جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ریٹائرمنٹ کو اختتام نہیں بلکہ نئی ذمہ داریوں کے آغاز کے طور پر دیکھا جانا چاہیے: رادھا کرشنن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-19
in قومی خبریں
A A
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے بدھ کے روز ایوان سے ریٹائر ہونے والے اراکین کو الوداع کہتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ کو اختتام کے بجائے نئے رول اور ذمہ داریوں کے آغاز کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئے اراکین کو ذمہ داریاں سونپنے کی علامت ہے، جو اس ادارے کی وراثت کو نئے خیالات، توانائی اور عزم کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائر ہونے والے اراکین کا تجربہ اور علم آنے والی نسل کے پارلیمنٹیرینز کے لیے مشعلِ راہ رہے گا۔

نائب صدر نے کہا کہ "آج ہم اپنے کچھ معزز ساتھیوں کو الوداع کہہ رہے ہیں، جو اس سال اپریل سے جولائی کے دوران اپنی مدتِ کار مکمل ہونے پر ریٹائر ہو رہے ہیں۔ اس عرصے میں 20 ریاستوں کے کل 59 اراکین ریٹائر ہوں گے، جن میں 9 خاتون اراکین شامل ہیں۔”

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

انہوں نے ایک تمل مقولے کا حوالہ بھی دیا جس کا مفہوم ہے کہ اگرچہ انسان ریٹائر ہو جاتا ہے، لیکن اس کے اچھے کام وقت کے ساتھ زندہ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائر ہونے والے اراکین کی عوامی خدمات اور لگن اس ادارے کی وراثت کا حصہ رہیں گی۔ ان کی مداخلتوں اور خیالات نے ایوان کی بحث و مباحثہ کو جلا بخشی اور جمہوری عمل کو مضبوط کیا ہے۔ ریٹائر ہونے والی خاتون اراکین کی خدمات خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔

مسٹر رادھا کرشنن نے کہا کہ ریٹائر ہونے والوں میں کئی ممتاز شخصیات اور تجربہ کار پارلیمنٹیرینز شامل ہیں۔ سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا ایک مقتدر رہنما ہیں، جن کی موجودگی نے ایوان کا وقار بڑھایا۔ کسانوں اور دیہی برادریوں کے حقوق کے لیے ان کی وابستگی نے ایوان کو اہم نقطہ نظر فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایوان کو حزبِ اختلاف کے لیڈر ملکارجن کھرگے کی قیادت اور تجربے سے بھی بھرپور فائدہ ملا ہے۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں میں اپنے طویل اور شاندار پارلیمانی کیریر کے ساتھ، مسٹرکھرگے ایوان کے جمہوری نظم و نسق میں ایک اہم آواز رہے ہیں۔

مسٹر رادھا کرشنن نے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مدتِ کار آئندہ 9 اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔ مسٹر ہری ونش نے ایوان کی کارروائی وقار، غیر جانبداری اور ذمہ داری کے احساس کے ساتھ چلائی ہے۔ صحافت اور عوامی مباحثوں کا وسیع تجربہ رکھنے والے ہری ونش جی نے اپنے پرسکون مزاج اور پارلیمانی روایات سے تمام جماعتوں کے اراکین کا احترام حاصل کیا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ آئینی نظام کے تحت اس ایوان کے ایک تہائی اراکین ہر دو سال بعد ریٹائر ہوتے ہیں، جس سے ایوان کی ساخت میں تبدیلی آتی رہتی ہے۔ یہ نظام تسلسل کو یقینی بناتا ہے اور نئے اراکین کو اپنے تجربات شامل کرنے کا موقع دیتا ہے۔ یہ عمل حقیقت میں ہمارے متنوع ملک کی عکاسی کرتا ہے۔

مسٹر رادھا کرشنن نے کہا کہ تمام ریٹائر ہونے والے اراکین ملک کے متنوع خطوں اور برادریوں کی نمائندگی کرنے والی ایک مضبوط آواز رہے ہیں۔ ان میں سے بیشتر کو قانون سازی کے کاموں کا طویل تجربہ ہے اور انہوں نے ایوان کے مباحثوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اپنی اپنی ریاستوں، برادریوں اور پوری قوم کی امنگوں کی نمائندگی کی ہے اور ان سے متعلق اہم معامالت کو اس ایوان میں اٹھایا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکی رپورٹ پر بی جے پی کا راہل گاندھی پر حملہ، اسے ملک کی خود مختاری سے جڑا معاملہ قرار دے دیا

Next Post

۷۳راجیہ سبھا اراکینِ پارلیمنٹ نے  اپنے خلاف مجرمانہ مقدمات ظاہر کیے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
۷۳راجیہ سبھا اراکینِ پارلیمنٹ نے   اپنے خلاف مجرمانہ مقدمات ظاہر کیے

۷۳راجیہ سبھا اراکینِ پارلیمنٹ نے  اپنے خلاف مجرمانہ مقدمات ظاہر کیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.