جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

لوک سبھا میں مغربی ایشیا کے بحران پر بحث کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-10
in قومی خبریں
A A
لوک سبھا میں اپوزیشن کاحکومت سے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کامطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی، 9 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال نے مغربی ایشیا کے بحران کی وجہ سے ہندوستان کی توانائی کی سلامتی پر بڑھتے ہوئے اثرات پر بحث کے لیے لوک سبھا میں تحریک التواء کا نوٹس دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایوان کی کارروائی ملتوی کی جائے اور اس اہم معاملے پر فوری بحث کی جائے۔

اپنے نوٹس میں وینوگوپال نے کہا کہ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی ہندوستان کی معیشت، اسٹریٹجک مفادات اور بیرون ملک مقیم ہندوستانی شہریوں کے لیے سنگین چیلنجز کھڑی کر رہی ہے۔ ہندستان اپنی خام تیل کی ضروریات کا تقریباً 55 فیصد اس خطے سے درآمد کرتا ہے، اس لیے خطے میں عدم استحکام توانائی کی فراہمی اور اقتصادی استحکام کو متاثر کر سکتا ہے۔

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری تنازعات اور کشیدگی نے وہاں رہنے والے ہندوستانی شہریوں کے تحفظ کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔ مزید برآں، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی اور روزمرہ کی ضروریات کی لاگت کو متاثر کر سکتا ہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہندوستان کی توانائی کی سلامتی، سمندری راستوں کے استحکام اور قومی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک ٹھوس حکمت عملی تیار کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں اس معاملے پر ایک جامع بحث ضروری ہے۔

ادھرمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے رکن پارلیمنٹ سندوش کمار پی نے راجیہ سبھا میں رول 267 کے تحت خلیجی خطہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور وہاں رہنے والے ہندوستانیوں کی حفاظت کے معاملے پر بحث کرانے کا نوٹس دیا ہے۔

انہوں نے پیر کو ایوان میں معمول کی کارروائی معطل کرکے اس سنگین مسئلہ پر فوری بحث کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے نوٹس میں انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل عرصے سے جاری کشیدگی کے سبب خلیجی خطے میں سلامتی اور انسانی صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ اس سے وہاں کام کرنے والے لاکھوں ہندوستانیوں کی حفاظت، ذریعہ معاش اور نقل و حرکت کے بارے میں تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ایم پی نے کہا کہ ہندوستانی کارکنان، پیشہ ور افراد اور ان کے خاندانوں کی ایک بڑی تعداد خلیجی ممالک میں مقیم ہے، جو ہندوستان کی معیشت اور میزبان ممالک دونوں میں نمایاں حصہ ڈال رہے ہیں۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر، ہندوستانی حکومت کو مسلسل صورت حال پر نظر رکھنی چاہئے اور ہندوستانی کمیونٹی کے لئے موثر امداد اور سیکورٹی کو یقینی بنانا چاہئے۔

انہوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں اس معاملے پر واضح بیان دیا جائے اور اگر ضرورت ہو تو ہندوستانی شہریوں کے تحفظ اور ممکنہ انخلاء کے لیے تیاری کی جائے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بات چیت اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے:مغربی ایشیا کے بڑھتے ہوئے تنازع پر جے شنکر کا بیان

Next Post

ایران میں زیر تعلیم طلبا شدید خوف میں مبتلا، فوری  انخلا ناگزیر:والدین

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
ایران میں پھنسے کشمیری طلباء کے والدین کی انخلا کی اپیل 

ایران میں زیر تعلیم طلبا شدید خوف میں مبتلا، فوری  انخلا ناگزیر:والدین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.