے کہا’’آج کانگریس عوام کو اُکسانے میں مصروف ہے۔ سیاسی گدھوں کی طرح وہ اس صورتحال کے مزید خراب ہونے کا انتظار کر رہی ہے تاکہ اس سے فائدہ اٹھایا جا سکے‘‘۔

            مودی نے کہا کہ مغربی ایشیا کے تنازع کے باعث عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں تقریباً۱۰فیصد اضافہ ہوا ہے، لیکن مرکزی حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ اس کا بوجھ عوام پر نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ملک میں ایسا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہے کہ لوگ پیٹرول پمپوں اور گیس ایجنسیوں پر قطاریں لگانے پر مجبور ہو جائیں۔

            وزیر اعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بھارت قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں عالمی قیادت حاصل کرے گا۔

            اپوزیشن پر تنقید جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتیں انتشار پھیلانا چاہتی ہیں، جبکہ بھارت ہر بحران کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

            وزیر اعظم نے کہا’’بھارت کسی بھی بحران کا سامنا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، لیکن کانگریس عوام کو اکسانے اور انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘

            اس دوران مغربی ایشیا کی مسلسل بدلتی صورتحال کے درمیان حکومت بلا تعطل توانائی کی فراہمی، محفوظ سمندری آپریشنز، مغربی ایشیا کے خطے میں مقیم ہندوستانی شہریوں کو ضروری امداد کی فراہمی اور اہم شعبوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے فعال طور پر مربوط اقدامات کر رہی ہےپیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے منگل کو مغربی ایشیا کے بحران سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ گیس تقسیم کرنے والی کمپنیوں سے پی این جی کنکشنز میں تیزی لانے کو کہا گیا ہے اور ‘قومی پی این جی مہم۲ء۰کی مدت۳۰جون تک بڑھا دی گئی ہے۔ مارچ کے مہینے میں۳ء۱لاکھ سے زیادہ کنکشنز میں گیس کی سپلائی شروع کی گئی اور۲ء۱لاکھ سے زیادہ نئے کنکشنز شامل کیے جا رہے ہیں۔

            بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم مارچ سے روزانہ اوسطاً۵۰ لاکھ سے زیادہ گھریلو ایل پی جی سلنڈروں کی سپلائی کی گئی ہے۔ ساتھ ہی۲۳مارچ سے اب تک مہاجر مزدوروں کو۵ کلو گرام والے۳لاکھ۲۰ ہزار سلنڈر فروخت کیے گئے ہیں۔ صرف ہفتہ کے روز ہی۶۳ہزار سلنڈر فروخت کیئے گئے ہیں۔ حکومت نے افواہوں پر قابو پانے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پریس بریفنگ کے ذریعے درست معلومات عام کریں۔

            بیان کے مطابق اب تک۹۵۹سے زائد ہندوستانی ملاحوں کی بحفاظت واپسی یقینی بنائی گئی ہے، جن میں سے گزشتہ۲۴گھنٹوں میں۹ملاح واپس آئے ہیں۔ پورے ہندوستان میں بندرگاہوں کے آپریشنز معمول کے مطابق ہیں اور کسی قسم کے ہجوم یا رش کی اطلاع نہیں ہے۔ مغربی ایشیا کا بحران شروع ہونے والے دن یعنی۲۸فروری سے اب تک۵ء۷۲لاکھ سے زیادہ مسافر ہندوستان لوٹ چکے ہیں۔ پورے مغربی ایشیا کے خطے میں ہندوستانی مشنوں کی ہیلپ لائنز چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں۔

            بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک کی تمام ریفائنریاں اعلیٰ صلاحیت پر کام کر رہی ہیں اور خام تیل کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے بھی کافی ذخائر دستیاب ہیں۔ ریفائنریوں سے گھریلو ایل پی جی کی پیداوار میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جموں کشمیر کی ثقافت اور روحانی وراثت روشن مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریگی‘

Next Post

یہ اچھی عادت نہیں ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ

یہ اچھی عادت نہیں ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.