بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اسمبلی میں ریزرویشن پالیسی پر حکومت کا تفصیلی جواب

’کابینہ سب کمیٹی کی رپورٹ مجاز اتھارٹی کے پاس زیر غور‘ 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-11
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
اسمبلی میں ریزرویشن پالیسی پر حکومت کا تفصیلی جواب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں: جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں منگل کو مختلف ریزرویشن زمرات، ان کی شرح، اور پالیسی میں ممکنہ تبدیلیوں سے متعلق ایک اہم سوال کے جواب میں حکومت نے جامع بیان پیش کیا۔
یہ سوال رکن اسمبلی محمد یوسف تارگامی کی جانب سے پوچھا گیا تھا، جس میں انہوں نے موجودہ ریزرویشن ڈھانچے، سپریم کورٹ کی مقرر کردہ۵۰فیصد حد سے تجاوز کے جواز، اور پالیسی کے جائزے سے متعلق مختلف نکات اٹھائے۔
حکومت نے بتایا کہ جموں و کشمیر ریزرویشن ایکٹ اور اس کے تحت نافذ رولز کے مطابق سرکاری نوکریوں اور پیشہ ورانہ/تعلیمی اداروں میں داخلوں کے لیے مختلف زمروں کے لیے مخصوص ریزرویشن مقرر ہے۔ شیڈول کاسٹ کے لیے۸فیصد، شیڈول ٹرائب کے دونوں طبقات کے لیے۱۰۔۱۰فیصد، او بی سی کے لیے۸فیصد، آئسولیشن لائن/آئی ای کے لیے۴فیصد، آر بی اے کے لیے۱۰فیصد اور اقتصادی طور پر کمزور طبقے (ای ڈبیلو ایس) کے لیے۱۰فیصد ریزرویشن مختص ہے۔
اس کے علاوہ جسمانی طور معذور افراد، سابق فوجیوں اور دیگر مخصوص زمروں کے لیے ہاریزنٹل ریزرویشن بھی نافذ ہے۔ مجموعی طور پر ریزرویشن کی حد۵۰فیصد ہے، جس میں ای ڈبیلو ایس کا اضافی۱۰فیصد شامل نہیں کیا جاتا۔
حکومت نے جواب میں کہا کہ تعلیمی اداروں میں بھی یہی شرحیں تقریباً برقرار ہیں، اور معذور افراد، دفاعی اہلکاروں کے بچوں، نیم فوجی و جموں و کشمیر پولیس کے شہداء یا سروس میں موجود اہلکاروں کے بچوں اور ممتاز اسپورٹس کارکردگی رکھنے والے امیدواروں کے لیے الگ اہلیت رکھی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کی مقرر کردہ۵۰ فیصد حد سے تجاوز سے متعلق سوال کے جواب میں حکومت نے کہا کہ مجموعی کوٹے۵۰فیصد کے اندر ہیں، جبکہ ای ڈبلیو ایس ریزرویشن آئینی طور پر اس سے مستثنیٰ ہے۔ حکومت نے مزید کہا کہ پالیسی کا باقاعدہ جائزہ لیا جاتا ہے اور ضرورت کے مطابق ترامیم بھی کی جاتی ہیں۔ او بی سی طبقات کے لیے ’کریم لیئر‘ اصول باقاعدہ نوٹیفائی کیا جاچکا ہے اور مکمل طور پر نافذ العمل ہے۔
حکومت نے واضح کیا کہ مختلف حلقوں کی جانب سے پالیسی سے متعلق موصولہ خدشات اور تجاویز کے جائزے کے لیے۱۰ دسمبر۲۰۲۴کو ایک کابینہ سب کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ سب کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزارتی کونسل کو پیش کر دی ہے اور یہ رپورٹ اس وقت مجاز اتھارٹی کے زیرِ غور ہے۔
تاریگامی کی جانب سے علاقہ وار ریزرویشن سسٹم کے امکان پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں حکومت نے کہا کہ فی الحال ایسا کوئی منصوبہ زیرِ غور نہیں، تاہم کوشش یہی ہے کہ سماج کے مستحق طبقات کو یکساں ترقی کے مواقع ملیں۔
حکومت نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ ریزرویشن پالیسی میں مستقبل میں جو بھی تبدیلیاں متعارف کرائی جائیں گی وہ اعداد و شمار، متعلقہ محکموں کی سفارشات اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی بنیاد پر ہوں گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیری اخروٹ کی لکڑی سے بننے والی دستکاری پر خطرات کے سائے

Next Post

جموں و کشمیر کے جغرافیائی رقبے کا تقریباً۴۸فیصد جنگلات پر مشتمل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
جموں و کشمیر کے جغرافیائی رقبے کا تقریباً۴۸فیصد جنگلات پر مشتمل

جموں و کشمیر کے جغرافیائی رقبے کا تقریباً۴۸فیصد جنگلات پر مشتمل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.