اتوار, جون 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

غلطی….!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-14
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میڈم جی کی’ جائزہ ‘میٹنگ

ہمیں دشمنوں کی کیا….

 

            صاحب !ہم سب انسان ہیں ….انسان ہیں اس لئے غلطیاں بھی ہم سے ہی ہوں گی…. ان غلطیوں کا احساس بھی ہم کو ہی ہو گا …. اور اس احساس کی وجہ سے ہی آئندہ کبھی غلطی کو نہ دہرانے کی کوشش بھی ہم ہی کریں گے ۔لیکن صاحب کچھ غلطیاں ایسی بھی ہوتی ہیں‘جن کا احساس ہونا ہی کافی نہیں ہے…. بالکل بھی نہیں ہے کہ ان غلطیوں کی وجہ سے کسی کی جان جاتی ہے…. کسی کی دنیا لٹ جاتی ہے‘ تہہ و بالا ہو جاتی ہے‘کسی کے سر سے باپ کا سایہ اٹھ جاتا ہے‘ کوئی بیوی اپنے شوہر سے محروم ہو جاتی ہے‘ کسی کا لخت جگر ہمیشہ کےلئے اس سے چھن جاتا ہے ‘مستقبل تاریک ہو جاتا ہے اور…. اور ان سب کی زندگیاںعذاب بن جاتی ہیں ‘یہ سب جیتے ہیں اور نہ مرتے ‘ ان کے سارے خواب ٹوٹ کے بکھر جاتی ہیں‘ ان کی امیدیں زمین بوس ہو جاتی ہیں …. اور ان کی اپنی چھوٹی سی دنیا جوخوبصورت دکھتی تھی‘ اچانک جہنم سی لگتی ہے …. اور یہ سب صرف ایک غلطی‘ کسی کی غلطی کی وجہ سے ہو تا ہے…. اب اگر غلطی کرنے والااپنی اس غلطی کو سدھارنا بھی چاہے‘ سدھارنے کی خواہش کا اظہار بھی کرے تو …. تو کیاہوگا‘اللہ میاں کی قسم کچھ نہیں ہو گا کہ…. کہ جو ہونا تھا وہ ہو گیا …. جس کو جانا تھا وہ گیا ‘ وہاںگیا جہاں سے کوئی لوٹ کرواپس نہیں آیا ہے‘جہاں سے کوئی لوٹ کرواپس نہیں آتا ہے…. تو ایسے میں اس غلطی کو کیسے سدھارا جائے …. کیسے سدھادا جا سکتا ہے ؟سچ تو یہ ہے کہ یہ ایسی غلطی ہے ‘ جس کو سدھارا نہیں جا سکتا ہے…. کیونکہ اس غلطی سے جو نقصان ہوا ہے ‘ اس کی تلافی ممکن نہیں ‘ اس کی بھر پائی نہیں ہو سکتی ہے….چاہے آپ مال و دولت کے انبار لگا دیں…. ماں باپ کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا ہے…. بالکل بھی نہیں ہو سکتا ہے ۔ اس بات سے بھی کوئی فرق نہیں پڑنے والا ہے کہ ….کہ جس نے غلطی کی‘ جس کو غلطی کا مرتکب پایا جائےگا‘ اگر پایا جاتا ہے تو…. تو اسے سزا دےنے سے بھی کچھ حاصل ہونا والا نہیں ہے کہ …. کہ سب کچھ ممکن ہے‘ سب کچھ واپس حاصل کیا جاسکتا ہے …. سب کچھ لوٹ کے آسکتا ہے ‘ لیکن…. لیکن جو اس غلطی کی وجہ سے گیا‘ وہ کبھی لوٹ کے نہیں آسکتا ہے…. بالکل بھی نہیں آسکتا ہے ….اور ہم یہ روز دیکھتے ہیں ‘ سڑک حادثوں کی شکل میں کسی کی دنیا لٹتے اور بکھرتی دیکھتے ہیں …. کسی کی اسی ایک غلطی کی وجہ سے دیکھتے ہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر قاتلانہ حملہ

Next Post

۱۵ سے۲۰مارچ کے درمیان کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

میڈم جی کی’ جائزہ ‘میٹنگ

2026-06-07
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا….

2026-06-06
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

این سی کا جواب !

2026-06-05
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
Next Post
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے

۱۵ سے۲۰مارچ کے درمیان کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.