جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی بن گورین ایئر پورٹ و ایئر بیس پر ایران کا خرمشہر 4 بیلسٹک میزائل سے حملہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-07
in عالمی خبریں
A A
ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ حملے ‘جوابی کارروائی میں خلیجی ممالک میں امریکہ تنصیبات نشانہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

تہران، 6 مارچ (یو این آئی)ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران اسرائیل کے بن گوریان ایئر پورٹ پر جدید خرمشہر-4 بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔
سپاہِ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق آپریشن سچا وعدہ کی 19 ویں لہر کے دوران گزشتہ روز ایک ٹن وزنی وار ہیڈز سے لیس میزائل طلوعِ آفتاب کے وقت تل ابیب کی جانب داغے گئے، جن کا ہدف بن گوریان انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اور اس کے قریب موجود اسرائیلی فضائیہ کا 27 واں ایئر بیس تھا۔
پاسدارانِ انقلاب نے بتایا ہے کہ ایران نے مغربی ایشیاء کے خطے میں امریکی فوج کے 20 اہداف کو بھی نشانہ بنایا ہے، جن میں بحرین، متحدہ عرب امارات اور کویت میں واقع تنصیبات شامل ہیں۔
ایران نے خرمشہر-4 کو ملک میں تیار کیے گئے سب سے بڑے وارہیڈ کا حامل قرار دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق خرمشہر 4 بیلسٹک میزائل 2 ہزار کلومیٹر کی رینج تک مار کرسکتا ہے اور 15 سو کلو گرام وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس حملے کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہیں، حملوں کے بعد تل ابیب اور اس کے اطراف کے کم از کم 3 مقامات پر آگ لگنے اور نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
دوسری جانب حملوں کی نگرانی کرنے والے مبصرین کے مطابق وسطی اسرائیل میں مختلف مقامات پر ہونے والے دھماکوں میں ممکنہ طور پر خرمشہر-4 میزائل استعمال کیا گیا، کیونکہ اس میزائل میں کلسٹر وارہیڈ نصب کرنے کی صلاحیت موجود ہے جو ایک بڑے علاقے میں متعدد چھوٹے دھماکہ خیز مواد پھیلا دیتا ہے، جائے وقوع سے سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں نقصان کے پھیلاؤ کا انداز بھی اسی ہتھیار کی مخصوص علامت سمجھا جا رہا ہے۔
دریں اثناء اسرائیلی افواج نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رات کے دوران داغے گئے تمام ایرانی بیلسٹک میزائل فضائی دفاعی نظام نے روک لیے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق صبح کے وقت داغا گیا ایک میزائل وسطی اسرائیل کے ایک قصبے کے کھلے علاقے میں گرا، تاہم کسی بڑے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سعودی عرب نے 4 ایرانی میزائل اور 2 ڈرون تباہ کردیے

Next Post

امریکہ نے ہندوستان کو روس سے تیل خریدنے میں عارضی چھوٹ دے دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
خلیجی جنگ نے ہندوستان کی توانائی کی شہ رگ کو جھنجھوڑا‘۱۰۰ڈالر فی بیرل تیل کا خطرہ

امریکہ نے ہندوستان کو روس سے تیل خریدنے میں عارضی چھوٹ دے دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.