جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

مساجد میں ایمرجنسی ختم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-24
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این سی کا جواب !

اتفاق اور نہ اتحاد!

 

ماہ صیام کو رخصت ہو ئے تین چار دن ہو گئے ہیں اور…. اور رمضان نمازیوں کو بھی مساجد سے رخصت ہو ئے اتنا ہی عرصہ ہو گیا ہے…. آپ یوں کہہ سکتے ہیں کہ اب کشمیر کی مساجد میں معمول کے حالات بحال ہو گئے ہیں…. اور ….اور ایک ماہ تک مساجد میں جن غیر معمولی حالات کا سامنا ہے‘ان پر کنٹرول پا لیا گیا ہے….چونکہ حالات معمول پر آگئے ہیں‘ اس لئے مساجد میں نافذ ایمر جنسی بھی اٹھا لی گئی ہے اور…. اور اللہ میاں کے گھر کے گھر والوں کو مساجد میں پھر سے پہلی والی صفو ں میں جگہ ملنا شروع ہو گیا ہے…. وہ کیا ہے کہ رمضان میں اللہ میاں کے گھر کے گھر والوں ‘ مستقل رہائشیوں کو گھر کے اندر نہیں بلکہ باہر دور کہیں کسی کونے میں جگہ ملتی تھی…. لیکن اللہ میاں کا شکر اور احسان ہے کہ …. کہ اب انہیں واپس اپنی جگہ مل گئی ہے ۔ رمضان کے بعد ہماری مساجد کی صوتحال پر کسی نے کہا ہے کہ ایک ماہ تک مساجد میں مہمان تھے …. مہمان زیادہ دیر تک کسی کے گھر میں نہیں رہتے ہیں…. اللہ میاں کے گھر میں بھی نہیں ‘ اس لئے رمضان کے جاتے ہی مہمان بھی اپنے گھروں کو چلے گئے اور…. اور اللہ میاں کے گھر میں گھر والے ہیں…. یعنی مستقل رہائشی ہیں ۔ہر سال ائمہ حضرات رمضان میں یہ دعا بار بار کرتے ہیں کہ اے اللہ ہماری مساجد کو سال بھر آباد رکھنا…. لیکن…. لیکن یہ ایک ایسی دعا ہے جس کو اللہ میاں کے دربار میں قبولیت نہیں مل رہی ہے اور…. اور اس لئے نہیںمل رہی ہے کیونکہ ہم نے رمضان کو ٹریننگ کورس کے بجائے ایک امتحان سمجھ لیا ہے…. جس طرح امتحان کے ختم ہونے کے ساتھ ہی طلباءخود کو آزاد سمجھتے ہیں…. پڑھائی اور محنت و مشقت سے آزاد…. اسی طرح ہم بھی رمضان کے جاتے ہی خود کو آزاد سمجھتے ہیں…. نمازوں سے آزاد …. مساجد سے آزاد۔اگر رمضان کو ہم نے ایک تربیتی پروگرم سمجھ لیا ہوتا…. ایسا تربیتی پروگرام جسے سال کے باقی ۱۱ ماہ میں عملانا ہوتا ہے….اس پر چلنا ہو تا ہے تو…. تو سال کے باقی مہینوں میں بھی ہماری مساجد آباد ہو تیں…. ان میں ایمرجنسی نافذ رہتی….اور…. اورسبھی اللہ کے گھر کے گھر والے بن جاتے….کوئی مہمان نہیں رہتا …. بالکل بھی نہیں رہتا ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جو بوئے گا وہی پائے گا :

Next Post

میسی کا ایک اور سنگِ میل: کیریئر کا 901 واں گول، انٹر میامی کی فتح

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

این سی کا جواب !

2026-06-05
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
Next Post
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے

میسی کا ایک اور سنگِ میل: کیریئر کا 901 واں گول، انٹر میامی کی فتح

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.