جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’۲۰۲۵تک پن بجلی صلاحیت کو بڑھا کر۱۱ہزار میگاواٹ کرنے کا ہدف ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-28
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’۲۰۲۵تک پن بجلی صلاحیت کو بڑھا کر۱۱ہزار میگاواٹ کرنے کا ہدف ہے ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

اب تک۳۵۴۰ء۱۵ میگاواٹ ‘جو کہ شناخت شدہ صلاحیت کا تقریباً۲۴فیصد ہے‘ حاصل کیا جا چکا ہے:حکومت

ایجنسیز

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

جموں؍۲۷مارچ

جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کے روز کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ہائیڈرو پاور کی مجموعی ممکنہ صلاحیت تقریباً۱۸ہزارمیگاواٹ ہے، جس میں سے قریب۱۵ہزارمیگاواٹ کی نشاندہی کی جا چکی ہے، اور حکومت۲۰۳۵تک اپنی نصب شدہ صلاحیت کو تین گنا بڑھا کر تقریباً۱۱ہزارمیگاواٹ تک لے جانے کیلئے تیزی سے کام کر رہی ہے۔

جموں و کشمیر اسمبلی میں رکن اسمبلی جاوید اقبال کے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا’’جموں و کشمیر میں ہائیڈرو پاور کی مجموعی ممکنہ صلاحیت تقریباً۱۸ہزار میگاواٹ ہے، جس میں سے تقریباً۱۵ہزارمیگاواٹ کی نشاندہی کی جا چکی ہے‘‘۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ اب تک۳۵۴۰ء۱۵ میگاواٹ ‘جو کہ شناخت شدہ صلاحیت کا تقریباً۲۴فیصد ہے‘ حاصل کیا جا چکا ہے۔

عمرعبداللہ نے کہا’’اس میں یو ٹی سیکٹر کے۱۳ منصوبے شامل ہیں جن کی مجموعی صلاحیت۱۱۹۷ء۴ میگاواٹ ہے، مرکزی سیکٹر کے چھ منصوبے ہیں جن کی مجموعی صلاحیت۲۲۵۰میگاواٹ ہے، اور آزاد بجلی پیدا کرنے والوں(آئی پی پی )یا نجی شعبے کے۱۲منصوبے ہیں جن کی مجموعی صلاحیت۹۲ء۷۵میگاواٹ ہے‘‘۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئندہ دہائی کے لیے ایک جامع روڈ میپ تیار کیا گیا ہے جس پر عمل درآمد جاری ہے، اور یو ٹی۲۰۲۵تک اپنی ہائیڈرو پاور صلاحیت کو تین گنا کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔

عمرعبداللہ نے مزید کہا’’اس روڈ میپ میں زیر تعمیر چھ ہائیڈرو الیکٹرک منصوبوں سے۳۰۶۳ء۵ میگاواٹ اور ٹینڈرنگ، الاٹمنٹ، ڈی پی آر یا منظوری کے مراحل میں شامل آٹھ منصوبوں سے۴۵۰۷ میگاواٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس عرصے کے دوران نجی شعبے کے منصوبوں سے مزید۱۰۰سے۱۵۰میگاواٹ حاصل ہونے کی توقع ہے‘‘۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس طرح۲۰۳۵تک جموں و کشمیر کی مجموعی نصب شدہ ہائیڈرو پاور صلاحیت تقریباً۱۱ہزارمیگاواٹ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

حکومت نے یہ بھی بتایا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کیے جانے کے پس منظر میں جاری منصوبوں کی تعمیر میں تیزی آئی ہے اور باقی ماندہ ہائیڈرو پاور صلاحیت کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لیے ممکنہ ذخیرہ اندوزی منصوبوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

موجودہ فعال صلاحیت کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یو ٹی کے زیر انتظام ہائیڈرو پاور منصوبے۱۱۹۷ء۴میگاواٹ پیدا کر رہے ہیں، جن میں بگلیہار اوّل اور دوم (ہر ایک۴۵۰میگاواٹ)، لوئر جہلم (۱۰۵میگاواٹ) اور اپر سندھ منصوبے شامل ہیں۔

عمرعبداللہ نے کہا کہ این ایچ پی سی کے تحت مرکزی سیکٹر کے منصوبے۲۲۵۰میگاواٹ پیدا کر رہے ہیں، جن میں سلال(۶۹۰میگاواٹ)، اُوڑی اوّل(۴۸۰ میگاواٹ)، دولہستی(۳۹۰میگاواٹ)، کشن گنگا(۳۳۰  میگاواٹ) اور اُوڑی دوم(۲۴۰میگاواٹ) شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا’’نجی شعبے کے منصوبے۹۲ء۷۵میگاواٹ پیدا کر رہے ہیں، جو ڈوڈہ، پونچھ، بانڈی پورہ، بارہمولہ، گاندربل، بڈگام، اننت ناگ اور رام بن جیسے اضلاع میں چھوٹے یونٹس کے ذریعے حاصل کی جا رہی ہے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 لا یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ‘بی جے پی یوتھ ونگ کی جموں میں ریلی

Next Post

 ایران جنگ ناجائز اور غیر قانونی :وزیر اعلیٰ کا اسمبلی میں بیان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
 ایران جنگ ناجائز اور غیر قانونی :وزیر اعلیٰ کا اسمبلی میں بیان

 ایران جنگ ناجائز اور غیر قانونی :وزیر اعلیٰ کا اسمبلی میں بیان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.