جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں و کشمیر میں بھیڑ اور بکریوں کی  چار اعلیٰ غیر ملکی نسلیں درآمد کرنے کا فیصلہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-03
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’عوامی صحت پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا‘:باسی گوشت معاملے پر  اسمبلی اسپیکر کابیان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیز

جموں؍۲مارچ

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

جموں و کشمیر حکومت نے مقامی سطح پر اون اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے لیے بھیڑ اور بکریوں کی چار اعلیٰ غیر ملکی نسلیں درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق روس اور فن لینڈ سے رومانوف اور فن بھیڑ کی نسلیں جبکہ جنوبی افریقہ اور سوئٹزرلینڈ سے بوئر اور سوئس الپائن بکریوں کی نسلیں منگوائی جائیں گی۔ اس سے قبل بھی۱۴۰۰غیر ملکی نسلیں حاصل کی جا چکی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ بوئر بکری اور سوئس الپائن بکری کی درآمد کا عمل آخری مراحل میں ہے اور رواں سال کے دوران اسے مکمل کیے جانے کی توقع ہے۔

محکمہ شیپ ہسبنڈری نے اعلیٰ جینیاتی خصوصیات کی حامل نسلوں کی درآمد کا عمل شروع کیا ہے جس کا مقصد افزائش کی رفتار، گوشت کی پیداوار، تولیدی صلاحیت اور مجموعی ریوڑ کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

حکام کے مطابق جینیاتی بہتری ایک طویل مدتی حکمت عملی ہے جس کے ذریعے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں باہر سے مٹن کی درآمد پر انحصار کم کرنا مقصود ہے۔

حکام نے کہا کہ ہولسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت پروجیکٹ۲۴بعنوان ’’سیلف سسٹیننس اِن مٹن پروڈکشن‘‘ کے تحت۲۰۲۴۔۲۵کے دوران جموں ڈویژن کے لیے۴۵۰ڈورپر بھیڑیں اور کشمیر ڈویژن کے لیے۴۵۰ٹیکسل بھیڑیں درآمد کی گئیں۔

حکام نے بتایا کہ میرینو، ڈورپر اور ٹیکسل نسلیں آسٹریلیا سے درآمد کی گئی تھیں اور ان درآمد شدہ نسلوں کو سرکاری بریڈنگ فارمز میں افزائش کے لیے رکھا گیا ہے۔

ان کے مطابق ان جانوروں کی آئندہ نسل کو مرحلہ وار۲۰۲۶۔۲۷کی تیسری سہ ماہی سے کسانوں میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ مقامی ریوڑ کی منظم جینیاتی بہتری کو یقینی بنایا جا سکے۔

دودھ، پولٹری، مویشی، اون، چارہ اور فیڈ کی پیداوار بڑھانے سے متعلق اقدامات کے حوالے سے حکام نے کہا کہ دیہی علاقوں میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ، بنیادی ڈھانچے کی تشکیل، کاروباری مواقع کی فراہمی اور منڈیوں تک رسائی کو فروغ دینے کے لیے ایک جامع روزگار مرکوز حکمت عملی نافذ کی جا رہی ہے۔

دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے حکومت نے بتایا کہ اعلیٰ جینیاتی معیار کے حامل۴۰بیل درآمد کیے گئے ہیں تاکہ ڈیری مویشیوں کی بہتری ممکن ہو سکے، جبکہ۳۵۱سیٹلائٹ ہیفر ریئرنگ یونٹس بھی قائم کیے گئے ہیں۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈگری صرف ایک سند نہیں بلکہ ایک عہد ہے: رادھا کرشنن

Next Post

خلیج میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے  یو این مؤثر کردار ادا کرے:فاروق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
پاکستان کبھی اپنی روش نہیں بدلے گا:ڈاکٹرفاروق

خلیج میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے  یو این مؤثر کردار ادا کرے:فاروق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.