جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایران۔امریکہ کشیدگی :جموں کشمیر میں سیکورٹی فورسز کو سخت چوکسی برتنے کی ہدایات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-03
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سرینگر : سیکورٹی سخت‘ گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشیاں، شناختی کارڈ چیک

security

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

ایجنسیز

سرینگر؍۲مارچ

ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال مزید سخت کر دی گئی ہے اور پورے خطے میں فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

ذرائع کے مطابق موجودہ عالمی حالات اور علاقائی حساسیت کے پیش نظر سیکورٹی ایجنسیوں کو اس بات کی تاکید کی گئی ہے کہ وہ ہر ممکن چوکسی برتیں اور زمینی صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ایران۔امریکہ کشیدگی کے پس منظر میں اطلاعات ہیں کہ جموں و کشمیر میں کچھ حلقوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کی کوششیں کی جا سکتی ہیں۔ اسی خدشے کے پیش نظر پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر مرکزی فورسز کو حساس علاقوں میں گشت تیز کرنے، اہم تنصیبات کے اردگرد حفاظتی دائرہ مضبوط بنانے اور ہجوم کنٹرول کے اضافی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر افواہوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سائبر سیل کو متحرک کیا گیا ہے جب کہ ان عناصر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کشیدگی کو اشتعال انگیزی میں بدلنے کی کوشش کریں۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ امن و قانون کی صورتحال بگاڑنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تمام اضلاع کے ایس ایس پیز کو خصوصی بریفنگ دی گئی ہے اور انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ مذہبی اجتماعات، نماز جمعہ اور دیگر عوامی سرگرمیوں کے دوران اضافی سیکورٹی تعینات رکھی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکا جا سکے۔ اس کے علاوہ اہم شاہراہوں، سرکاری دفاتر، فوجی تنصیبات اور اہم سرکاری عمارتوں پر بھی نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خلیج میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے  یو این مؤثر کردار ادا کرے:فاروق

Next Post

ممبئی، امرتسر سمیت کئی شہروں میں نئے جے اینڈ  کے ہاؤسز قائم کرنے کی تجویز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
ممبئی، امرتسر سمیت کئی  شہروں میں نئے جے اینڈ   کے ہاؤسز قائم کرنے کی تجویز

ممبئی، امرتسر سمیت کئی شہروں میں نئے جے اینڈ  کے ہاؤسز قائم کرنے کی تجویز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.