جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

خلیج میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے  یو این مؤثر کردار ادا کرے:فاروق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-03
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
پاکستان کبھی اپنی روش نہیں بدلے گا:ڈاکٹرفاروق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیز

سرینگر؍۲مارچ

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بحران نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے انہوں نے عالمی برادری خصوصاً اقوامِ متحدہ اور امن پسند ممالک پر زور دیا کہ وہ فوراً مداخلت کرکے اس تنازعہ کے خاتمے کے لیے مؤثر سفارتی کوششیں انجام دیں۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگیں کبھی کسی مسئلے کا حل نہیں بن سکتیں اور تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ صرف بات چیت، افہام و تفہیم اور سیاسی بصیرت ہی دیرپا امن کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کے طاقتور ممالک بھی سفارتی راہ اختیار کرنے کی بات کر رہے ہیں، جو دانشمندانہ اور قابلِ ستائش رویہ ہے۔

سابق وزیراعلیٰ نے پہلی اور دوسری عالمی جنگ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان تباہ کن جنگوں میں لاکھوں انسان لقمۂ اجل بنے، وسیع و عریض علاقے کھنڈرات میں بدل گئے اور کئی ترقی یافتہ اقوام تہس نہس ہوکر رہ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کا مطالعہ ثابت کرتا ہے کہ جنگ صرف بربادی، بھوک، مہاجرت اور انسانی المیے کو جنم دیتی ہے۔

ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ ایران طویل عرصے سے صہیونی طاقتوں کے نشانے پر رہا ہے اور اس سے قبل فلسطین، عراق، شام، افغانستان، یمن اور لبنان جیسے ممالک بھی انہی قوتوں کی مداخلت اور سازشوں کے نتیجے میں عدم استحکام اور جنگی تباہی کا شکار ہو چکے ہیں۔ ایسے میں ضروری ہے کہ عالمی طاقتیں انصاف، باہمی احترام اور مذاکرات کے اصولوں کو اپناتے ہوئے موجودہ بحران کے حل کی طرف بڑھیں۔

حکمران جماعت کے صدر نے اُمتِ مسلمہ سے اتحاد و اتفاق کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسلمانوں میں یکجہتی ہو تو کوئی طاقت کسی مسلم ملک کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ضروری ہے کہ مسلم ممالک مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کریں تاکہ بحران مزید نہ بڑھے۔

ڈاکٹر فاروق  نے اس امید کا اظہار کیا کہ کشیدگی جلد کم ہوگی، خاص طور پر رمضان المبارک کے پیش نظر امن کی بحالی ہر فریق کی ترجیح ہونی چاہیے۔ آخر میں انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ہر سطح پر اتحاد، ضبط و تحمل اور امن و امان برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں، کیونکہ امن ہی ترقی اور خوش حالی کی بنیاد ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر میں بھیڑ اور بکریوں کی  چار اعلیٰ غیر ملکی نسلیں درآمد کرنے کا فیصلہ

Next Post

ایران۔امریکہ کشیدگی :جموں کشمیر میں سیکورٹی فورسز کو سخت چوکسی برتنے کی ہدایات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
سرینگر : سیکورٹی سخت‘ گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشیاں، شناختی کارڈ چیک

ایران۔امریکہ کشیدگی :جموں کشمیر میں سیکورٹی فورسز کو سخت چوکسی برتنے کی ہدایات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.